صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت  میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد121.06 کروڑسے تجاوزکرگئی


گذشتہ 24 گھنٹوں میں 73.58  لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

شفایابی کی شرح سردست98.34   فیصد   پر بنی ہوئی ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 8,318 نئے معاملے سامنے آئے ہیں

بھارت میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد1,07,019 ہے

متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ واری شرح (0.88 فیصد) ہے، جو پچھلے 13 دنوں سےایک  فیصد سے کم ہے

Posted On: 27 NOV 2021 9:47AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،27 نومبر، 2021/

 گذشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران 73,58,017  ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 121.06 کروڑ (1,21,06,58,262) تک پہنچ گئی ہے۔ اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے ملک بھر میں 1,25,40,268 سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ درج ذیل کے مطابق ہے:

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,83,214

دوسری خوراک

94,56,495

 

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,77,861

دوسری خوراک

1,64,25,235

 

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

45,23,76,181

دوسری خوراک

21,14,88,084

 

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

18,32,04,822

دوسری خوراک

11,69,47,688

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,47,36,087

دوسری خوراک

7,72,62,595

مجموعی تعداد

1,21,06,58,262

پچھلے 24 گھنٹے میں 10,967  مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,39,88,797 ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح  98.34  فیصد  ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OKU5.jpg

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل 153دنوں سے یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان  50,000سے  بھی کم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 8,318 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KEAC.jpg

زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال1,07,019ہے ۔سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد  ملک بھرکے مجموعی  متاثرہ معاملوں کا 0.31 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004822Z.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 9,69,354 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں  اب تک مجموعی طور پر تقریباً 63.82 کروڑ (63,82,47,889) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 0.88 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ13دنوں سےایک فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح  ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 0.86فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے54 دنوں سے2فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار89 دنوں سے  یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0059W7V.jpg

 

*****

ش ح۔ ن ر

U NO:



(Release ID: 1775530) Visitor Counter : 137