بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بندرگاہوں ،جہازرانی اور آبی گذر گاہوں کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر کا پرادیپ پورٹ ٹرسٹ کا دورہ

Posted On: 26 NOV 2021 6:20PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  26- نومبر 2021/ جہاز رانی  کے وزیر مملکت کے طور پر چارج سنبھالنے کے بعد،مرکزی وزیر، جناب شانتنو ٹھاکر نے  26 نومبر 2021 کو باقاعدہ جائزہ کے ایک حصہ کے طور پر پیرادیپ پورٹ ٹرسٹ کا اپنا پہلا دورہ کیا۔ جناب پی  ایل ہری آنند، چیئرمین ، پی پی ٹی اورجناب اے کے بوس ، ڈپٹی چیئرمین  پی پی ٹی  نے جواہر گیسٹ ہاؤس میں  ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ جواہر گیسٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد انہیں  سی آئی  ایس ایف پی پی ٹی  کے دستہ میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔  اس کے بعد انہوں نے  بندرگاہ کا  دورہ کیا اور ڈوک علاقہ میں آپریشن کو دیکھا۔ دوپہر کو انہوں نے  آفیسر کلب میں مقامی میڈیا  سے بات چیت کی۔

کل وزیر موصوف بندرگاہ کے  کام کاج کا جائزہ لیں گے  اور مقامی نمائندوں ، (یونینوں اور ایسوسی ایشن سے ملاقات کریں گے۔جناب  ٹھاکر نے آنے والے دنوںمیں پیرادیپ پورٹ کے لئے بہترین امکانات کی خواہش کی۔

**************

ش ح۔   ش ت۔ ج

Uno-13338


(Release ID: 1775480) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Bengali