قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائبس انڈیا   آدی مہوتسو نے دہلی والوں کا دل جیت لیا


 آدی مہوتسو نے 60 لاکھ روپے سے زیادہ کی فروخت کی  ریکارڈ تعداد درج کی جو 21 نومبر 2021 کو آدی مہوتسو کے کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ ہے

Posted On: 26 NOV 2021 5:39PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26- نومبر 2021/

جیسا کہ ہندستان آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، آدی مہوتسو نے  دہلی کے باشندوں کے دل جیت لئے ہیں۔یہ ان لوگوں کے ہجوم سے ظاہر ہوتا ہے جو 16 نومبر 2021 سے قومی قبائلی فیسٹول میں شرکت کررہے ہیں۔  روزانہ دس ہزار سے زیادہ لوگ اس فیسٹول میں  شرکت کرتے ہیں اور یہ تعداد 20 ہزار تک پہنچنے کا ریکارڈ کیا گیا ہے۔موسم ٹھنڈا ہونے کے ساتھ دہلی کے باشندوں نے میلے کا دورہ کرنے کا انتخاب کیا ہے  اور نمائش میں موجود شاندار، نسلی قبائلی مصنوعات سے لطف اندوز ہورہےہیں۔

 اتوار 21 نومبر 2021 کو آدی مہوتسو نے 60 لاکھ روپے سے زیادہ کی فروخت کی ریکارڈ تعداد درج کی ، جو آدی مہوتسو کے  کسی بھی ایڈیشن میں اب تک کی سب سے زیادہ  فروخت ہے۔

ملک بھر میں 200 سے زیادہ اسٹال اور تقریباً ایک ہزار کاریگروں اور فنکاروں نے اپنی منفرد کہانیوں کے ساتھ اس میں حصہ لیا۔ آدی مہوتسو آدی واسیو کو  مرکزی  دھارے میں  لانے کا ایک طریقہ ہے۔ روایتی فن اور دستکاری اور ملک کے   ثقافتی ورثے کی نمائش کرتے ہوئے یہ فیسٹول   قبائلی  کاریگروں اور دستکاروں کو بڑے بازاروں سے جوڑتا ہے اور ہندستان کے قبائل کے  تنوع اور امیری پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

 قبائلی زندگی کی بنیادی اخلاقیات کی نمائندگی کرتے ہوئے  فی الحال دلی ہاٹ ،  نئی دہلی میں جاری  اس 15 روزہ فیسٹول میں ملک کی  28 ریاستوں سے قبائلی دستکاری ، آرٹ، پنٹنگ ، فیبرک ، زیورات کی نمائش کی گئی ہے اور  ان کا بھرپور قبائلی کھانا اس میں خوبصورت منظر پیش کرتا ہے۔

ٹرائبس انڈیا آدی مہوتسو کے اس ایڈیشن کے اختتام کوپہنچے کے محض چار دن باقی ہیں۔  یہ واضح ہے کہ  قبائلی فیسٹول نے  دہلی  والوں کے دل جیت لئے ہیں چونکہ یہ ہفتے کا اختتام ہے ،  میلوں  میں آنےو الوں کی تعداد میں خاطر خواہ امید ہے اور توقع ہے کہ لوگوں سے قبائلی دستکاری ، ثقافت اور کھانوں سے بھر   دن سے  لطف اندوز ہونے کے لئے دہلی ہاٹ کا دورہ کیا جائے گا۔ قبائلی دستکاری اور ثقافت  اور کھانوں کی روح کا  جش مناتے ہیں۔ 

آدی مہوتسو ایک چھوٹا ہندستان ہےجہاں قبائلی کاریگروں  کی شاندار دستکاری  کی روایت –بنکر، کمہار، کٹھ پتلی سبھی ایک ہی جگہ پر ہیں۔ پینٹنگ جیسے   نوادرات کی ایک وسیع  رینج کے ساتھ  خاص   انداز میں ہیں، ہاتھ سےتیار کردہ زیورات سے لے کر موتیوں کی مالک ، شمال مشرقی کے کثیر ذائقے والے ، رنگین تتتلیوں اور بچوں کے کھلونو ں سے لیکر روایتی بنکری اور شامل بوڈو   سب دستیاب ہے۔

راجستھان کوٹا ڈوریہ   لوہے کی دستکاری   بستر سے  لے کر بانس کی دستکاری اور فرنیچر تک، مٹی کے برتن جیسے نیلی مٹی کے برتن اور  منی پور سے  لونگ پی پوٹری  ، یہ فیسٹول حواس کے لئے ایک دعوت ہے۔

اس فیسٹول کی  ایک خاص بات یہ ہےکہ اس میں وہ خصوصی تقریبات  اور پیش کش  (پرفارمنسیس) شامل  ہیں جو  متعدد دنوں پر  ترتیب دی گئی ہیں۔  ان میں ، اسپورٹس پرسن  ڈے، یوم دفاعی ، سیاحت اور میڈیا ڈے شامل ہیں۔  اس کےعلاو ہ اس فیسٹول کے ایک حصہ کے طورپر گرامین   وکاس چھ، باڑمیڑ کی جانب  سے 28 نومبر کو  ایک عظیم شاندر فیشن شوکا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ہتھ کرگھا اور دستکاری اور قدرتی پیداوار کی خریداری کے علاوہ کوئی بھی  بہترین قبائلی کھانوں  کا نمونہ لے سکتا ہے اور  آدی مہوتسو نے قبائلی فن کاروں سےکوئی بھی لطف اندوز ہوسکتا ہے۔

آدی مہوتسو- قبائلی دستکاری، ثقافت اور تجارت کی جون  کا  جشن دہلی ہاٹ، آئی این اے نئی دہلی میں  30 نومبر 2021 کو   صبح گیارہ بجے سے رات 9 بجے تک جاری ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-13329



(Release ID: 1775452) Visitor Counter : 203


Read this release in: English , Hindi , Punjabi