وزارت اطلاعات ونشریات

چیلنج سے بھرے وقت میں بھی آپ کو آزادی کی چنگاری کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے:آئی ایف ایف آئی52میں ہدایت کار ویکلوکدرنکا


’’سیونگ وَن ہوواز ڈیڈ‘‘روشنی اور اُمید کی فلم ہے

Posted On: 26 NOV 2021 6:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26نومبر؍2021:

 زندگی میں سب سے مشکل اور چیلنج سے بھرے ہوئے وقت کے دوران بھی ہمیں اُمید نہیں کھونی چاہئے اور آزادی کی چنگاری کو محسوس کرنا چاہئے۔52ویں آئی ایف ایف آئی سے الگ ہٹ کر آج اپنی فلم سیونگ وَن ہو واز ڈیڈفلم کے ڈائریکٹر ویکلو کدرنکا نے  منعقد ایک پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم روشنی اور اُمید کی ہے۔

پریس کو خطاب کرتے ہوئے واکلو نے کہا کہ میری فلم ذاتی تجربات پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا ’’میرے والد کو دورہ پڑا اور وہ کومہ میں چلے گئے، ڈاکٹر نے اُمید کھو دی  پھر بھی میری ماں اور میں نے اُنہیں واپس عام حالت میں لانے کی کوشش کی۔‘‘

 

 

 

ہدایت کار نے مزید کہا کہ یہ ایک طبی فلم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’یہ میرے ذاتی تجربے پر مبنی مثبت پہلو کی فلم ہے۔یہ ایک ایسی کہانی ہے کہ اپنے کسی قریبی یا چاہنے والے سے محبت کرنا اور ہمیشہ اس کے ساتھ رہنا کتنا اچھالگتا ہے۔‘‘

اپنے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے ویکلو نے کہا کہ پہلے انہوں نے خسارے اور دُکھ کو محسوس کیااور جب وہ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہوئے تو رفتہ رفتہ تمام مثبت پہلو سامنے آنے لگے۔انہوں نے کہا کہ یہ ان کی ماں اور خود کے لئے ایک طرح سے ایک تاریک مرحلے سے آزادی ہے۔ انہوں نے ہمارے ذریعے کہے گئے ہر لفظ کو سنا، ہمارے تمام جذبات کو انہوں نے پکڑ لیا، رفتہ رفتہ صحت مند ہونے کے بعد انہوں نے سب کچھ ہمارے ساتھ ساجھا کیا ، بلا شبہ یہ ہمارے لیے ایک بے حد خوشی کا پل تھا۔

فلم کے عوامی استقبال کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگو ں کے پاس ایک جیسے تجربات تھے وہ اُن کے پاس آئے اور اپنے تجربات ساجھا کئے  اور یہ ایک بہت اچھا احساس تھا۔

 

 

اپنے والد کے ردعمل کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ’’میرے والد فلم سے بہت خوش تھےاور فلم کی تعمیر کے دوران ہمارے درمیان بہت اچھا بحث و مباحثہ بھی ہوا۔

 

 

 

 

سیونگ ون ہو واز ڈیڈ

(بین الاقوامی مقابلہ زمرہ)

 

 

ہدایت کار کے بارے میں: ویکلو کدرنکا ایک چیک فلم ساز ہیں۔ایف اے ایم یو میں گریجویشن کے بعد انہوں نے کمیونسٹ اقتدار میں اپنی رہائش کے دوران اپنے والد کو اپنی والدہ کے ذریعے لکھے گئے خطوط پر مبنی ایک طویل فیچر فلم ایٹی لیٹرز (2011)مکمل کی۔اس کا پریمیئر 2017میں برلی نیل میں ہوا ۔انہوں نے اپنی دوسری فلم لِٹل کروسیڈر مکمل کی ، جس کا پریمیئر کارلووی ویری میں ہوا اور اِس نے گرینڈ پرِکس کرِسٹل گلوب جیتا۔

فلم کے بارے میں:ایک اسٹروک کے بعد، باپ کومہ میں چلا جاتاہے۔بیٹا اور ماں کو اچانک ایک بے حس جسم سے سامنا ہوتا ہے۔ جس شخص سے وہ محبت کرتے ہیں ، وہ کہیں دور ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ وہ واپس آئے گا یا نہیں۔ڈاکٹر کسی طرح کی اُمید کا اظہار نہیں کرتے۔ ان حالات میں دونوں نے اپنی تمام تر توانائی لگادی اور اداکاری کرنا شروع کردیا۔ سب سے پہلے وہ باپ کے جسم کو مخاطب کرتے ہیں، لیکن جلد ہی انہیں محسوس ہوتا ہے کہ اپنے لفظوں کو کسی اور  سمت میں رخ دینا چاہئے ۔

اِس فلم کو کارلووی ویری انٹر نیشنل فلم فیسٹول 2021ء اور سیول یوروپین فلم فیسٹول 2021ء کے لئے بھی منتخب کیا گیا تھا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 

(U: 13336)



(Release ID: 1775449) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Marathi , Hindi