اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

قومی اقلیتی کمیشن نے آج نئی دہلی میں ’’یوم آئین‘‘ منایا

Posted On: 26 NOV 2021 6:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،26نومبر؍2021:

قومی اقلیتی کمیشن  (این سی ایم)نے آج نئی دہلی میں اپنے صدر جناب اقبال سنگھ لال پورا اور ممبر جناب کیسری کےکھشرودیبو کی موجودگی میں ’’یوم آئین ‘‘منایا۔ اس موقع پر پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں پروگرام کی لائیو اسٹریمنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور تمام افسران و ملازمین نے صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند ، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی  اور دیگر ممتاز و معروف مقررین کے متاثر کن لفظوں کو سنا۔ پروگرام کا اختتام آئین کی تمہید کو اجتماعی طور سے پڑھ کر اور قومی گیت گاکر کیا گیا۔

 

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 13333)


(Release ID: 1775399) Visitor Counter : 186


Read this release in: English , Hindi , Marathi