کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی صنعتی ترقی اسکیم(این ای آئی ڈی ایس)2017 کے تحت 105 صنعتی اکائیوں کو 9ویں بااختیار کمیٹی کی میٹنگ کے ذریعہ رجسٹریشن فراہم کئے گئے


31 اکتوبر 2021 تک رجسٹریشن کے لئے تجویز کردہ تمام درخواستوں پر غور کیا گیا

Posted On: 25 NOV 2021 3:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،25- نومبر 2021/ ڈی پی آئی ٹی ٹی کی صدارت میں شمال مشرقی صنعتی ترقی اسکیم (این ای آئی ڈی ایس )2017 کی بااختیار کمیٹی نے اپنی نویں میٹنگ میں 105 صنعتی اکائیوں کو رجسٹریشن  فراہم کیا۔ ابھی تک 2631.19 کروڑ روپے کے کل مجوزہ سرمایہ کے ساتھ کل 391 نئی صنعتی اکائیوں کو  این ای آئی ڈی ایس، 2017 کے تحت  رجسٹریشن فراہم کئے جاچکے ہیں۔31 اکتوبر 2021 تک  متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ رجسٹریشن کے لئے تجویز کردہ  تمام درخواستوں پر بااختیار کمیٹی کے ذریعہ غوروخوض کیا گیا ہے ۔

ان 391 صنعتی اکائیوں کے ذریعہ تصور کی گئی کل حوصلہ افزا ئی 1740.06 کروڑ روپے کی ہے جس میں اندازاً روزگار  15987 پیدا ہونے  کا امکان ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں میں  صنعتی انقلاب کی حوصلہ افزائی کرنے اور روزگار اور آمدنی  پیدا کرنے کو بڑھاوا دینے کے لئے، حکومت نے  12 اپریل 2018 کو این ای آئی ڈی ایس، 2017 کو نوٹیفائی کیا۔ یہ اسکیم ریاستی حکومتوں، صنعتی تنظیموں اور دیگر  شراکت داروں/اسٹیک ہولڈروں سے موصول ہوئی تجاویز کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ اس اسکیم میں مینوفیکچرنگ اور خدمات دونوں ہی شعبہ شامل ہیں۔

اسے ایک آن لائن ایپلی کیشن پورٹل فروغ دینے سمیت  کی گئی اہم پہلو کے ذریعہ  حاصل کیاجاسکتا ہے جو ایک درخواست دہندگان کو ہر مرحلے کے بارےمیں مطلع کئے جانے کے ساتھ معاملوں کی آن لائن پروسیسنگ  کے علاوہ آن لائن طریقےسے  درخواست دینے اور کلیم فارم جمع کرنے میں اہل بنتا ہے۔ حکومت ہند نے صنعتی اکائیوں کی  حوصلہ افزائی  جاری رکھنے میں  تیز ی لانے کے نظریہ  میں  دعووں کی پروسیسنگ اور منظوری دینے کے حقوق بھی  فراہم کئے ہیں۔

تمام اسٹیک ہولڈروں کو وقتاً فوقتاً سیمناروں اور ورکشاپ کے ذریعہ جوڑا جارہا ہے اور اسی طرح کا ایک بڑا انعقاد ْڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ شمال مشرقی  علاقے میں سرمایہ اور صنعتی  ترقی میں تیزی لانے کے تھیم پر 30 نومبر 2019 کو کیا گیا تھا، جس کے  تین اراکین میں شمال مشرقی خطے میں  واقع مینوفیکچرنگ اور خدمات محکمے سربراہان، اپیڈا جیسے قومی اداروں اور  سی آئی آئی، چھوٹی صنعت بھارتی، ایسوچیم اور فکی وغیرہ جیسی صنعتی تنظیموں جیسی شمال مشرقی خطے کے  نمائندگان شامل تھے۔ این ای آئی ڈی ا یس  پورٹل پر  پروسیسنگ کرنے سے متعلق   تربیت بھی  مہیا کرائی گئی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-13287


(Release ID: 1775152) Visitor Counter : 115