وزارت دفاع

پروجیکٹ 75، آئی این ایس وی ای ایل اے  کی چوتھی آبدوز کو ممبئی کے بحریائی ڈاک یارڈ میں شامل کیا گیا

Posted On: 25 NOV 2021 2:07PM by PIB Delhi

            بھارتی بحریہ کا پروجیکٹ 75 اور میک ان انڈیا پہل کے لئے دیگر اہم سنگ میل

  • آئی این ایس ویلا مغربی بحریائی کمانڈکا حصہ بنے گی
  • یہ آبدوز،  جدید اسٹیلتھ فیچرز اور طویل دوری کی گائیڈیڈ ٹارپیڈوز کے ساتھ ساتھ جہاز شکن میزائل  کی حامل ہے

بحریائی عملے کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ کی موجودگی میں 25 نومبر 2021 کو پروجیکٹ 75 کےسلسلہ وار چھ آبدوزوں میں سے چوتھا آبدوز آئی این ایس ویلا کو شامل کیا گیا ۔ کمیشننگ کی باقاعدہ تقریب ممبئی کے بحریائی ڈاک یارڈ میں منعقد ہوئی۔  میسرس بحریائی گروپ (ماقبل ڈی سی این ایس )، فرانس کے تعاون سے مژگاوں  ڈاک شپ بلڈرس لمیٹیڈ (ایم ڈی ایل) ممبئی، کے ذریعہ  بھارت میں اسکارپیئن  درجے کی آبدوزیں تیار کی جارہی ہیں۔  چوتھے درجے کے آبدوز کی کمیشننگ ایک بڑی کامیابی ہے۔ آئی این ایس ویلا مغربی بحریائی کمان کی آبدوز بیڑے کا حصہ  بنے گی اور یہ اپنے ہتھیاروں  کا ایک اور طاقتور حصہ ہوگی۔

آئی این ایس ویلا کی کمیشننگ تقریب کے دوران  رکن پارلیمنٹ جناب اروند ساونت ، فلیگ افسر کمانڈنگ ان چیف،  مغربی بحریائی کمانڈ کے وائس ایڈمرل آر ہری کمار،    چیئرمین اور منیجننگ ڈائریکٹر،  مژگاوں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹیڈ  وائس ایڈمرل نارائن پرساد (ریٹائرڈ)  اور وزارت دفاع کے  دیگر سول اور ملٹری کے سینئر افسران  موجود تھے۔ 2009 میں ہٹائے گئے روسی ساختہ فوکس ٹروٹ درجہ کی آبدوز ویلا  کے عملہ بھی اس موقع پر مہمانان کے درمیان موجود تھے۔

اسکارپیئن آبدوزیں  انتہائی طاقتور پلیٹ فارمس کی حامل ہیں۔ یہ آبدوزیں جدید ترین اسٹیلتھ فیچرز، طویل دوری کی گائیڈیڈ  ٹارپیڈوز کے ساتھ ساتھ جہاز شکن میزائل سے بھی لیس ہیں۔ ان آبدوزوں میں  جدید ترین ایس او این اے آر  اور سینسر لگائے گئے ہیں جو شاندار آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ آبدوز کے مہیج موٹر  کے ساتھ ساتھ ان میں جدیدترین مستقل مقناتیسی ہم ساز موٹر (پی ای آر ایم اے ایس وائی این) بھی ہیں۔

ہندوستانی بحریہ کی طرف سے بحریہ سازی کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی سمت میں ویلا کی ڈیلیوری اس کی طاقت کا  ایک اور ثبوت ہے اور پریمیر جہاز اور آبدوز کی تیاری کے یارڈ کے طور پر ایم ڈی ایل کی صلاحیتوں کا اشارہ بھی ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو اور‘ سورنم  وجے ورش’ تقریبات کے ساتھ  آبدوز کی کمیشنننگ ایک اتفاق ہے۔

 

 

 

 

************

ش ح۔  ع ح   ۔ م ص

(U:13282)



(Release ID: 1774998) Visitor Counter : 130


Read this release in: Malayalam , English , Hindi , Bengali