وزارت اطلاعات ونشریات
مختصرفلمیں ، فلمی ہدایت کاروں کے پیشہ ورانہ سفرکاایک اہم حصہ ہیں :آئی ایف ایف آئی 52میں مختصر ویڈیوز کیوں بنائیں کے موضوع پر ماسٹرکلاس میں سیسل بلونڈیل کااظہارخیال
نئی دہلی ،24نومبر: پیرس کے گوبلنس آف امیج سے تعلق رکھنے والی سیسل بلونڈیل نےکہا‘‘ گوبلنس گذشتہ 45سالوں سے کہتارہاہے کہ وہ کورس کے جزکے طورپر مختصرفلمیں بنائیں ۔ یہ فلمیں ہمارے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہیں ۔ ’’
بلونڈیل نے آج گوا میں ایک افّی 52 کے حواشی پر مختصرفلمیں کیوں بنائیں کے موضوع پرورچوئل طورپرماسٹرکلاس لیتے ہوئے یہ باتیں کہیں ۔
مختصرفلموں کی اہمیت بیان کرتے ہوے سیسل بلونڈیل نے کہاکہ ‘‘ جوفلمیں امریکہ میں 59منٹ اوربرطانیہ میں 50منٹ کے دورانیہ سے کم ہوں ، مختصرفلمیں خیال کی جاتی ہیں ۔ بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے گذشتہ چند سالوں میں مختصرفلموں کے پروڈکشن میں اضافہ ہواہے ۔
بلونڈیل نے کہا کہ ‘‘ یہ حقیقت بھی کہ لوگ سفرمیں آتے جاتے اپنے فون پر یا اپنی سہولت کے حساب سے یہ فلمیں دیکھ سکیں مختصرفلموں کی کشش میں اضافہ کرتی ہے ۔ ’’
اس بات پرزوردینے کے لئے کہ فلمی صنعت کاقائدین مختصرفلموں کی قسم کو کتنی سنجیدگی سے لیتے ہیں ، انھوں نے بتایاکہ ‘‘پکسار نے مختصر فلموں کا ڈویژن کھول دیاہے اوراسے ایک اہم تجارتی ڈویژن کے طورپر خیال کرتاہے ۔ ’’
اس بات کے وجوہات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ مختصرفلمیں کیوں پرکشش ہیں انھوں نے کہا ‘‘مختصرفلمیں بنانے کی قیمت کم ہے ، جس کا مطلب ہے کہ خطرہ زیادہ کم ہے ۔ مزید برآں یہ آپ کو خود مختاری دیتی ہیں ، اس لئے کہ مختصرفلمیں تن تنہا بھی بنائی جاسکتی ہیں ۔ ’’
مزید یہ کہ مختصرویڈیوز کی صورت میں ‘‘ آپ آسانی سے اپنا کام اسٹوڈیو میں دکھاسکتے ہیں اوردربانوں کو نظرانداز کرسکتے ہیں ۔ ’’انھوں نے طنزاًکہا۔
مختصرویڈیوز فلم بنانے کے فن میں مہارت کا ایک بڑا ذریعہ ہیں ۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا ‘‘ یہ سیکھنے کا ایک راستہ ہے ۔ہم ان مقامات کے بارے میں جہاں بہتری کی ضرورت ہے کم دباؤوالے ماحول میں جان سکتے ہیں ۔ نیز جو ہنر ہم سیکھتے ہیں وہ دوسرے فارمیٹ میں منتقل کئے جاسکتے ہیں ۔ ’’
مسزسیسل بلونڈیل نے ایک مطالعہ کا حوالہ دیا جس کے مطابق 100فلمی ہدایت کاروں جن کا انٹروویو لیاگیا میں سے ایک تہائی نے ذکرکیاکہ مختصرفلمیں ان کے پیشہ ورانہ سفرکا ایک اہم حصہ ہیں ۔
پروفیسربلونڈین نے مزید کہا کہ مختصرویڈیوز فون اورانٹرنیٹ کی مدد سے دنیا کے حدود پارکرسکتی ہے اوروہ آمدنی کا ذریعہ بھی بن سکتی ہیں ۔
میسرز بلونڈیل نے فرانس میں کلیئرمونٹ فیرانڈمختصرفلمی میلہ کی اہمیت کو اجاگرکرکے اپنی گفتگوکا اختتام کیا۔ انھوں کہاکہ کینس کے بعد یہ دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ پُروقارفلمی میلہ اوردنیامیں مختصر فلموں کا سب سے اہم فلمی میلہ ہے ۔ جہاں دنیا بھرسے سات ہزارسے زیادہ مختصرفلمیں دکھائی جاتی ہیں ۔
سیسیل نے فن کی تاریخ کے میدان میں مطالعہ اورکام کیاہے ۔ وہ 1989سے 1995تک تہذیبی تاریخ میں ایک معاون محقق اور لیکچررتھیں انھوں نے پیرس میں لاسوربون ار سائنس پو میں پڑھایاہے ۔ وہ 2012سے گوبلنس میں عالمی تعلقات کی ہیڈ رہی ہیں ، جہاں وہ عالمی پروگرامس :سمر اسکول اور کیریکٹراینمیشن میں ایم اے کی ذمہ داری نبھارہی ہیں ۔
****************
U-13262
ش ح۔ م اک ۔ع آ
(Release ID: 1774988)
Visitor Counter : 164