جل شکتی وزارت
مہاراشٹر میں جل جیون مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
جل جیون مشن کے لیے 2021-22 میں مہاراشٹر کو 7,064 کروڑ روپے کا مرکزی فنڈ مختص
Posted On:
12 NOV 2021 5:37PM by PIB Delhi
اکتوبر 2021 میں قومی جل جیون مشن ٹیموں کے مہاراشٹر کے دورے کے بعد، وزارت جل شکتی کے ، پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے محکمےکے پرنسپل سکریٹری، اور ان کی ٹیم کے ساتھ وزارت ِ جل شکتی ،نئی دہلی میں ایک جائزہ میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت نیشنل واٹر لائف مشن کے ایڈیشنل سکرنٹری اور مشن ڈائریکٹر نے کی۔ میٹنگ کا مقصد ریاست کی طرف سے جل جیون مشن کے نفاذ میں کی گئی پیش رفت اور موجودہ مالی سال کے بقیہ 5 مہینوں کے لئے مجوزہ منصوبے اور سرگرمیو ں کے بارے میں تازہ ترین جانکاری کے ساتھ ساتھ 100فیصد کوریج یعنی اس کی مکمل کوریج کے لےاپنا ئی جانے والی حکمت عملیوں پر مقررہ وقت میں عمل درآمد پرتبادلہ ٔ خیال کرنا تھا۔ ٹیم نے زمینی سطح پر درپیش چیلنجو ں کی وضاحت کی اور یہ بھی کہا کہ مہاراشٹر کے 145 بلاکوں میں لوگوں کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔
مہاراشٹرکے، 1.42 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے 95.52 لاکھ (67.10فیصد) گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کئے گئے ہیں۔ 15 اگست 2019 کو جل جیو ن مشن کے آغاز کے وقت، 48.43 لاکھ گھرانوں (34فیصد) کے پاس نل کے پانی کے کنکشن تھے۔ گزشتہ 26 مہینو ں میں، 47.08 لاکھ گھرانوں (33ٰ فیصد) کو کووڈ-19 وبائی امراض اور لاک ڈاؤن کے باوجود نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئے ہیں ۔ جبکہ اس دوران ریاست میں تعمیراتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں ۔ ریاست نے اس بات کو یقینی بنایا کہ نل کے پانی کے کنکشن زیادہ سے زیادہ دیہی گھرانوں تک پہنچیں تاکہ پانی لے جانے کے لئے عوامی مقامات پر لوگوں کی بھیڑ بھاڑ سے گریز کیا جا سکے۔ کچھ معاملات میں، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے ان گھرانوں میں ترجیحی بنیادوں پر‘ نل-کاجل ’ کنکشن فراہم کئے جہاں کورونا سے متاثرہ مریض اور ان کے خاندان کے افراد قرنطینہ میں تھے۔
مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخا وت نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ریاستی بجٹ میں مرکزکے حصہ میں چار گنا اضافہ کیا ہے تاکہ پروگرام کو نافذ کرنے میں فنڈز کی کوئی کمی نہ ہو۔ مہاراشٹرا کو 2021-2020 میں 1,829 کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیاگیا تھا جسے بڑھا کر 7,064 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔ بجٹ کی بڑھی ہوئی مختص رقم کو منظور کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے مہاراشٹر میں ‘‘ہر گھر جل’’ کو یقینی بنانے کے لئے مرکز کی طرف سے ریاست کو مکمل مدد کا یقین دلایا تھا۔
مہاراشٹر کو مالی سال 2021-22 میں دیہی بلدیاتی اداروں/پی آر آئیز کو پانی اور صفائی ستھرائی کے لئے 15ویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹ کے طور پر 2,584 کروڑ روپے اور دیہی بلدیاتی اداروں کے لئے 13,628 کروڑ روپے اگلے پانچ سالوں یعنی 2026-2025تک کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ مہاراشٹر کے دیہی علاقوں میں اس بڑی سرمایہ کاری سے اقتصادی سرگرمیو ں کو فروغ ملے گا اور دیہی معیشت میں بھی ترقی دیکھنے میں آئے گی۔یہ گاؤں میں پانی کی فر اہمی کے کام کاج سے وابستہ لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔
تمام اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں پینےکے پانی، دوپہر کا کھانا پکانے، ہاتھ دھونے اور بیت الخلاء میں استعمال کے لئے نل کے پانی کی دستیا بی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اب تک، مہاراشٹرمیں 71,062 اسکولوں (83فیصد) اور 71,386 (78فیصد) آنگن واڑی مراکز کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کیے گئےہیں۔
جل جیو ن مشن پر ‘باٹم اپ’ اپروچ یعنی نیچے سے اوپر کی طرف والے طریقہ کار کے ساتھ غیر مرتکز انداز میں عمل در آمدکیاجاتا ہے، جس میں مقامی گاؤں کی کمیونٹی منصوبہ بندی سے لے کر عمل درآمد اور انتظام سے لے کر آپریشن اور دیکھ بھال تک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے لئے، ریاستی حکومت پانی سمیتی کو مضبوط بنانے اور گاؤں کے ایکشن پلان کو تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اسے گرام سبھا میں منظوری دینے جیسی سرگرمیاں انجام دیتی ہے، جس میں گاؤں کی برادری ان کے لئے نافذ کیے جانے والے پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرتی ہے۔ یہ پروگرام ان مباحثوں میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کیو نکہ وہی کسی بھی گھر کی بنیادی منتظم ہوتی ہیں۔ مشن کے بارےمیں عوام میں، بیداری پیدا کرنے، انہیں صاف پانی کی اہمیت سے آگاہ کرنے، کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے اور پروگرام کے نفاذ کے لئے پنچایتی راج ادارے کی مدد کرنے کے لئے محکمہ کے ذریعے عمل درآمد میں معاون ایجنسیوں (آئی ایس اے) کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ مہاراشٹرا نے 2.74 لاکھ اسٹیک ہولڈرز کی گنجائش پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں سرکاری اہلکار، عمل درآمد معاون ایجنسیاں (آئی ایس اے)، انجنیئرز، گاؤں کی پانی اور صفائی کی کمیٹیاں، نگرانی کمیٹیاں اور پنچایت ممبران شامل ہیں ۔ہنر مندی کے پروگرام کے تحت ریاست میں تقریباً 4.15 لاکھ لوگوں کو تربیت دی جائے گی۔
صحت عامہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ملک میں 2000 سے زیادہ پانی کے معیار کی جانچ کرنے والی لیبارٹریز عام لوگوں کے لئے کھولی گئی ہیں تاکہ وہ جب چاہیں معمولی قیمت پر اپنے پانی کے نمونوں کی جانچ کر سکیں۔ مہاراشٹر میں پانی کی جانچ کرنے والی 177 لیبا رٹریاں ہیں۔
15 اگست 2019 کو وزیر اعظم کے ذریعہ اعلان کردہ جل جیون مشن کو ریاستوں کی شراکت کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے۔ 2021-22 کے لئے جل جیون مشن کا بجٹ 50,011 کروڑ روپے ہے۔ ریاست کے مساوی حصہ اورآر ایل بیز /پی آر آئیز کو پانی اور صفائی ستھرائی کے لئے 15ویں مالیاتی کمیشن سے 26,940 کروڑ روپے کی گرانٹ کے ساتھ، اس سال دیہی پینے کے پانی کی فراہمی کے شعبے میں 1 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز استعمال کئے جانے کا امکان ہے۔ دیہی علاقوں میں اتنی بڑی سرمایہ کاری سے معاشی سرگرمیوں میں تیز ی آئے گی۔
2019 میں مشن کے آغاز پر، ملک کے کل 19.20 کروڑ دیہی گھرانوں میں سے صرف 3.23 کروڑ (17فیصد) گھرانوں کے پاس نل کا پانی تھا۔ پچھلے 26 مہینوں میں ا،کووِڈ-19 وبائی امراض اور لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باوجود، جل جیون مشن کو تیزی سے نافذ کیا گیا ہے اور 5.23 کروڑ دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کئے گئے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں 8.48 کروڑ (44.12 فیصد) دیہی گھرانوں کے پاس پینے کا پانی ہے۔ گوا، تلنگانہ، ہریانہ ریاستوں اور انڈمان اور نکوبار جزائر، پڈوچیری، دمن اور دیو کے مرکزی زیر انتظام علاقوں کے دیہی علاقوں میں 100فیصد گھریلو نل کے پانی کے کنکشن کو یقینی بنایا گیا ہے۔
اس پروگرام میں وزیر اعظم کے ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ سب کا وشواس، سب کا پریاس’ کے وژن پر عمل کیا جا رہا ہے تاکہ کوئی پیچھے نہ رہ جائے ۔ اس وقت 82 اضلاع اور 1.22 لاکھ دیہاتوں میں ہر گھر کو مناسب نرخوں پر، مقررہ معیار اور مناسب مقدار میں باقاعدگی سے نل کا پانی مل رہا ہے۔ اس کا مقصد خواتین اور بچوں کو پانی کے حوالے سے درپیش مشکلات کو کم کرنا ہے تاکہ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی ‘گزر بسر میں آسانی’ کو فروغ دیا جا سکے۔
****************
(ش ح۔ س ب ۔ رض)
U NO:13272
(Release ID: 1774965)
Visitor Counter : 192