وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
1 0

‘‘بادل سرکار اورمتبادل تھیئٹر’’ ، آئی ایف ایف آئی  52 انڈین پینوراما  غیرمعروف  اساطیری شخصیات کی حیات کے زاویئے پرمشتمل ہے


موجودہ دور کے معاشرے میں جاگزیں جمود کو ختم کرنے کے لئے ہمیں تھیئٹراورسنیما کی ضرورت ہے : ڈائریکٹر اشوک وشواناتھن  

نئی دہلی ،24نومبر: زبردست  ڈرامہ نگار ، تھیئٹر کے سرگرم کارکن ، مکالمہ نگار، فلم اداکاراورفلسفی بادل سرکار کافی حدتک غیرمعروف  شخصیت ہیں ۔ ان کی صلاحیتوں  کا بڑے پیمانے پرکبھی اعتراف نہیں کیاگیا ۔ہدایت کاراشوک وشواناتھن   نے کہا‘‘ بادل سرکاراورمتبادل تھیئٹر’’ ایک جدلیاتی ، متنازعہ فیہ اور نیم  -ڈاکیومنٹری فلم ہے جس کے ذریعہ ہم نے اس غیرمعروف اساطیری شخصیت  کی حیات کو زندہ جاوید کرنے کی کوشش کی ہے اور ان کے ساتھ مجھے بھی کام کرنے کا موقع ملاہے ۔

آج گوا میں پنا جی کے مقام پرافّی 52کے موقع  پرایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وشواناتھن نے کہاکہ یہ دنیا اچانک بہت پرتشدد اورجھگڑالو جگہ بن گئی ہے ۔ حقیقی  صلاحیت کا اعتراف نہیں کیاجاتا کیونکہ ہم سب اپنے اپنے چھوٹے خول میں بہت زیادہ مصروف ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/9-1TXVS.jpg

ہدایت کارنے کہا :‘‘ ہم ایک ایسے سماج میں رہ رہے ہیں  جو بہت زیادہ سیاست زدہ ہوچکاہے اس لئے ہمیں متوسط اوراعلیٰ  طبقات میں جاگزیں جمود کو ختم کرنے کے مقصد سے اس قسم کے تھیئٹر اورسنیما کی اشدضرورت ہے ۔

انھوں  کہاکہ بادل سرکار ایک ایسی شخصیت  ہے کہ جس نے اصل دھارے کے باہررہ کرکام کیااور ان کااسٹیج کے پردے کے باہر کے حصے والے تھیئٹر میں یقین نہیں تھا۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ :‘‘ اس لئے میری فلم اسٹیج کے پردے کے باہرکے حصے والے تھیئٹرسے الگ ڈرامے کے نظریاتی مضمرات کے بارے میں ہے ، جیسا کہ یہ ہم سب کے اندربھی موجودہے ، ایک ایسا ڈرامہ جس میں اداکار، محض ناظرین سے بات ہی نہیں کرتے بلکہ  وہ ناظرین کے ساتھ تعامل کریں گے اورانھیں چھوئیں گے بھی اورمحسوس بھی کریں گے ۔’’بادل سرکارکے گراں قدر تعاون کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے ہدایت کار نے کہاکہ وہ محض ایک بنگالی ڈرامہ نگارنہیں تھے ۔ انھوں نے اپنا اہم کام ایف ٹی آئی آئی  پنے میں انجام دیا، جہاں انھوں نے پڑھایا اوروہ امول پالیکر جیسے لوگوں  میں بہت زیادہ  معروف تھے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/9-2WY1A.jpg

وشواناتھن نے کہاکہ ان سے عالمی تھیئٹر کے لئے اس وقت تک غیرمعروف کچھ اہم باتوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کرائی گئی۔ انھوں نے یہ بھی کہا: ‘‘میں نے نہ صرف ان کی ستائش کی بلکہ اس فلم کے بارے میں ان پرنکتہ چینی بھی کی ہے۔’’

اس فلم کے خیال کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا:‘‘ مجھے کافی عرصے پہلے ایف ٹی آئی آئی میں بادل سرکار اوردیگر کے ساتھ مختلف موقعوں پر تبادلہ خیال کی بنیاد پریہ خیال پیداہواتھا۔ لیکن ثقافت کی وزارت کے تحت ایسڑن زونل کاؤنسل  سے مدد ملنے کے بعد ہی یہ فلم  مکمل ہوسکی ہے ۔ 

 

بادل سرکاراورمتبادل تھیئٹر

(انڈین پینوراماغیر فیچر فلموں کا زمرہ )

ہدایت کارکے بارے میں : اشوک وشواناتھن ، بہت سے قومی اوربین الاقوامی ایوارڈس حاصل کرنے والے ہدایت کار، تھیئٹر کی سرگرم شخصیت اور  ایس آرایف ٹی آئی  کولکاتہ میں پروفیسرہیں ۔ وہ  ایف ٹی آئی آئی  گریجویٹ ہیں اور انھوں نے دوقومی ایوارڈس جیتے ہیں اور40ڈراموں اور 11فیچرفلموں وغیرہ میں کام کیاہے ۔

پروڈیوسر (فلمساز ): ثقافت کی وزارت ، حکومت ہند ایسٹرن زونل کلچرل سینٹر(ای زیڈ سی سی )  سینٹرکی کوشش ہے کہ بھارت کے مالامال اورگراں قدر ثقافتی  وراثت  کو محفوظ رکھاجائے ۔

فلم کے بارے میں :

یہ ڈاکیومنٹری فلم ، معروف ڈرامہ نگار اور تھیئٹر ہدایت کار بادل سرکارکے کام کا مجموعی جائزہ لیتی ہے اوراس کا تنقیدی جائزہ بھی لیتی ہے ۔ مرکزی موضوع  کے طورپر ان کے سفرکا استعمال کرتے ہوئے فلم میں عالمی کوائف میں متبادل تھیئٹر (یا دی تھرڈ تھیئٹر) کی افادیت اور اثرات کے امکانات  اورگنجائش  کو بیان کیاگیاہے ۔

یہ فلم ایک حیران کن موقع پراختتام پذیرہوتی ہے کہ جب عظیم شخص ، اپنی الگ تھلگ تخلیق  کے  پاگل پن گم ہوجاتاہے اورہم سب کو اس کی اہمیت اورافادیت کے بارے میں  بحث ومباحثہ  کے لئے چھوڑجاتاہے ۔

کاسٹ اور عملی کے ارکان

منظرنامہ  : اشوک وشواناتھن

ڈی اوپی : سانتانو بینرجی

ایڈیٹر :سونک رائے

کاسٹ :بادل سرکار ، پنکج منشی ، کمل رائے

****************

U-13265

ش  ح۔ ع م  ۔ع آ

 

iffi reel

(Release ID: 1774946) Visitor Counter : 206


Read this release in: English , Marathi , Hindi