وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
1 0

کتاب ‘‘راج کپور: کام کے وقت کا ماسٹر’’شومین راج کپور سے متعلق نہیں ہے، بلکہ ایک جذباتی پیشہ ور فنکار راج کپور سے ہے:افی 52 کے مذاکراتی اجلاس میں بزرگ فلم ساز راہل راویل


راج کپور دنیا میں بہترین استاد تھے،میں اس کتاب کو ان لوگوں کے نام سے منسوب کرتا ہوں جو فلم سازی سیکھنے کے لئے بے انتہا شوق رکھتے ہیں

 کتاب ‘‘راج کپور: کام کے وقت  کا ماسٹر’’ اس راج کپور کے متعلق نہیں ہے جو ایک شو مین ہے، بلکہ اس راج کپور کے متعلق ہے ، جو ایک جذباتی  پیشہ ور فنکار ہے۔ بزرگ فلم ساز اور اس کتاب کے مصنف راہل راویل نےاس کتاب  سے متعلق مذاکراتی اجلاس کے دوران کہی۔یہ اجلاس گوا میں 20 سے 28 نومبر 2021 کے درمیان منعقد ہونے والے ہندوستان کے 52 ویں بین الاقوامی فلمی  میلے کے موقع پر آج 24 نومبر 2021 کو منعقد ہوا۔اس مذاکراتی اجلاس میں راج کپور کے فرزند اور معروف اداکار، ہدایت کار اور فلم ساز رندھیر کپور نے بھی شرکت کی۔

5.jpg

اس موقع پر راہل راویل اور رندھیر کپور کے ذریعہ اس کتاب کو رونمائی مشترکہ طور پر کی گئی۔

6.jpg

جناب راویل نے بتایا کہ اس عظیم شخصیت کی یہ سوانح عمری،جسے آنجہانی اداکار رشی کپور سے منسوب کیا گیا ہے، کا اجراء 14 دسمبر 2021 کو کیا جانے والا ہے۔جو کہ راج کپور کی 97 ویں سالگرہ بھی ہوگی۔

رندھیر کپور نے شائقین کو اس بارے میں بتایا کہ یہ کتاب کس بنا پر خصوصیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے والد ایک ماہرین داستان گو تھے۔حالانکہ ان کی وراثت پر بے شمار کتابیں لکھی جاچکی  ہیں ،لیکن راہل راویل کی کتاب، جنہوں نے میرے والد کے ساتھ ایک عرصہ گزارا ہے،ایک ایسی چیز ہے جو الگ ہی خصوصیت رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کتاب ایک بہت اچھی اشاعت ہے۔

7.jpg

 راویل کے مطابق، یہ کتاب اس عظیم فنکار کے فلم سازی کے اسٹائل کے تمام پہلوؤں سےقاری کو روشناس کراتی ہے۔ یہ نہ صرف ان کی قدرتی صلاحیتوں کو سامنے لاتی ہے۔ بلکہ راج کپور کی زندگی کے کچھ ایسےپہلوؤں پر بھی روشنی ڈالتی ہے جو اب تک سامنے نہیں آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں، صرف انہی کی بدولت ہوں۔ میری کتاب میں اس مثالی شخصیت کے حوالے سے بے شمار کہانیاں موجود ہیں،  جو ان کی بذلہ سنجید، بصیرت، اپنے عملے کے ساتھ ان کے تعلقات،کھانے پینے سے بے انتہا رغبت اور مملکت روس کے ساتھ ان کی بے پناہ محبت کی عکاسی کرتی ہیں۔

راویل نے، جن کے اس   بے مثالی فلم ساز کے ساتھ نزدیکی تعلقات تھے، کہا کہ وہ اس کتاب کو ان لوگوں کے نام سے منسوب کرناچاہتے ہیں، جو فلم سازی کے فن سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے بے انتہا شوق رکھتے ہیں۔ راج کپور دنیا میں اس فن کے بہترین استاد تھے۔میں نے ان سے بہت سی بہترین چیزیں سیکھی ہیں اور میں انہیں کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ اس کتاب میں 10 باب ہیں جن میں خاص طور پر ان کی فلم سازی کے اسٹائل پر تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

8.jpg

مشہور ومعروف ڈائریکٹر راویل، جنہوں نے لو اسٹوری، بیتاب اور ارجن جیسی بہترین فلمیں پیش کی ہیں،نے کہا کہ انہیں اس بات کا اعتراف کرنے میں کوئی جھجھک نہیں ہے کہ انہوں نے اپنی اکثر فلموں میں راج کپور کے اسٹائل کی نقل کرنے کی کوشش کی ہے،جو کہ ایک نا ممکن بات ہے۔

کتاب تصنیف کرنے کے حوالے سے جناب راویل نے اس بات کاانکشاف کیا کہ انہوں نے اس کی اشاعت کے بارے میں رندھیر کپور، آنجہانی رشی کپوراور مسز کرشنا کپور کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے مجھے اس کام کو آگے بڑھانے کی اجازت دی۔ کہ راج کپور پر کوئی کتاب ایسا آدمی ہی لکھ سکتا ہے جو راج کپور کے کام کرنے کے اسٹائل سے واقفیت رکھتا ہو۔

فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے مندوبین یہ جاننے کے لئے بے چین تھے کہ کیا وہ رشی کپور کے متعلق بھی کوئی کتاب تصنیف کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ راویل نے  اس سلسلے میں بتایا کہ ناشرین نے کپور خاندان پر ایک کتاب تصنیف کرنے کے حوالے سے کچھ مشورے انہیں دیئے ہیں۔

****************

 

(ش ح۔ ح ا ۔ رض)

U NO:13211

iffi reel

(Release ID: 1774936) Visitor Counter : 279


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Marathi