وزارت دفاع

بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان آپسی تال میل پر مبنی گشت کا 37 واں ایڈیشن

Posted On: 23 NOV 2021 7:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی:23؍نومبر2021:

انڈین نیول شپ (آئی این ایس) خنجر جو کہ ڈورنیئر میریٹائم پٹرول ایئرکرافٹ  (ڈورنیئر بحری گشتی طیارہ)  کے ساتھ اندرون ملک تیارشدہ ایک میزائل کورپیٹ ہے۔ انڈونیشیائی نیول شپ  کے آر آئی سلطان طہٰ سیف الدین، 376، جو کہ ایک کپیٹن  پتی مورہ – کلاس  کورویٹ (کورپیٹ) بتاریخ 23 تا 24 نومبر 2021 کو انجام دے رہا ہے۔

بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان ہونے والا کورپیٹ کا 37 واں ایڈیشن دونوں ملکوں  سے میریٹائم پٹرول ایئرکرافٹ  (بحری گشتی طیارہ ) کی شرکت کا بھی مشاہدہ کرے گا۔

کووڈ -19 وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ مشق ‘‘ صر سمندر ’’ اور  ‘‘ عدم روابط  ’’ کی بنیاد پر کی جارہی ہے اور یہ دونوں دوستانہ بحریہ کے درمیان باہمی اعتماد ، ہم آہنگی اور تعاون کو نمایاں کرتی ہے۔

بھارت اور انڈونیشیا  2002 سے سال میں دو مرتبہ انٹرنیشنل میریٹائم باونڈری لائن  کے ساتھ تال میل پر مبنی گشت ( کورپیٹ) انجام دیتے رہے ہیں۔  جن کا مقصد بحر ہند خطے کے اس اہم حصے کو تجارتی جہاز رانی، عالمی تجارت اور سمندری قانونی سرگرمیوں کے لئے محفوظ رکھنا ہے۔ تال  میل پر مبنی گشت (کورپیٹ) دونوں بحریہ کے درمیان مفاہمت اور باہمی افادیت میں مددگار ہے تاکہ غیرقانونی ماہی گیری (آئی یو یو ) ، منشیات کی غیرقانونی تجارت، سمندری دہشت گردی، مسلح  ڈکیتی  اور قزاقی کو روکنے کے لئے اقدامات کے ادارے کو آسان بنایا جاسکے۔

حکومت ہند کی ساگر (خطہ میں سب کے لئے تحفظ اور ترقی )بصیرت کے طور پر ہندوستانی بحریہ بحر ہند خطے کے ممالک کے ساتھ سرگرمی سے مصروف  عمل رہی ہے۔ بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان روایتی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ جو باہمی تعامل اور سرگرمیوں کے وسیع منظر نامے پر محیط ہیں جو سالہا سال سے ادارہ جاتی اور استحکام پزیر ہوئے ہیں۔ دونوں بحریہ کے درمیان دو طرفہ مشقوں ، ٹریننگ کے تبادلے اور بندرگاہوں کی  اکثر وژٹ  کے ذریعہ بحری تعامل تیزی سے بڑھتے رہے ہیں۔

بھات اور انڈونیشیا کے درمیان تال میں پر مبنی گشت  بھارت اور انڈونیشیا  کارپیٹ کا مقصد دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان سمندری تعاون کو تقویت دینا اور پورے بحرالکاہل میں دوستی کے مضبوط روابط کو مہمیز کرنا ہے۔

************

ش ح۔  م الف  ۔ م ص

(U:13219)



(Release ID: 1774911) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Marathi