قبائیلی امور کی وزارت
دہلی ہاٹ میں جاری ٹرائبس انڈیا آدی مہوتسو میں شاندار جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات پر روشنی ڈالی گئی
ٹرائفیڈ نے اتراکھنڈ سے سات نئے جی آئی ٹیگ شدہ پروڈکٹس کے لانچ کے ساتھ قبائلی جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات کو بڑھاکر 66 تک پہنچایا
Posted On:
24 NOV 2021 6:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24- نومبر 2021/
19نومبر 2021کو ٹرائبس انڈیا آدی مہوتسو میں جی آئی پروڈکٹس اس وقت خاص توجہ کا مرکزبنے جب وزیراعظم کے مشیر جناب بھاسکر کھلبے نے آدی مہوتسو کا دورہ کیا اور قبائلی مصنوعات میں جغرافیائی اشارے کو فروغ دینےکے لئے ٹرائفیڈ کی کوششوں کی تعریف کی۔
آدی مہوتسو کے اس ایڈیشن میں جی آئی پروڈکٹس کو نمایاں مقام حاصل ہے اور اس طرح کی پچاس سے زیادہ شناخت شدہ پروڈکٹس کو آدی واسیوں کے ذریعہ پورے پنڈال میں اسٹالوں میں ڈسپلے (نمائش) کیا گیا ہے۔ بہت سے زائرین/وزیٹرس بہت دلچسپی کے ساتھ ان اسٹال کا دورہ کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ اتراکھنڈ سے 7نئے جی آئی ٹیگ شدہ پروڈکٹس جن میں ایپن کرافٹ، ٹمٹا پروڈکٹس، رنگل کرافٹ، تھلما، بھوتیادان کارپیٹ، چیورا آئل اور منشیاری راجما شامل ہیں،کو آدی مہوتسو میں لانچ کیا گیا ہے۔ ٹرائفیڈنے جی آئی مصنوعات کو66 تک پہنچا دیا ہے۔
جناب بھاسکر کھلبے نے زیادل تر اسٹال کا دورہ کرتے ہوئے وہاں وقت گذارا اور نمائش میں موجود مالا مال قبائلی مصنوعات کے ساتھ قبائلی مصنوعات میں جغرافیائی اشارے کو فروغ دینے کے لئے ٹرائفیڈ کی کوششوں کی تعریف کی-چاہے وہ ون دھن قدرتی اور نامیاتی مصنوعات ہوں یا قبائلی دستکاری، اور دیگر فنکارانہ تخلیقات۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جناب کھلبے نے کہا مجھے یہ دیکھتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ٹرائفیڈ نے جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات کو فروغ دینے اور ایک برانڈ نے تبدیل کرنے کے مقصد کو فعال طور پر اٹھایا ہے،اس طرح قبائلی کاریگروں/دستکاروں کو بااختیار بنایا گیا ہے۔
ٹرائب انڈیا آدی مہوتسو نے نمایاں جی آئی مصنوعات میں مشہور شاندار اشیا جیسے راجستھان کے نیلی مٹی کے برتن، مدھیہ پردیش کے چندیری اور مہیشوری سلک ، باغ پرنٹ اڈیشہ کا پتاچترا، کرناٹک کا بدریویر ، بنارسی سلک اترپردیش کی، مغربی بنگال سے دارجلنگ چائے، ہماچل پردیش سے کالا زیرا، انتہائی مسالے دارتیکھی ناگامرچ، اور شمال مشرق سے بڑی الائچی شامل ہیں۔
جغرافیائی اشارےکی ٹیگنگ نے اس وقت اہمیت حاصل کرلی ہے جب سے ووکل فار ووکل اور ایک آتم نربھر بھارت کی تعمیر کی طرف توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ٹرائفیڈ ، قبائلی امور کی وزارت ، قبائلی مصنوعات کے ساتھ جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات کو فروغ دینے اور انہیں ایک برانڈ میں تبدیل کرنے میں سہولت فراہم کررہی ہے۔
جغرافیائی اشارے جسے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے تسلیم کیا ہے، اس جغرافیائی علاقے کو ظاہرکرنے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے جہاں سے کوئی پروڈکٹ خواہ وہ زرعی پیداوار ہو ، قدرتی مصنوعات ہوں، یا تیار کردہ مصنوعات ہوں اور اس کے لئے منفرد خصوصیات یا صفات اور مخصوص جغرافیائی علاقے کی بھی یقین دہانی کرتا ہے۔
آدی مہوتسو فیسٹول ٹرائفیڈ کی کوشش ہے کہ ملک بھر میں قبائلی برادریوں سے مالا مال اور متنوع دستکاری ،ثقافت اور کھانوں سے لوگوں کو ایک ہی جگہ پر واقف کرایا جائے۔
ان جی آئی مصنوعات کے علاوہ، آپ دیگر نسلی قبائلی دستکاری اور مصنوعات اورنامیاتی اشیا ، بھی تلاش کرسکتےہیں ۔ قدرتی اور قوت مدافعت بڑھانے والی قبائلی پیداوار جیسے کنواری ناریل کا تیل، نامیاتی ہلدی، خشک آملہ، جنگلی شہد، کالی مرچ، راگی، تریفلا اور دال کے آمیزے جیسےمونگ کی دال، دلیا ،سفید پھلیاں ، ڈوکرانداز میں ہاتھ سے تیار کئے گئے زیورات سے لے کر شمال مشرق کے وانچو ونیاک قبائل سے لے کر مالا مال اور متحرک ٹیکسٹائل اور ریشم ، بستر سے لوہے کے دستکاری سے بانس کے دستکاری اور گنے کے فرنیچر تک۔ کوئی بھی آدی مہوتسو میں قبائلی فنکارانہ شکلوں اور قبائلی کھانوں کا مزہ لے سکتاہے۔
دی مہوتسو-قبائلی دستکاری، ثقافت اور تجارت کے روح کا جشن دہلی ہاٹ ، آئی این اے ، نئی دہلی میں 30 نومبر 2021 کو صبح 11 بجے سےرات 9 بجے تک جاری ہے۔
***********
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-13252
(Release ID: 1774898)
Visitor Counter : 169