بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

نرائن رانے کل سے راجستھان کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔ جے پور میں سنگنیر میں جھالنا ڈونگری اور کمارپا نیشنل ہینڈمیڈ پیپر انسٹی ٹیوٹ میں کی وی آئی سی  آؤٹ لیٹ کا جائزہ لیں گے

Posted On: 24 NOV 2021 6:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24- نومبر 2021/ ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نرائن رانے کل سے دو دن کے لئے  راجستھان کا دورہ کریں گے۔وزیر موصوف کے وی آئی سی  آؤٹ لیٹ،جھالنا ڈونگری  اور کمارپا نیشنل ہیڈ میڈ پیپ انسٹی ٹیوٹ ، سانگنیر، جے پور کا  جائزہ لیں گے۔  جناب رانے یوتھ آئکن ایوارڈ 2021 بھی عطا کریں گے۔  بعد میں وہ جمعہ 26نومبر2021 کو جے پور میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

کمارپا نیشنل ہینڈ میڈ پیپر  کے وی آئی سی کا ایک سرکردہ یونٹ ہے جو 1991 میں یو این ڈی پی کے تعاون سے قائم کیا گیا تھا۔ اسے   تحقیق اور ترقی ، مشاورت  اور مقامی ہاتھ سے بنے  کاغذکے یونٹوں کو   تکنیکی خدمات  فراہم کرنے کا پابند کیا گیا  ہے۔   انسٹی ٹیوٹ کو  محکمہ سائنس اور صنعتی تحقیق ، حکومت ہند کے ذریعہ  تسلیم کیا گیا ہے۔یہ  صنعت کی ضروریات کے مطابق  8 تربیتی پروگرام  منعقد کرتا ہے۔

سووچھ بھارت ابھیان کے تحت، انسٹی ٹیوٹ نے 2018 میں  ایک اور اختراع کی  ؛پلاسٹک کچرے سے ہاتھ سے تیار کیری بیگ  تیار کرنے کی ۔ بازار کے لئے یہ اختراعی  کیری بیگ  تیار کرنے کے لئے  20 فی صد تک کچے کاغذ کو پلاسٹک کے کچرے میں ملایا جاتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے ری پلان –ریڈیوسنگ  پلاسٹ ان نیچر پروجیکٹس کے تحت  ۔تقریباً 35 ٹن پلاسٹک کے فضلے کو ااستعمال کرتے ہوئے تقریباً 40 لاکھ  کیری بیگ  بنائے گئےہیں۔  اس کے نتیجے میں  1.4 کروڑ  روپے کی تازہ  آمدنی ہوئی ہے۔

 انسٹی ٹیوٹ نے  ایک ماحول دوست کھادی قدرتی پینٹ بھی تیار کیاہے  جس اس سال 12 جنوری کو لاگوکیا  گیا تھا۔ یہ پینٹ  25 سے 30 فی صد گائےکے گوبر کااستعمال کرتا ہے، جو اسے  غیر فنگل اور اینٹی بیکٹریل بناتا ہے۔  کھادی پینٹ ڈسٹمبر اور پلاسٹک ایمشل دونوں شکلوں میں دستیاب ہے  اور  اسی طرح کی  دیگر مصنوعات سے سستا ہے۔   انسٹی ٹیوٹ نے تجارتی بنیاد پر  کھادی پینٹ بنانے کے شعبے میں پانچ روزہ  تربیت شروع کی ہے  اور اب تک   تقریباً 900 افراد کو تربیت دی جاچکی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے  تقریباً 20 ہزار لیٹر  کھادی قدرتی پینٹ  تیار کیا گیا ہے ، جبکہ  قومی سطح پر  اس کی  فروخت کے لئے 16  ڈیلرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اپنی تحقیق اور ترقی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے  انسٹی ٹیوٹ نے حال ہی میں گائے کے گوبر سے نکالے گئے  اینٹی بیکٹریل گوبر  ایجنٹ کے ساتھ  ایک  اینٹی بیکٹریل   ٹریٹڈ کلاتھ تیار کیا ہےجو جلد ہی مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا۔

**********

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-13250



(Release ID: 1774881) Visitor Counter : 146


Read this release in: English , Marathi , Hindi