امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 جناب پیوش گوئل، ریاستوں/مرکز کے زیرا نتظام علاقوں کے تمام ہندستانی وزرائے خوراک سےملاقات کریں گے


او این او آر سی کے ساتھ ماڈل کمیونٹی کچن اسکیم پر  بات چیت کرنے کا امکان

 راشن کارڈ کی آدھار سیڈنگ،بائیو میٹرک طور پر تصدیق شدہ ایف پی ایس لین دین ایجنڈہ میں شامل ہیں

Posted On: 24 NOV 2021 6:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24- نومبر 2021/ صارفین کے امور خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت کے تحت   خوراک اور عوامی  تقسیم کا محکمہ  جمعرات، 25 نومبر 2021 کو نئی دہلی میں کل ہندوزرائے خوراک  کی میٹنگ کا انعقاد کررہا ہے۔ تجارت اور صنعت ،امور صارفین،خوراک  اور عوامی تقسیم اور ٹکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل  میٹنگ کی صدارت کریں گے اور تمام ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خوراک  کے ساتھ  کمیونٹی کچن اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

معزز سپریم کورٹ نے ملک بھرمیں کمیونٹی  کچن کے قیام کے تصور،ضرورت مند افراد کو خوراک فراہم کرانے کے لئے  مطلوبہ اسکیم کی تشکیل  اور عوامی نظام تقسیم  کے دائرہ کار سے باہران افراد کے لئےبھوک اور غذائیت سے لڑنے  کے لئے  نیشنل فوڈ گرڈ بنانے کے حوالے سے ایک رٹ پٹیشن  دائر کی گئی۔

معزز سپریم کورٹ نے یونین آف انڈیا کو ہدایت دی ہے کہ وہ تین ہفتوں کے اندر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے متفقہ  ماڈل کمیوٹی کچن اسکیم لے کر آئے۔ عدالت نے  تمام ریاستی حکومتوں /مرکز کے زیرا نتظام علاقوں کو  بھی ہدایت کی ہے کہ وہ  یونین آف انڈیا   کے ذریعہ منعقد /منظم ہونے والی  میٹنگ میں شرکت کریں  اور مذکورہ اسکیم کے ساتھ  آنے میں ان کےساتھ تعاون کریں،یہ تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام  علاقوں  پر  یکساں طور پرلاگو ہوسکتی ہے۔

میٹنگ کے دوران جن ممکنہ امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا وہ ہے ماڈل کمیونٹی کچن اسکیم، ون نیشن  ون راشن کارڈ کے نفاذ کی حیثیت، راشن کارڈ کی آدھار  سیڈنگ بائیو میٹرک طور پر تصدیق شدہ  ایف پی ایس  لین دین اور دیگر۔

 اس سے قبل،سکریٹری ڈی ایف پی ڈی  نے 21نومبر 2021 کو ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے  چیف سکریٹریز  اور فوڈ سکریٹریز کے ساتھ  ماڈل کمیونٹی کچن اسکیم پر  تبادلہ خیال کرنے کے لئے میٹنگ کی تھی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-13251


(Release ID: 1774813) Visitor Counter : 142