بجلی کی وزارت
ایس جے وی این نے بہار میں 1320 میگاواٹ کے بکسر حرارتی بجلی گھر کے دوسرے یونٹ کے کام کا آغاز کیا
Posted On:
23 NOV 2021 6:45PM by PIB Delhi
ایس جے وی این کے سی ایم ڈی جناب این ایل شرما نے ورچوئل طریقے سے 1320 میگاواٹ (2 X 660) کے بکسر حرارتی بجلی گھر کے دوسرے یونٹ کے کام کام افتتاح کیا۔
عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 9 مارچ 2019 کو 1320 میگاواٹ کے بکسر حرارتی بجلی گھر کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ جناب شرما نے بتایا کہ بجلی اور این آر ای کے محترم مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ پروجیکٹ کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں کو تلقین کی کہ وہ مقررہ مدت سے پہلے پروجیکٹ کو شروع کرنے کی غرض سے جوش وخروش کے ساتھ سخت کوشش کریں۔
مذکورہ پروجیکٹ دو یونٹوں پر مشتمل ہے اور پہلے یونٹ سے متعلق 50 فیصد سے زیادہ کام پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے۔ ایس جے وی این تھرمل پرائیویٹ لمیٹڈ جدید ترین نوعیت کی از حد اہم ترین ٹیکنالوجی والا 1320 میگاواٹ کا بکسر حرارتی بجلی کا پلانٹ تیار کر رہا ہے، جو ایس جے وی این لمیٹڈ کی پوری ملکیت والی ایک ذیلی کمپنی ہے، اس پلانٹ میں تقریباً 11000 کروڑ روپے کا سرمایہ لگا ہے۔ جب یہ پلانٹ کام کرنے لگے گا تو اس میں 9828 ملین یونٹ بجلی تیار ہوگی۔ انہوں نے سب کے لئے ہمہ وقت بجلی کے مقصد کی جانب تعاون پر زور دیا۔ یہ مقصد بھارت کے وزیراعظم نے طے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ کی سرگرمیوں سے وابستہ ہر ایک شخص کو جون 2023 تک پلانٹ کے پہلے یونٹ اور جنوری 2024 تک دوسرے یونٹ کے چالو ہونے کی جانب مل کر کام کرنا چاہئے۔
ایس جے وی این کی نصب شدہ فوری صلاحیت 2016.51 میگاواٹ ہے اور اس کی گنجائش 11000 میگاواٹ کی ہے نیز اس کا مقصد 2023 تک 5000 میگاواٹ بجلی، 2030 تک 12000 میگاواٹ بجلی اور 2040 تک 25000 میگاواٹ بجلی تیار کرنا ہے۔ ایس جے وی این توانائی پیدا کرنے والے مختلف شعبوں میں موجود ہے، جن میں پن بجلی، ہوائی چکی، شمسی توانائی اور حرارتی بجلی شامل ہیں۔ یہ کمپنی بجلی کی ترسیل کے میدان میں بھی موجود ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ع م- ق ر)
U-13231
(Release ID: 1774561)
Visitor Counter : 165