وزارت خزانہ
گجرات میں ایک گٹکھا تقسیم کرنے والی ایک بڑی کمپنی کے خلاف انکم ٹیکس محکمہ کی چھاپہ ماری
Posted On:
23 NOV 2021 7:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی:23؍نومبر2021:
انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے بتاریخ 16.11.2021 کو گجرات کی ایک بڑی گٹکھا تقسیم کرنے والی کمپنی کے خلاف تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی ہے۔
احمدآباد میں مختلف مقامات پر 15 جگہوں سے زیادہ پر تلاشی کی کارروائی کی گئی۔
تلاشی کی مہم کے دوران ، مختلف قابل اعتراض دستاویز اور ڈیجیل شواہد پائے گئے اور انہیں ضبط کرلیا گیا ہے۔
ان شواہد کا اولین تجزیہ واضح طور پر اشارہ کرتا ہے کہ مختلف بدعنوانیوں کے ذریعہ جیسے کہ سازوسامان کی غیر منکشف فروخت کی فہرست کے تحت غیر منکشف خرید اور خیر منکشف اخراجات بشکل کیش قابل ٹیکس آمدنی کو پوشیدہ رکھا گیا ہے۔
ضبط شدہ مواد کا مزید تجزیہ اشارہ کرتا ہے کہ کیش فروخت کے کچھ حصے حسابات کی کتاب میں درج نہیں کئے گئے ہیں۔ تلاشی ٹیم نے غیر منقولہ جائیدادوں میں غیر منکشف سرمایہ کاری کے شواہد کا بھی انکشاف کیا ہے ۔
تلاشی کی کارروائی کے دوران 7.50 کروڑ کے مبہم زیوارت ضبط کئے گئے ہیں ۔ بینک لاکر پر حکم امتناعی لگا دیا گیا ہے ۔
تلاشی کی کارروائی کے نتیجے میں اب تک 100 کروڑ سے زیادہ کی غیر منکشف آمدنی کا پتہ چلا ہے جس میں سے 30 کروڑ سے زیادہ غیرمنکشف آمدنی کا اعتراف کمپنی نے کیا ہے۔
مزید تحقیقات جاری ہے۔
************
ش ح۔ م ا ۔ م ص
(U:13208)
(Release ID: 1774535)
Visitor Counter : 205