پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتوں کے ذریعہ خدمات کی فراہمی کے میسور اعلانیہ پر دستخط کئے گئے
اعلانیہ کا مقصد شہریوں پر مرکوز خدمات کو ‘‘گورنینس کے مرکز’’ کے طور پر منظوری دینا ہے
Posted On:
23 NOV 2021 6:34PM by PIB Delhi
بھارت سرکار کی پنچایتی راج وزارت نے قومی دیہی ترقی اور پنچایتی راج انسٹی ٹیوٹ ، حیدرآباد اور عبدالنذیر سب اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایتی راج، میسور کے تعاون سےآزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر 22 نومبر 2021 کو سٹیزن چارٹر اور پنچایتوں کے ذریعہ خدمات کی فراہمی پر ایک روزہ قومی مشاورتی ورکشاپ کااہتمام کیا تھا۔ 16 ریاستوں کے شرکاء نے میسور اعلانیہ پر دستخط کئے اور یکم اپریل 2022 سے ملک بھر میں پنچایتوں کے ذریعہ کم از کم مشترکہ خدمات کی فراہمی شروع کرنے کاعزم کیا۔
اعلانیہ کا مقصد شہریوں پر مرکوز خدمات کو ‘‘گورنینس کے مرکز’’ کے طور پر منظوری دینا ہے۔ پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار نے خدمات کی فراہمی کے مختلف پہلوؤں پر اہم معلومات فراہم کرکے ایک ٹون سیٹ کیا، جس میں خدمات یا تو براہ راست پنچایتوں کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہیں یا پھر دیگر محکموں کی وہ خدمات جنہیں پنچایتوں کے ذریعہ نگرانی کے نظام کے توسط سے فراہم کرایا جاتا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پنچایتوں کے ذریعہ فراہم کی جاسکنے والی کم از کم مشترکہ خدمات کو مختلف ریاستوں کے ذریعہ پہنچانے کی ضرورت ہے۔
پنچایتی راج کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری جناب چندرشیکھر کمار نے اپنے خطاب میں دیہی علاقوں میں کمیونٹیز کو بہترخدمات فراہم کرنے کے لئے وزارت کی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ پنچایتوں کے ذریعہ فراہم کی جاسکنے والی خدمات کو وزارت کے ذریعہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور ریاستیں، وزارت کے ذریعہ جاری رہنما اصول پر کام کرنا شروع کرسکتی ہیں۔ کرناٹک سرکار کے آر ڈی پی آر میں پرنسپل سکریٹری محترمہ اوما مہادیون نے اپنے افتتاحی خطاب میں کرناٹک میں پنچایتوں کے ذریعہ فراہم کی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالی ، خاص طور سے ان طبی سہولیات کے بارے میں جو پچھلے سال کووڈ -19 وبا کے دوران پنچایتوں کے ذریعہ فراہم کرائی گئی تھیں۔
بھارت سرکار کی پنچایتی راج وزارت میں جوائنٹ سکریٹری جناب آلوک پریم ناگرنے کہا کہ ریاستوں میں شہریوں پر مرکوز خدمات فراہم کرنے کی موجودہ مہم کو شروع کرنے کےلئے سرکار مسلسل کام کررہی ہے۔انہوں نے مختلف ریاستوں کے ذریعہ بنیادی ڈھانچے سے متعلق امور اور خدمات کی فراہمی میں بہتری کے لئے ای – پہل پر توجہ مرکوز کرنے والے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ اس ورکشاپ میں مختلف ریاستوں کے سینئر افسران اور پالیسی سازوں اور شہریوں کی خدمات میں بہتری لانے میں مصروف وسائل سے آراستہ افراد نے حصہ لیا۔ورکشاپ کے دوران مختلف ریاستوں کے نمائندوں نے اپنے تجربات مشترک کئے۔ اے این ایس ایس آئی آر ڈی اینڈ پی آرکی ڈائریکٹر محترمہ کے لکشمی پریا اور این آئی آر ڈی پی آر میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آر چنادورئی نے بھی تبادلہ خیال میں حصہ لیا۔
اعلانیہ کی کاپی
ہم، نمائندے اور افسران اپنے شہریوں کی ترجیحات اورامیدوں کے مطابق خدمات کی فراہمی میں شمولیاتی اورجوابدہی پر مبنی مقامی سیلف گورنمینٹس کو فروغ دینے کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔
ہم شفافیت کو فروغ دینے، شہریوں کو با اختیار بنانے اور خدمات کی بروقت اور معیاری فراہمی کے لئے نئی تکنیکوں کی طاقت کااستعمال کرنے کی غرض سے اپنی عہد بستگیوں کو مضبوط کرنے میں فوری کارروائی کرنے کی ذمہ داری لیتے ہیں، ہم شہریوں کی خدما ت کے تجربہ کو بڑھا رہے ہیں۔
ہم خدمات میں بہتری کے لئے شہریوں کے ساتھ اپنے تعلق میں کھلے پن کی قدروں کوقائم رکھتے ہیں ، خدمات کو ڈیزائن اور فراہم کرتے وقت مختلف خیالات کو شامل کرتے ہیں۔ ہم مقامی کمیونیٹیز کی مسلسل ترقی کے لئے زیادہ خوشحالی، بہبود اور انسانی وقار کے حصول کے لحاظ سے شفافیت اور کھلے پن سے سرکار کے اصولوں کو اپناتے ہیں۔
ساتھ میں، ہم اس کے لئے اپنی عہد بستگی کا اعلان کرتے ہیں
- یکم اپریل 2022 سے گرام پنچایت کی سطح پر مندرجہ ذیل بنیادی ،قانونی اور/یا لازمی خدمات کی پیشکش کے ساتھ کام شروع کرتے ہوئے ، مقررہ وقت پر اور موثر طریقے سے زمینی سطح پر شہریوں کی خدمات کی فراہمی میں اضافہ کرنا۔
- عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کے لئے پیشہ ورانہ ، ایمانداری اور جوابدہی کے اعلی معیار کو نافذکرنا
ہم مثالی قیادت کرنے اور زمینی سطح پر خدمات کی فراہمی کو ا ٓگے بڑھانے میں تعاون کرنے کاعہد کرتے ہیں۔ہمارا ہدف شہریوں کو با اختیار بنانے، دیہی بھارت کی شمولیاتی اور پائیدار ترقی کوفروغ دینے کے لئے بروقت خدمات فراہم کرنا ہے۔
ہم > ریاست کا نام< میں ان اصولوں کی حمایت کرنے کے لئے عہد بند ہیں ، اورزمینی سطح پر ادارہ سازی کو فروغ دینے کے لئے کام کرتےہیں، جس کا کام شہریوں کے لئے خدمات کو مضبوط بنانا اور فراہم کرنا ہے۔ پنچایت میں رہنے والے باشندوں کے لئے بہتر اورموثر خدمات کی فراہمی کے نظام کے توسط سے معیار زندگی میں بہتری، خاص طور سے خواتین ، بچوں، سینئر سٹیزن، دویانگوں اور سماج کے دیگر کمزور اورحاشیہ پر رہنے والے طبقات کی بہبود کے لئے عہد بند ہیں۔
****************
(ش ح۔ف ا ۔ ف ر)
Uno:13215
(Release ID: 1774525)
Visitor Counter : 210