صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے بارے میں تازہ ترین  اطلاعات


‘‘اپنی ٹیکہ صورتحال جانئے’’ کوون پر ایک نئی خصوصیت کے ساتھ

Posted On: 20 NOV 2021 5:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی:20؍نومبر2021:

کوون ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ایک نئی خصوصیت ‘‘ اپنی ٹیکہ کاری کی  صورتحال جانئے’’ کے نام سے لاگو کی گئی ہے۔ یہ Co-WIN/MoHFW کے ذریعہ تصدیق کرنے والے ادارے کے  زیر اختیار حقوق کو حاصل خصوصی اختیارات کے تحت کسی شہری کی ٹیکہ کاری صورتحال /تفصیلات  کی تصدیق / حصول میں مددگار ہوگی ۔

کسی شہری کے ذریعہ طلب کردہ خدمت کو بہم پہنچانے کے لئے کوئی سروس پرووائڈر (نجی ادارے جیسے کہ ٹریول ایجنسیاں، دفاتر، آجرین اور تقریحی ایجنسیاں  وغیرہ یا سرکاری ایجنسیاں جیسے کہ آئی آر سی ٹی سی  وغیرہ) فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

‘‘اپنی ٹیکہ کاری صورتحال جانئے’’ خصوصیات اور  فائد :

یہ خدمت ان شہریوں کی مدد کے لئے  تیار کی جارہی ہے جن کے پاس مطلوبہ خدمت کے حصول کے لئے ٹیکہ کاری سرٹیفیکیٹ، ڈیجیٹل یا ہارڈ کاپی (کاغذ) کی شکل میں موجود نہیں ہے، نیز درخواست کرنے والے ادارے کی موثوقہ اجازت کے مطابق شہریوں کی ٹیکہ کاری صورتحال/ ٹیکہ کاری  کے ڈیجیٹل ریکارڈ کی تصدیق  کرنے میں مدد گار ہوسکتی ہے۔

اس سروس کے استعمال کے کچھ فائدے مندرجہ ذیل ہیں:

  1. یہ سروس افراد کی ٹیکہ کاری صورتحال کی تصدیق میں مدد کرتی ہے۔ ٹیکہ کاری صورتحال ، مکمل ٹیکہ کاری، جزوی ٹیکہ کاری یا عدم ٹیکہ کاری ہوسکتی ہے۔
  2. ٹریول ایجنسیاں اس سروس سے استفادہ کرسکتی ہیں اور صرف ٹیکہ لگوانے والے افراد کو سفر کی اجازت دے کر افراد کے نئے سفر کو محفوظ بنا سکتی ہیں۔
  3. آجرین  ملازمین کی ٹیکہ کاری صورتحال کی تصدیق کے لئے اور دفاتر اور کام کاج کی جگہوں وغیرہ میں کام کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے اس سروس کا استعمال کرسکتےہیں۔
  4. یہ سروس ملک میں معاشی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے اور تحریک دینے میں مددد کریں گی۔

پیش کردہ خدمات :

  • کسی استفادہ کرنے والے شخص کی صحت سے متعلق محفوظ تفصیلات کی افشا کے بغیر اس کی ٹیکہ کاری  کی صورتحال کی تصدیق ۔
  • یہ سروس کھلے اے پی آئیز یا نو-کوڈ ویب پیج انٹیگریشن جسے کوون نے نجی/سرکاری سروس پروائیڈر کے لئے تیار کیا ہے ، شروع کی جاسکتی ہے تاکہ اے پی آئی / نو –کوڈ ویب پیج انٹیگریشن  کے مندرجہ ذیل جوابات 
  • ٹیکہ نہیں لگا۔
  • جزوی طور پر ٹیکہ لگا

کے ذریعہ کسی شخص کی ٹیکہ کاری صورتحال کو حاصل کی جائے

  1. کوون پر ‘‘ اپنی ٹیکہ کاری صورتحال جانئے’’ کی خدمت حاصل کرنے کے لئے یوزرمندرجہ ذیل قدم اٹھا سکتا  ہے۔
  2. کوون ہوم پیج پر یوزر اپنی ٹیکہ کاری صورتحال جانئے’’ سروس  پر کلک کرنا ہوگا

 

استعمال کنندہ کے سامنے ایک دوسرا ویب پیج کھل جائے گا : جو مندرجہ ذیل ہے ۔

  1. سروس پرووائیڈر استفادہ کرنےھ والے کا پورا نام اور موبائل نمبر جو کہ کوودن پر رجسٹرڈ ہے جمع اور داخل کرے گا۔
  2. سروس پرووائیڈر کی درخواست کوون کی ٹیکہ کاری توثیق اے پی آئی / نو کوڈ ویب پیج انٹی گریشن بلائیگی۔
  3. کوون تفصیلات/ اجازت کی توثیق کے مطابق درخواست کی تصدیق/ توثیق کرے گی اور نام اور موبائیل نمبر کے مجموعہ کی تصحیح کرے گی۔
  4. استفادہ کرنے والے کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک او ٹی پی بھیجا جائے گا۔
  5. استفادہ کرنے والے سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ سروس پرووائیڈر کو استفادہ کرنے والے کے یو آئی  میں ڈاٹا انٹری اسکرین کے ذریعہ او ٹی پی مہیا کرائے۔
  6. موبائل او ٹی پی کی کامیاب تصدیق پر کوون ٹیکہ کاری صورتحال کی ٹیکہ کاری تفصیلات اور اعداد وشمار کے ساتھ دوبارہ اشتراک کرے گی ۔
  7. ٹیکہ کاری صورتحال کی درخواست کے رجسٹرڈ ہونے پر کوودن درخواست کی توثیق کرے گی اور ایک درست جواب  یا تو غیرٹیکہ لگو اہوا۔ جزوی ٹیکہ لگا ہو یا مکمل ٹیکہ لگا ہو جیسا کہ اوپر وضاحت کی گئی ہے دوبارہ بھیج دے گی۔
  8. فرد اعداد وشمار کو اپنے ٹیکہ کاری صورتحال کے سوشل  میڈیا پر بھی اشتراک  کرسکتا ہے۔

55.jpg 56.jpg

************

ش ح۔م  ا۔ م  ص

(U:14037)

 



(Release ID: 1774513) Visitor Counter : 173