وزارت اطلاعات ونشریات
"اَن بیلینسڈ": کوویڈ-19 بحران کے بیچ یوٹوپیا تخلیق کرنے کی ایک شخص کی علمی جستجو پر ایک میلو ڈرامائی اِفّی 52 فلم ہے
میں عام طور پر ڈرامائی اختتام سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں، تاہم میں نے فیصلہ کیا کہ "اَن بیلینسڈ" کو کچھ الگ ہونا چاہیے: ہدایتکار جوآن بلڈانا
ممبئی 23 نومبر 2021 | پاناجی، 23 نومبر 2021
"اگرچہ لاکھوں لوگ ایسے ہیں جن کے پاس سر چھپانے کی جگہ نہیں ہے، لیکن میں تبدیلی کے لیے صرف ایک ہی کام کر سکتا ہوں اور وہ یہ کتاب ہے جو میں لکھ رہا ہوں ۔" جی ہاں، وبائی بحران کے دوران خیالات کی بے پناہ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے دنیا کو تبدیل کرنے کے لیے ایک ادھیڑ عمر وکیل کی غیر معمولی جستجو، اِفّی 52 فلم 'اَن بیلینسڈ 'کا موضوع ہے۔ ارجنٹائنا کے فلم ساز جوآن بلڈانا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ الم ناک ڈرامائی کہانی روڈو کی داستان بیان کرتی ہے جو جرمن تاجر، سماجی کارکن اور طویل عرصے سے فراموش کردہ نظریاتی ماہر معاشیات سلویو گیسل کے بارے میں ایک کتاب لکھنے کے جنون میں مبتلا ہو جاتا ہے جس نے دولت اور معیشت کے بارے میں بعض انقلابی نوعیت کے خیالات پیش کیے تھے۔ یہ فلم کوویڈ کے بعد کے دور کے پس منظر میں بننے والی چند اِفّی فلموں میں سے ایک ہے اور ورلڈ پینورما سیکشن میں شامل ہے۔
فلم کے پس پردہ محرک کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہدایتکار بلڈانا کہتے ہیں : "میں وبا سے پہلے اور بعد کی دنیا دکھانا چاہتا تھا، اَن بیلینسڈ اسی کا نتیجہ ہے۔ " یہ بات انھوں نے آج 23 نومبر 2021 کو نومبر کو 20 سے 28 نومبر 2021 کے دوران گوا میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا کے 52 ویں ایڈیشن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ فلم کے پروڈیوسر ڈیاگو لومبارڈی نے بھی پریس کانفرنس میں شرکت کی اور اِفّی کے مندوبین کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کیا۔
ہدایتکار اور پروڈیوسر دونوں نے حکام کی جانب سے عائد کی گئی مختلف پابندیوں کے درمیان کوویڈ کے بعد کے دور میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انھیں درپیش مختلف معاشی اور دیگر چیلنجوں کے بارے میں بات کی۔ لومبارڈی نے شوٹنگ کے دوران معاشی چیلنجوں کے ساتھ سرکاری مشینری اور مقامی لوگوں کی سخت مخالفت کو بھی بیان کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے شوٹنگ کے لیے ڈرون کا استعمال کیا۔ یہاں تک کہ بعض مناظر میں، دکھائی گئی پولیس بھی حقیقی پولیس ہے جو ہماری تلاشی لینے آئی تھی۔ "
ہدایتکار بلڈانا مزید کہتے ہیں، "میں نے اپنے نوزائیدہ بچے کو فلم کا ایک کردار بنایا ہے۔"
گذشتہ روز اِفّی میں ایشیائی پریمیئر ہونے والی اس فلم میں دنیا کے متبادل مستقبل بنانے کی کوشش کرنے والے روڈو کی تکلیف دہ جدوجہد کا جائزہ لیا گیا ہےجو سلویو گیسل کے بارے میں ایک کتاب لکھ رہا ہے۔ گیسل ایک عظیم جرمن ماہر معاشیات تھا جو ایک نئی قسم کی دولت تیار کرنا چاہتا تھا، جونہ "آلو کی طرح سڑے" اور نہ "لوہے کی طرح زنگ آلود ہو" نیز جو ذخیرہ کرنے پر اپنی قدر کھودے۔ اس کا خیال تھا کہ اس کے بعد کوئی بھی دولت کو ذخیرہ نہیں کرنا چاہے گا جو محض "تبادلے کا وسیلہ ہو ، اور کچھ نہیں۔"
تاہم کوویڈ-19 وبا کے تناظر میں ضروری سماجی دوری کے علاوہ دنیا بھر میں ہزاروں لوگوں کو متاثر کرنے والے وائرس کا پھیلاؤ روڈو کے اہداف کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔
فلم میں اسقاط حمل پر بھی تبصرہ کیا گیا ہے جسے حال ہی میں ارجنٹائنا میں قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔
افسوسناک اختتام والی فلموں کے متاثر کن حصے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ہدایتکار اور پروڈیوسر نے انکشاف کیا کہ ان کے درمیان کلائمکس کے بارے میں اختلاف تھا، جہاں مرکزی کردار مر جاتا ہے۔ تاہم ڈائریکٹر کا فیصلہ حتمی رہا۔ بلڈانا نے آگاہ کیا کہ "میں عام طور پر ڈرامائی اختتام سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں، تاہم مجھے لگتا تھا کہ اَن بیلینسڈ میں مرکزی کردار کو آخر میں مرنا پڑے گا۔"
اس فلم کو 2021 میں سینے +ماس سان فرانسسکو لاطینی فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم پریشانی کے عالم میں فلمی شائقین کو امید دیتی ہے اور اس یقین پر زور دیتی ہے کہ یوٹوپیا نہ صرف ممکن ہے بلکہ ناگزیر بھی ہے۔
جوآن بلڈانا نے لاس ڈیل سویلو، ایمبرکاڈوس یورپا (ٹی وی منی سیریز)، اریروس (دستاویزی)، لاس اینجلس (مصنف، پروڈیوسر بھی)، سوئے ہواو، پاسیون لیٹنا (ٹی وی منی سیریز ڈاکیومنٹری) جیسی فلمیں بنائی ہیں۔
ڈیاگو لومبارڈی ایک اداکار اور ہدایت کار ہیں، جو بچوس کریولوس (2012)، لاس اینجلس (2009) اور یو سویے سولا (2008) کے لیے معروف ہیں۔
* * *
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
U. No. 13201
(Release ID: 1774445)
Visitor Counter : 208