بجلی کی وزارت

 اکتوبر میں سیلاب سےہوئے نقصان کے بعد اتراکھنڈ کے تعمیر نو اور بحالی کےلئے   بجلی کی وزارت آگے آئی


بجلی کے وزیر نے اتراکھنڈ حکومت کو 22.50 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا

478 اسکولی عمارتوں  اور طبی مراکز کے تعمیر نو کے لئے مدد فراہم کی گئی

Posted On: 23 NOV 2021 2:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23- نومبر 2021/ مرکزی وزیر توانائی جناب آر کے سنگھ نے آج اتراکھنڈ کے وزیراعلی جناب پشکر سنگھ دھامی کی ورچوئل موجودگی میں اتراکھنڈ  ڈیزاسٹر منجمنٹ  کے وزیر جناب ڈی ایس راوت کو 22.5 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔

 جناب آر کے سنگھ نے اتراکھنڈ  ریاست کو مدد دینے کے لئے  پاور سیکٹر کے  پبلک سیکٹر اداروں (سی پی ایس ای) کے ذریعہ کی گئی  فوری کارروائی کی ستائش کی۔ انہوں نے اس  بحران کی گھڑی میں خاص طور سے اتراکھنڈ کی مدد کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے مضبوط عزم  کا اظہار کیا۔انہوں نے ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لئے آگے آنے کے لئے  پاور سی پی ایس ای کی بھی ستائش کی ، جیسا کہ کووڈ بحران کے دوران بھی کیا گیا تھا۔

جناب پشکر سنگھ دھامی نے وزارت بجلی کے تئیں تہہ دل سے شکریہ   ادا کیا بحران کے وقت میں ریاست کے تئیں اپنے عزم کے لئےبھی سی پی ایس ای کا شکریہ  اداکیا۔

اس موقع پر بجلی کے وزیر مملکت  جناب کرشن پال گجر ، سکریٹری پاور جناب الوک کمار اور بجلی  سی پی ایس یو کے سی ایم ڈی بھی موجود تھے۔

حال ہی میں اتراکھنڈ نے 17 اور 18 اکتوبر 2021 کو کچھ مقامات پر  معمول سے زیادہ بارش  دیکھی، جس کے نتیجے میں  کئی اضلاع میں جانی و مالی نقصان ہوا اور بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات والی چیزوں کو نقصان ہوا۔بجلی کے شعبے  کے سی پی ایس ای نے سیلاب سے متاثر اتراکھنڈ میں بحالی کے کاموں کےلئے  متحد ہونے کی اپنے عہد میں شمالی ریاستی  ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (یو ایس ڈیایم اے) کو 22،50،00،000 روپے (22 کروڑ پچاس لاکھ روپے) کا تعاون دیا۔یہ پروگرام بجلی سکریٹری، تمام پاور سیکٹر کے سی پی ایس ایس کے سی ایم ڈی اور وزارت بجلی  کے اعلی افسران  کی موجودگی میں منعقد کیا گیا تھا۔ درج ذیل میں سی پی ایس ایز نے اتراکھنڈ میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کےلئے اپنی یکجہتی اور حمایت دکھاتے ہوئے یو ایس ڈی ایم اے میں تعاون دیا۔

 سی پی ایس ای

سپورٹ (آئی این آر)

این ٹی پی سی

8 کروڑ

آر ای سی

5 کروڑ

پی ایف سی

4 کروڑ

پی جی سی ای ایل

3.5 کروڑ

این ایچ پی سی

ایک کروڑ

ٹی ایچ ڈی سی

50 لاکھ

ایس جے وی این

50 لاکھ

میزان

22.50 کروڑ

پروجیکٹ کے تحت اتراکھنڈ کے 8 اضلاع (1.باگیشور،2.نینی تال،3.اودھم سنگھ نگر،4.پوڑی، 5۔چمیلی،6.الموڑہ،7.چمپاوت اور 8.پتھوڑ گڑھ) میں تعمیر نو /بحالی کے کام یا سرگرمیاں ہوں گی اور 5 اضلاع (1.الموڑہ،2.چمپاوت،3.اودھم سنگھ نگر،4.نینی تال اور 5.پتھوڑ گڑھ) میں 28 طبی مراکز تیار کئے جائیں گے۔ پروجیکٹوں کو یو ایس ڈی ایم اے  کے ذریعہ سی ایس آر کے تحت  پاور سیکٹر  کے  سی پی ایس ای کے ذریعہ کی گئی مالی امداد سے  پورا کیا جائے گا۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-13187

.

 



(Release ID: 1774349) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil