نیتی آیوگ

اسٹیٹمنٹ آف انٹینٹ پر دستخط کئے، ‘‘ترقیاتی تعاون کے بارے میں نیتی۔ بی ایم زیڈ مذاکرات‘‘ شروع کئے نیتی آیوگ نے اقتصادی تعاون اور ترقی کی وفاقی وزارت (بی ایم زیڈ) کے ساتھ

Posted On: 23 NOV 2021 4:14PM by PIB Delhi

         

باہمی مفاد کے  مختلف شعبوں میں  بھارت اور جرمنی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے  نیتی آیوگ اور  اقتصادی تعاون و  ترقی کی وفاقی  (بی ایم زیڈ) نے 23 نومبر 2021 کو اسٹیٹمنٹ آف انٹینٹ  (ایس او آئی) پر دستخط کئے۔ ہندوستانی وفد کی قیادت نیتی آیوگ کے  وائس چیئر پرسن  ڈاکٹر راجیو کمار نے کی جبکہ  جرمن وفد کی قیادت  حکومت جرمنی کے  بی ایم زیڈ کی ڈائرکٹر جنرل   پروفیسر ڈاکٹر کلوڈیا وارننگ نے کی۔

اس ایس او آئی کا مقصد  وقتاً فوقتاً  دو طرفہ مباحثوں ، ترقیاتی پالیسی کے تجربات  اور  دیگر رواں دو طرفہ پروگراموں  کا جائزہ لینے کے  ذرائع  کی شیئرنگ کے لئے  ایک مشترکہ پلیٹ فارم  فراہم کرانے کے لئے  ’’ترقیاتی تعاون کے بارے میں نیتی۔ بی ایم زیڈ  مذاکرات‘‘ کے طور پر  ایک میکانزم قائم کرنا ہے۔

اس ایس او آئی کے دائرے میں  نیتی آیوگ اور بی ایم زیڈ  کثیر شعبہ جاتی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے  نظریات کے فروغ اور  پالیسی سازی میں  مدد کے لئے  مشترکہ ریسرچ کا اہتمام کریں گے۔ دونوں جانب سے متعلقہ معاملات کا تجزیہ کرنے اور  فیصلہ سازی کے لئے  مادخل پیش کرنے  کے لئے سرکاری ایجنسیاں  ممتاز تھنک ٹینک  صنعت اور تعلیمی ادارے  شرکت کریں گے۔

نیتی آیوگ اور بی ایم زیڈ نے آب و ہوا  اور پائیدار ترقیاتی مقاصد ، توانائی  اور ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی کے شعبوں میں  دو طرفہ تعاون کی اہمیت  کو تسلیم   کیا۔ عرصہ دراز سے دونوں فریق ان شعبوں میں تعاون میں اضافے کے لئے  سرگرمی سے کوشش کررہے تھے۔ ایس او آئی پر  دستخط کئے جانے دونوں فریق دو طرفہ تعاون کو مستحکم کریں گے۔

’’ترقیاتی تعاون کے بارے میں نیتی۔ بی ایم زیڈ مذاکرات‘‘ کا انعقاد دونوں جانب سے  دو سال میں ایک بار کیا جائے گا، جن کا مقصد  نیتی آیوگ اور بی ایم زیڈ کے ذریعہ  اہم  معاملات پر  مذاکرات اور تبادلہ خیال کرنا  ہوگا۔ مذاکرات کی قیادت نیتی آیوگ کے  وائس چیئرمین اور  بی ایم زیڈ کے جنوب ایشیا تعاون کے لئے ڈائرکٹر جنرل کریں ۔ پہلے مذاکرات  سال 2022 کے فروری ماہ میں منعقد کئےجانے کی توقع ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر کمار اور پروفیسر ڈاکٹر وارننگ نے  افتتاحی ایس ڈی جی اربن انڈیکس اینڈ دیش بورڈ  (22۔2021) بھی لانچ کیا۔ یہ انڈیکس اور ڈیش بورڈ شہری سطح پر  ایس ڈی جی لوکلائزیشن اور  انسٹی ٹیوٹ  رابسٹ   ایس ڈی جی مانیٹرنگ کو مزید مستحکم کریں گے۔ مستقبل کے بھارت منصوبہ بندی کرنے میں  ہمارے شہروں  اور شہری علاقوں کی  بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظر  ایسے انڈیکس اور دیش بورڈ کی مدد سے تیار کئے جانے والے ایکو سسٹم کی   اہمیت بہت زیادہ ہے۔

ڈاکٹر کمار نے بتایا کہ نیتی آیوگ جرمنی کے تعاون سے  آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق چیلنجوں کا سامنا کرنے کےلئے  مصنوعی ذہانت پر مبنی سولیوشنز تیار کرنے کے  امکانات کا پتہ لگائے گا۔ نیتی آیوگ  مصنوعی ذہانت کے  سلسلے میں  شفافیت ، جانب داری  ، انصاف پسندی، ذمہ داری  اور پرائیویسی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے  جرمن فریق کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U-13194

                          



(Release ID: 1774346) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu