وزارت اطلاعات ونشریات

افّی 52 بین االاقوامی مقابلے کی فلم کے پروڈیوسر کوریک بوجانوسکی کا کہنا ہے کہ ’’لیڈر‘‘ خواتین کو مردوں کے نقطہ نظر سے پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔


’’ہماری فلم میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ ہیرا پھیری کے ذریعے دنیا میں خود کو مستحکم کرنے کے لیے، کس طرح دوسروں کو استعمال کر سکتے ہیں‘‘: کوریک بوجانوسکی

’’لیڈر‘‘ ظاہر کرتا ہے کہ جدید دور مردوں اور عورتوں کے درمیان تعلقات کو کس طرح تبدیل بدل سکتا  ہے۔

Posted On: 23 NOV 2021 5:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23نومبر 2021:  فلم گرزیگورز ہارٹفیل کے پروڈیوسر کوریک بوجانوسکی نے آج گوا میں 52 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’لیڈر یہ ظاہر کرنے کی ایک کوشش ہے کہ جدید دور عام طور پر مردوں اور عورتوں کے درمیان تعلقات کو کس طرح بدل سکتا ہے۔ بنیادی طور پر یہ صرف مردوں کے نقطہ نظر سے خواتین کو پیش کرنے کی کوشش کرتی ہے،‘‘ لیڈر، پولینڈ کی ایک فلم ہےاوربوجانوسکی کی پہلی پروڈکشن ہے۔ ان کے ساتھ فلم گرزیگورز ہارٹفیل کے سینماٹوگرافر بھی شامل تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4-17Z8X.jpg

اس تیز رفتار فلم کے تصور پر روشنی ڈالتے ہوئے، جو کہ بلیک کامیڈی کی صنف سے تعلق رکھتی ہے، بوجانوسکی نے بتایا کہ اس فلم میں یہ دکھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ لوگ ہیرا پھیری کے ذریعے دنیا میں خود کو مستحکم کرنے کے لیے دوسروں کا استعمال کس طرح کرتے ہیں۔ ’’یہ انسانی جذبات پر ایک شدید طنزیہ انداز ہے،‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک پوسٹ ماڈرن فلم بنانے کی خواہش رکھتے ہیں جو تمام انواع میں فٹ ہو۔

اس فلم کا افّی 52 میں ورلڈ پریمیئر ہوا تھا، اسے 14 دیگر فلموں کے ساتھ بہترین فلم کے لیے گولڈن میور ایوارڈ کے لیے بین الاقوامی مقابلے کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔

بہن بھائیوں، کاٹیا پریویزینینسیو اور ایگور پریویزینینسیو کی زیر ہدایت فلم لیڈر ایک ٹیڑھے انداز میں کوچنگ کے طریقہ کار کے بارے میں بات کرتی ہے اور اس میں اُس دنیا کی تصویر کشی کی گئی ہے جہاں پاگلوں کے لیے ، سب سے زیادہ عقلمند لوگوں کو لیا جاسکتاہے، جب کہ واقعی پاگل لوگ حقائق سے ہیرا پھیری کرتے ہیں اور اتھارٹی کی شخصیت بن جاتے ہیں۔

اس بارے میں مزید وضاحت کرتے ہوئے کہ فلم موضوع نے کس طرح کی شکل اختیار کی، بوجانوسکی نے کہا کہ ذاتی تربیتی کوچنگ کے مراکز اور کوچز، دنیا کے ہر حصے میں ایک عام سی بات ہے۔ پروڈیوسر نے کہا کہ فلم ذریعے ہم نے ایک ایسے موضوع کو چھونے کی کوشش کی ہے جو عالمی  اپیل رکھتا ہے۔

بوجانوسکی نے مزید کہا کہ لیڈر کو 2017 میں ایک چارٹ فلم پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا تھا اور اس کے بعد فیسٹیولز میں فلم کی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے ہم نے فلم کی فیچر لینتھ بنائی جو اب افّی میں ہے۔

فلم بنانے میں سب سے زیادہ چیلنج حصے کے بارےمیں پوچھے جانے پر، سینماٹوگرافر گرزیگورز ہارٹفیل نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج خود اس کا آئیڈیا ہی تھا۔ انھوں نے طنزیہ انداز میں مزید کہا ’’زیادہ تر وقت کیمرہ ایک ہی کمرے میں 6 آدمیوں کے ساتھ چلتا ہے! وہاں کوئی منظرنامہ، پہاڑ اور خوبصورت موسم نہیں تھا بلکہ بس صرف ایک کمرہ ہی تھا اور جو کچھ بھی فلمانہ تھا وہ ان 6 آدمیوں کے جذبات تھے‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4-2XACC.jpg

 

اس تناظر میں کہ کووڈ نے کس طرح فلم کی تیاری کو متاثر کیا، بوجانوسکی نے بتایا  ’’دنیا بھر میں صورتحال ایک جیسی ہی تھی اس لیے اس نے ہم پر بھی اتنا ہی اثر ڈالا۔ فلم کے سیٹ میں کووڈ کے ایک معاملے کی وجہ سے ہمیں شوٹنگ روکھنے پر مجبور ہونا پڑا۔ وبا سے متعلق پابندیوں کی وجہ سے کچھ مناظر بھی تبدیل کئے گئے تھے‘‘۔

 

افّی 52 میں فلم کے عالمی پریمیر کے موقع پر  اپنے جوش وخروش کا اظہار کرتےہوئے، بوجانوسکی نے کہا کہ فلم کو اسکرین پر دیکھنا ایک حیرت انگیز تجربہ تھا جہاں زیادہ تر ناظرین ہندوستان سے ہی ہیں۔ ’’اسکریننگ کے بعد ہم نے کچھ لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔ ہمارا مقصد سوال کا جواب دینے کے بجائے لوگوں میں مختلف رد عمل کو متحرک کرنا تھا‘‘، انھوں نے مزید کہا ’’اس کا وہی اثر ہوا جیسا کہ ہم چاہتے تھے‘‘۔

لیڈر، ایک مہربان اور شرمیلے لڑکے پیوٹریک کی کہانی ہے جو سادہ زندگی گزارتا ہے۔ زیادہ کرنے اور زیادہ کاٹنے کے دنیاوی دباؤ کے باعث وہ قائل کرنے کے جال میں جکڑ جاتا ہے اور اپنے آپ سے ان لوگوں سے بدلا لینے کا عزم کرتاہے جن سے وہ پیار کرتا ہے۔اس موقع پر اتفاق سے اس کی ملاقات ایک کرشماتی لیکن پر اسرار شخص سے ہوتی ہے جس کا تخلص ’لیڈر‘ ہوتاہے، جو شخصیت کی نشو ونما کا کوچ ہے۔ اس موقع پر مرکزی کردار مختلف حالات سے تعلق رکھنے والے دوسرے مردوں سے ملتاہے جو سب کے سب ’لیڈر کے جذباتی ہیراپھیری کے شکار ہوجاتے ہیں اور جو خواتین کے مطابق ’مظلوم‘ ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4-3TURM.jpg

ہدایت کارکی جوڑی، کاٹیا اور ایگور پریویزینینسیو نے وارسا فلم اسکول سے گریجویشن کیا ہے۔ دونوں نے فیکشن ، کئی مختصر فلمیں اور میوزک ویڈیوز بنائے ہیں۔  کئی سالوں سے کاٹیا موسیقی کی صنعت سے وابستہ ہیں۔ ان کے پاس زیڈ اے ایس پی (پولش سین آرٹسٹ ایسوسی ایشن) کا ڈپلوما بھی ہے۔

*****

U.No.13199

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1774340) Visitor Counter : 176


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Marathi