وزارت خزانہ
بھارت اور عالمی بینک نے آندھرا پردیش کے 50 لاکھ سے زیادہ طلباء کے لیے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں
Posted On:
23 NOV 2021 1:28PM by PIB Delhi
حکومت ہند، حکومت آندھرا پردیش اور عالمی بینک نے 18 نومبر 2021 کو ایک پروجیکٹ کے لیے 250 ملین ڈالر کے قانونی معاہدوں پر دستخط کیے جس کا مقصد ریاست آندھرا پردیش میں 50 لاکھ سے زیادہ طلبہ کے لیے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
اسکولی تعلیم کے تمام درجات اور مراحل کے طلباء اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔ استفادہ کنندگان میں 45,000 سے زیادہ سرکاری اسکولوں میں تقریباً 40 لاکھ طلباء (چھ سے چودہ سال کے درمیان) ہیں، اور 10 لاکھ سے زیادہ بچے (تین سے چھ سال کی عمر کے درمیان) آنگن واڑیوں (اطفال کی ترقی کے مربوط مراکز) میں داخل ہیں،اور تقریباً 90,000 1,اساتذہ اور 50,000 سے زیادہ آنگن واڑی کارکنان شامل ہیں۔
آندھرا پردیش کے لرننگ ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کی مدد کرنے سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ کووڈ-19 وبائی مرض سے متاثر بچوں کے لیےاصلاحی تعلیم کے کورسز فراہم ہوں گے: اور پسماندہ گروہوں کے طلباء پر بشمول خصوصی ضروریات والے بچے، شیڈولڈ ٹرائب اور لڑکیاں ،خصوصی توجہ دی جائے گی، ۔
وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمہ کی طرف سے بتایا گیا کہ‘‘معیاری تعلیم تک عالمی رسائی فراہم کرنا ہندوستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ پروجیکٹ ریاست آندھرا پردیش کی سرکاری اسکولوں کو متحرک اداروں میں تبدیل کرنے کے اپنے ویژن کو پورا کرنے میں مدد کرے گا جس میں چھوٹے بچوں کے لیے بنیادی تعلیم پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، اس کے علاوہ کووڈ-19 وبائی امراض سے متاثر بچوں کی تعلیم کے نقصانات کا ازالہ بھی کیاجائے گا۔’’
اس معاہدے پر حکومت ہند کی جانب سے مالیاتی وزارت کے اقتصادی امور کے محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری جناب رجت کمار مشرا نے دستخط کئے۔ مسٹر بدھی راج شیکھر، پرنسپل سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم نے حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے اور ورلڈ بینک کی جانب سے جنید احمد، کنٹری ڈائریکٹر، انڈیا نے دستخط کئے۔
ریاست نے قابلیت پر مبنی ایک نیا تدریسی۔ تعلیمی طریقہ اپنایا ہے۔ یہ پروجیکٹ کلاس روم پر مبنی رہنمائی ، تمام درجات اور مضامین کے اساتذہ کے لیے ضرورت پر مبنی اساتذہ کی تربیت، پرسنلائزڈ اڈاپٹیو لرننگ (پی اے ایل) طریقوں، اور معیاری اسکول پر مبنی اسیس منٹس سے منسلک اصلاحی تعلیم کی دیگر اقسام کے ذریعے تدریسی طریقوں کو بہتر بنائے گا ۔
ان خدمات کی فراہمی کے لیے اسکولوں کی ادارہ جاتی صلاحیت کو فروغ دینے سے کمیونٹی کے اعتماد کو بڑھانے اور سیکھنے کے ماحول کو بہتر بنانے میں بہت مدد ملے گی۔ اس منصوبے سے اسکول کی سہولیات کی بہتر دیکھ بھال، اسکول کے انتظام اور نگرانی میں والدین کی شمولیت، ڈیٹا دستیاب کرنے، اور اسکول کی حفاظت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
بنیادی تعلیم پر توجہ آنگن واڑی کارکنوں اور ابتدائی گریڈ (گریڈ 1 اور 2) کے اساتذہ کے لیے مختصر مدت کے دوران سروس تربیتی کورسز اور ان مراکز اور اسکولوں میں تدریسی طور پر موزوں تدریسی مواد (ٹی ایل ایم) کی فراہمی کے ذریعے ہوگی۔ بنیادی تعلیم پر اس طرح کی توجہ بچوں کو علمی، سماجی رویے، اور زبان کی مہارتوں کے ساتھ تربیت کرنے میں اسکولوں کی تیاری کو بہتر بنائے گی جو مستقبل کے لیبر مارکیٹوں کے لیے درکار ہیں۔ یہ پروجیکٹ قبائلی بلاکس کے 3,500 اسکولوں میں ایک سالہ پری اسکول سطح کا کورس متعارف کرائے گا۔ اس سے قبائلی برادری میں کم تعلیم کی نچلی سطح کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
جاری کووڈ-19 وبائی مرض کے ساتھ، طلباء کے لیے گھر بیٹھے سیکھنے کے مواقع ریاست کے لیے اولین ترجیح ہیں۔ طلباء کے درمیان ڈیجیٹل آلات کی کم دستیابی کے پیش نظر، توجہ فزیکل لرننگ کٹس اور ٹیلی ویژن اور ریڈیو نشریات کے لیے مواد تیار کرنے پر دی جائے گی۔ اس سے تعلیمی نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی جو جاری وبائی امراض، مستقبل کی قدرتی آفات، یا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق دیگر رکاوٹوں کے سبب اسکول بند ہونے کی وجہ سے بچوں کو درپیش ہیں۔
****************
(ش ح۔س ب ۔رض)
U N: 13178
(Release ID: 1774212)
Visitor Counter : 185