نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

رامائن ہمیں سکھاتی ہے کہ فرائض کی انجام دہی اتنی ہی اہم ہے جتنا کہ اپنے حقوق کا دعوی کرنا: نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیانائیڈو


بھگوان رام بحیثیت حکمران قیادت، اچھی حکمرانی اور قانون کی حکمرانی کی اعلیٰ ترین خصوصیات کامظہر ہیں: نائب صدرجمہوریہ ہند

نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ بھگوان رام کی زندگی سے متاثر ہو کر مادر وطن کے تئیں اپنے فرض کو پورا کریں

نائب صدر جمہوریہ نے مادری زبان کے تحفظ اوراس کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا

حیدرآباد میں ششی کرن کی تصنیف ‘سریماد رامائنم’ نامی کتاب کا اجراء کیاگیا

Posted On: 18 NOV 2021 6:47PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے رامائن کو اب تک کی سب سے عظیم کتاب بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں سکھاتی ہے کہ فرض کی ادائیگی اتنی ہی اہم ہے جتنی کہ اپنے حقوق کا دعویٰ کرنا۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ بھگوان رام خاندان، لوگوں اور سلطنت کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں پوری نسل انسانی کے لیے ایک رول ماڈل ہیں۔

حیدرآباد میں ششی کرن کی تحریر کردہ کتاب 'شریماد رامائنم' کا اجرا کرتے ہوئے، سری نائیڈو نے بھگوان رام کی زندگی کے بارے میں روشنی ڈالی اور کہا کہ ایک حکمران کے طور پر انہوں نے قیادت، اچھی حکمرانی اور قانون کی حکمرانی میں اعلیٰ ترین معیار کی مثال پیش کی۔ یہ کہتے ہوئے کہ بھگوان رام نے سماج کے مفاد اورفائدے کے لئے بے لوث زندگی گزاری ، جناب نائیڈو نے ملک کے نوجوانوں سے کہا کہ وہ شری رام کی زندگی کے پیغام سے تحریک لیں۔ رامائن کے ایک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب نائیڈو نے بھگوان رام کے اپنے مادر وطن سے لگاؤ ​​کو اجاگر کیا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اسے ہمیشہ یاد رکھیں اور اپنے ملک کی بہتری کے لیے کام کریں، چاہے وہ روزگار کے مواقع تلاش میں کہیں بھی جائیں۔

اس موقع پر جناب نائیڈو نے مصنف ششی کرن اور پبلشرز کو کتاب کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے مختلف ہندوستانی زبانوں کے ادبی، کلاسیکل اور شاعری سے متعلق کام کاج کو بالخصوص نوجوانوں میں مقبول بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے سبھی پراس بات کے لئے بھی زور دیا کہ وہ ہندوستانی زبانوں کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنائیں۔

اس تقریب میں کتاب کے مصنف ششی کرن، ناشر ایمسکو وجے کمار اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

****************

(ش ح۔ح ا ۔ ف ر)

U. NO. 13176



(Release ID: 1774202) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Punjabi