ٹیکسٹائلز کی وزارت
این آئی ایف ٹی جلسۂ تقسیمِ اسناد میں جناب پیوش گوئل نے کہا ‘‘یہ ایک ایسا ہندوستان ہے جس کا دل کچھ مزید کر دکھانے کے لئے دھڑکتا ہے’’
جولوگ پیچھے رہ گئے ہیں ، ان کے لئے ہمدردی اور مہربانی کا جذبہ رکھنے کی ضرورت ہے :جناب پیوش گوئل
جناب پیو ش گوئل نے این آئی ایف ٹی کے طلباء اور سابق طلباء سے کہا ہے کہ وہ بنکروں اور کاریگروں کو مارکیٹ سے جوڑ کر انہیں بااختیار بنائیں اور ان کے جائز واجبات حاصل کرنے میں ان کی مدد کریں
ہندوستان میں دنیا کا فیشن ہب بننے کی صلاحیت ہے :جناب پیوش گوئل
این آئی ایف ٹی کےطلباء کے پاس ٹیکسٹائل، ڈیزائن،کشیدہ کاری میں ہماری گراں مایہ روایت کو عالمی سطح پر لانے اور دنیاکو ہندوستانی رنگ میں رنگنے کے وسائل موجود ہیں: جناب پیوش گوئل
عالمی فیشن کی دنیا میں ہندوستان کی حیران کن صلاحیت کو منوائیں: شری پیوش گوئل
Posted On:
12 NOV 2021 6:47PM by PIB Delhi
آج نئی دہلی میں این آئی ایف کے جلسۂ تقسیمِ اسناد میں طلباء اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب پیو ش گوئل نے کہا کہ ‘‘یہ ایک ایسا ہندوستان ہے جس کا دل کچھ مزید کرنے کے لئے دھڑکتا ہے’’۔جناب گوئل نے طلباء کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی فیشن کی دنیا میں ہندوستان کی حیرت انگیز صلاحیت کا لوہا منوائیں۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم کی حیثیت سے زندگی کے نئے سفر میں پیچھے رہ جانے والوں کے ساتھ ہمدردی اور مہربانی سے پیش آنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان لاکھوں لوگوں کی مدد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے جنہیں اچھی تعلیم حاصل کرنے کا موقع نہیں ملا یا وہ کسی وجہ سے پیچھے رہ گئے۔جناب پیوش گوئل نے طلباء اور این آئی ایف ٹی کے سابق طلباء سے کہا کہ وہ ہمارے بنکروں اور کاریگروں کو بازار سے جوڑ کر انہیں بااختیارربنائیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بنکروں اور کاریگروں کو ان کے جائز واجبات حاصل کرنے میں مدد دے کر خود انحصاری کے جذبے کو،سمت دی جا سکتی ہے۔
جناب گوئل نے کہا کہ کاریگروں کی مصنوعات کی ڈیزائننگ، پیکچینگ اور برانڈنگ کرکے انہیں زبردست منافع فراہم کیاجاسکتا ہے۔ این آئی ایف ٹی طلباء اس سمت میں کام کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستانی معیارسے ہی اس بات کا تعیّن کیا جانا چاہیے کہ عالمی معیار کیا ہے ۔ اس میں این آئی ایف ٹی او کا اہم کردار ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان دنیا کو اپنے رنگ میں رنگے۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ ہینڈلوم کو دنیا کے لئے ایک لگژری پراڈکٹ بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک گریجویٹ طالب علم کے طور پر، آپ کو ہندوستان کے مستقبل کو ڈیزائن کرنے میں اسی طرح مدد کرنی چاہئے جس طرح ٹانکے ایک کپڑے کی تیاری اور تشکیل میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔
‘ دہلی کے کانووکشن کی تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، جناب گوئل نے10 خصوصی شعبوں میں 2020-21 بیچ کے 339 گریجویشن کررہے طلباء کو ایک نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1986 میں اپنے قیام کے بعد سے، این آئی ایف ٹی ہندوستان کی فیشن انڈسٹری میں گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔
مسٹر گوئل نے کہا کہ ‘‘ہندوستان کے پریمیئر فیشن انسٹی ٹو ٹ کے طالب علم کے طور پر، آپ کے پاس اپنے کر یئر کو کام کی اعلیٰ سطحوں پر لے جانے کے لئے ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے۔’’
جناب گوئل نے کہا کہ این آئی ایف ٹی طلباء ہندوستانی فیشن کے مستقبل کے معمار اور تبدیلی کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو خود کفیل بنانے میں نوجوانوں اور تعلیمی برادری کا اہم رول ہے۔
وزیر موصوف نے این آئی ایف ٹی، دہلی کے فیکلٹی ممبران کے ذریعہ دائر کردہ دو پیٹنٹس پر فخرکا اظہار کیا ، یعنی انٹیلیجنٹ اسکل میپنگ اینڈ ریٹنگ ٹیکنا لوجی (آئی اسمارٹ)، )این آئی ایف ٹی کا پہلا کمرشلائزڈ پیٹنٹ ) اور سلائی مشین کے لئے پریسر فُٹ۔
این آئی ایف ٹی طلباء کے پاس ٹکسٹایئل، ڈیزائن، کشیدہ کاری میں ہماری گراں مایہ روایت کو عالمی سطح پر لانے اور دنیا کو ہندوستانی رنگ میں رنگنے کے وسائل موجود ہیں۔
جناب گوئل نے طلباء سے کہا کہ وہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق لازوال ڈیزائن اور روایات کی نقشہ بندی کریں۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک بھر کے دستکاروں، بنکروں اور مزدوروں کے لئے ترقی کی راہیں پید ا کریں۔
انہوں نے کہا کہ این آئی ایف ٹی کے طلباء رجحان ساز اور اختراع کرنے والے ہوتے ہیں ۔ اس لئے وہ جو بھی کرتے ہیں دوسروں کے لئے ایک نمونہ بن جاتا ہے ۔ دستکاری پر مبنی اسٹارٹ اپس سے لے کر تخلیقی مہارتوں تک، این آئی ایف ٹی کے طلباء ہندوستان میں فیشن کے کاروبار کوتبدیلیوں سے ہمکنار کر رہے ہیں۔
جناب گوئل نے کہا کہ ‘‘ہندوستان میں دنیا کا فیشن ہب بننے کی صلاحیت موجود ہے۔ این آئی ایف ٹی ہندوستانی کپڑوں اور ٹیکسٹا ئل کے شعبے میں اختراعی خیالات کو فروغ دے سکتا ہے۔’’
وزیر موصوف نے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کے لئے این آئی ایف ٹی سے تعاون کی درخواست کی جس کے ذریعے ہماری زندگیوں اور قوم کے لئے اپنا بہت کچھ دینے والے کاریگروں کو فوائد فراہم کیے جا سکیں ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ این آئی ایف ٹی سال 1986 میں دہلی میں وزارت ٹیکسٹائل، حکومت ہند کے زیراہتمام قائم کیا گیا تھا اور بعد میں اسے این آئی ایف ٹی ایکٹ، 2006 کے تحت چلنے والے ایک قانونی ادارے کے طور پر تسلیم کیاگیا تھا۔
این آئی ایف ٹی دہلی، ایک پریمیئر کیمپس کی حیثیت سے، ایک بہترین اور جدت طرازی کے مرکز کے طور پر ابھرنے کے این آئی ایف ٹی کے تصور کو آگے بڑھاتاہے اور سماجی اور انسانی اقدار کا خیال رکھتے ہوئے، موثر قیادت کے ذریعے پیشہ وارانہ تعلیم میں فیشن کے کاروبار کی ترقی کو گرم جوشانہ طور پر متحرک کرتا ہے۔
این آئی ایف ٹی دہلی کو بزنس آف فیشن کی طرف سے فیشن اسکولوں کی عالمی درجہ بندی میں بہترین کارکردگی کے لئے تین بیجز سے نوازا گیا ہے، جس میں دہلی کیمپس نے مجموعی طور پر بہترین، عالمی اثر میں بہترین اور طویل مدتی قدر میں بہترین، کے لئے یہ تینوں بیجز حاصل کیےہیں ۔ انڈیا ٹوڈے اور آؤٹ لک جیسے معروف جرائد کے ذریعہ ہندوستان میں نمبر 1 فیشن ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ۔ این آئی ایف ٹی، دہلی کو 2021 میں دنیا کے ٹاپ 100 فیشن اسکولوں کی سی ای او ورلڈ لسٹ میں ‘09’ کا درجہ دیا گیا ہے۔
این آئی ایف ٹی کے فارغین، تبدییلی کے صفِ اوّل کے مبلّغین کے طور پر، انسٹی ٹیوٹ کی حصولیابیو ں اور کامیا بی کی کہانیوں کی نئی تعریف متعیّن کر رہے ہیں۔ اس انسٹی ٹیوٹ کے سابق طلباء ہندوستان اور بیرون ملک تحقیقی کام کے مختلف منظرناموں میں قدروں کا اضافہ کر رہے ہیں ۔ این آئی ایف ٹی کے سابق طلباء مستقبل کے سفیر ہیں اور انہوں نے اپنی صلاحیتو ں اور موروثی اقدار کی بنیاد پر ، جو انھوں نے اپنی مادرِ علمی سے حاصل کی ہیں ،کامیا بی سے اپنے لئے ایک راستہ تیار کیا ہے۔
این آئی ایف ٹی، دہلی کے ذریعہ گزشتہ چند برسوں میں شروع کئے گئے مشاورتی پروجیکٹومیں کا وسیع سلسلہ، اس کی جدت طرازی اور فکری بلند پروازی کی عکاسی کرتا ہے۔ ان پراجیکٹس کو فیکلٹی ممبران کے لئے ایک سنہری موقع کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ وہ اپنی مخصوص مہارت کودوسروں کے ساتھ ساجھا کرسکیں اور ساتھ ہی ساتھ یہ طلباء کے لئے انمول تعلیمی تجربہ حاصل کرنے کا بھی شاندار موقع ہے۔ تجرباتی تعلیم کے لئے ایک موقع فراہم کرنے کے علاوہ، یہ تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کو بھی تقویت فراہم کرتا ہے۔ این آئی ایف ٹی دہلی یوینفارم ڈیزائن، پروڈکٹ ڈیزائن سے لے کر بصری اشیا کی تجارت تک کے 12 باوقار منصوبوں سے منسلک ہے۔ ہندوستانی فوج کی جنگی یونیفارم کا پروجیکٹ ان میں سے ایک ہے۔ اس منصوبے پر مجموعی طور سے103.20لاکھ روپے لاگت آئے گی۔
****************
(ش ح۔س ب ۔رض)
U N: 13175
(Release ID: 1774198)
Visitor Counter : 207