وزارت خزانہ

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سری نگر میں محکمہ انکم ٹیکس کے نئے دفتر کے ساتھ ایک رہائشی کمپلیکس دی چنارس کا افتتاح کیا

Posted On: 22 NOV 2021 6:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22 نومبر، 2021/ خزانہ اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے آج جموں و کشمیر کے سری نگر میں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے ایک نئے دفتر کے ساتھ ایک رہائشی کمپلیکس دی چنارس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے نائب گورنر منوج سنہا موجود تھے۔

سیتا رمن نے جموں و کشمیر کے لوگوں کا 'دی چنار' انکم ٹیکس بلڈنگ اور اس سے منسلک سہولیات شروع کرنے میں ان کے تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔ اس منصوبے کو جموں و کشمیر کے لوگوں کے نام وقف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ سری نگر میں انکم ٹیکس کا دفتر علاقے کے لوگوں کو بہترین ٹیکس دہندگان کی خدمات سے جوڑنے اور انکم ٹیکس سروس سینٹر کے ذریعے ان کے ٹیکس کے مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ایک پل کا کام کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مرکز خطے کی ترقی میں عوامی شرکت کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا۔

سیتارامن نے منتظمین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سی بی ڈی ٹی اور سی بی آئی سی حکام سے تبدیلی کے سفیر بننے کی اپیل کی۔ انہوں نے حکام سے بھی اپیل کی کہ وہ صنعت اور تاجروں تک پہنچ کر حکومت سے ان کی توقعات کو جانیں۔ سیتارامن نے اس بات پر زور دیا کہ سی بی ڈی ٹی اور سی بی آئی سی کے عہدیداروں کو مل کر کام کرنا چاہئے کیونکہ دونوں دفاتر خطے میں ٹیکس دہندگان کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ تقریب حکومت ہند کو ٹیکس دہندگان کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور جموں و کشمیر میں ہر قسم کے ٹیکس دہندگان کو اعتماد اور احترام کے جذبے کے ساتھ ملک کے ٹیکس نظام میں شامل کرنے کے اس کے وژن سے واقف کرانے کا ایک اہم قدم تھا۔

 

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –13152

 



(Release ID: 1774122) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu