بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر محترمہ میناکشی لیکھی نے آئی آئی ٹی ایف میں کھادی پویلین کا دورہ کیا

Posted On: 20 NOV 2021 7:39PM by PIB Delhi

خارجی امور اور ثقافت کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے سنیچر کو نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بھارت کے بین الاقوامی تجارتی میلے 2021 میں ‘کھادی انڈیا پویلین’کا دورہ کیا ۔محترمہ لیکھی نے روایتی چرخہ چلایا اورتجارتی میلے  میں بُنی ہوئی پشمینا اون کو دیکھا۔

minakshi.1.jpg

minakshi.2.jpg

انہوں نے بجلی سے چلنے والے کمہار کے چاک پر مٹی سے بنائے جانے والے  برتنوں کے عمل ،نیز، ہاتھ سے بنائے ہوئے کاغذ، ماحول دوست اگربتی،ہاتھ سے بنائے ہوئے کاغذ کے تھیلے ، تیل نکالے جانے والے وغیرہ کے عمل کا بھی بظاہر ملاحظہ کیا۔محترمہ لیکھی نے خودکا روزگار تشکیل دینے اور دیہی معیشت کو مستحکم بنانے میں کے وی آئی سی کے اقدامات کی ستائش کی ۔

انہوں نے لوگوں کو نصیحت کی کہ وہ کھادی کو فروغ دیکر اور سرپرستی کرکے قوم کی تعمیر میں خدمات انجاد دیں۔وزیر موصوف نے مختلف کھادی  اسٹالوں سے ساڑیاں ،شہد ،سرکہ اور لکڑی کے کھلونے  وغیرہ خریدے۔انہوں نے بڑی تعداد میں لکڑی کے کھلونو ں کا آرڈر بھی دیا۔

minakshi.3.jpg

***********

  ش ح ۔ ش ر۔ م ش

U. No.14027


(Release ID: 1773917) Visitor Counter : 185


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu