وزارت اطلاعات ونشریات
آئی ایف ایف آئی (اففی)میں فلم کو دکھایا جانا اعزاز کی بات ہے :اداکار کارتک آرین
دھماکہ بہت ہی سنسنی خیز ڈرامہ ہے اور آپ اس کا لطف لیں گے
بھارت کے52 ویں بین الاقوامی فلمی میلے کے موقع پر میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اداکار کارتک آرین نے کہا ‘اس مرتبہ جب میری فلم نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے میں بہت خوش ہوں ، اس سے پہلے میں ایک شائق کی حیثیت سے یہاں آیا تھا ’۔کارتک آرین کی فلم دھماکہ فیسٹول کے او ٹی ٹی سیکشن میں دکھائی جارہی ہے ،‘یہ ایک سنسنی خیز ڈرامہ ہے اور آپ اس کا لطف لیں گے’۔یہ بات مذکورہ اداکار نے آج گوا کے بین الاقوامی فلمی میلے کا دورہ کرنے پر کہی۔
انہوں نے کہا کہ وہ او ٹی ٹی اور ساتھ ہی ساتھ تھیٹرس میں فلموں کی نمائش کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ لوگ ان میں سے کسی پلیٹ فارم پر فلم دیکھنا پسند کرنا پسند کرتے ہیں جس پلیٹ فارم تک ان کی رسائی ہوتی ہے۔
دھماکہ جو ایک گھنٹہ 44 منٹ طویل ایک سنسنی خیز ڈرامہ ہے ۔360ڈگری تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ایک کمرے میں فلمایا گیا ہے ۔اس فلم کی ہدایت کاری رام مدھوانی نے کی ہے۔
جناب آرین نے کہاکہ‘‘جب میں شوٹنگ کررہا تھا اس وقت کمرے میں 8سے10 کیمرے مجھ پر لگے تھے’’۔
دھماکہ نیٹ فلیکس پر بھی دکھائی جارہی ہے اور اسے برکس فلموں کے ایک حصے کے طور پر اففی میں دکھایا جائے گا ۔اس بار پہلی مرتبہ پانچ برکس ممالک بھارت کے ساتھ ساتھ برازیل ، روس،چین،جنوبی افریقہ کی فلمیں اففی کے موقع پر برکس فلم فیسٹول کے ذریعہ دکھائی جائیں گی۔
************
ش ح ۔ ش ر۔ م ش
U. No.14022
(Release ID: 1773896)
Visitor Counter : 227