وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 7

'دی کنگ آف آل دی ورلڈ' کارلوس سورا کی 12 سال کے وقفے کے بعد فکشن کی دنیا میں واپسی پر پہلی فلم ہے: اِفی 52 کے پروڈیوسر یوسیبیو پاچا


فلموں کی بین الاقوامی مشترکہ پروڈکشن کے ذریعے فن کاروں اور سنیما کا تبادلہ وقت کی ضرورت ہے تاکہ عالمی منظرنامے پر بھارتی فلموں کی تشہیر کی جاسکے: یوسیبیو پاچا

'دی کنگ آف آل دی ورلڈ' عالمی سنیما میں اپنی عمر کے اسیّ برس کے پیٹے میں فلمی قدآور ہستیوں ، کارلوس سورا اور آسکر فاتح فلم ساز اور افی 51 کے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ یافتہ ویٹوریو سٹورارو کے مابین ساتویں مشترکہ طور پر بنائی گئی فلم ہے

پنجی، 21 نومبر 2021

"دی کنگ آف دی آل دی ورلڈ 12 سال کے وقفے کے بعد فلم ساز کارلوس سورا کے ذریعے فکشن کی دنیا میں واپسی کے بعد بنائی گئی پہلی فلم ہے۔ ان 12 برسوں میں سورا موسیقی کی دستاویزی فلمیں بنا رہے تھے، جو اس دنیا سے متعلق ہیں جسے وہ سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں یعنی موسیقی کی دنیا۔" یہ الفاظ فلم 'دی کنگ آف آل دی ورلڈ' کے پروڈیوسر یوسیبیو پاچا نے بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے 52 ویں ایڈیشن کے افتتاح کے دوران کہے جو گوا میں 20 سے 28 نومبر 2021 کے دوران منعقد کیا جارہا ہے۔ یوسیبیو پاچا آج 21 نومبر 2021 کو یہاں گوا میں اسسٹنٹ پروڈیوسر میرتا رینے کے ساتھ افی کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3-1K72J.jpg

 

کارلوس سورا کے ذریعے لکھی گئی اور انھی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم میوزیکل ٹرائیلوجی کی آخری فلم ہے جو ان کی اپنی فلموں کارمین (1983) اور ٹینگو (1998) کے سلسلے کی اگلی کڑی ہے۔ یوسیبیو پاچا بتاتے ہیں کہ یہ موسیقی کی دستاویزی فلموں کے بارے میں ان کا تخلیقی جنون تھا جس کی وجہ سے فکشن پر مبنی فلموں سے ان کا 12 سال کا طویل وقفہ رہا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3-27KRY.jpg

اس پر بات کرتے ہوئے کہ کس طرح سورا کے موسیقی اور رقص کے شوق نے اس موسیقی فلم میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے، یوسیبیو پاچا کہتے ہیں : "دی کنگ آف آل دی ورلڈ میں میکسیکو اور لاطینی امریکہ کے دیگر حصوں سے ہر قسم کی موسیقی کو - چاہے وہ لوک سنگیت ہو، روایتی ہو یا جدید - ایک مستحکم موسیقی سنگم بنانے کے لیے مربوط کیا گیا ہے۔"

یہ فلم عالمی سنیما کے اسی سال کے پیٹے کے فلم کے قدآور افراد، آسکر نامزد کارلوس سورا اور آسکر فاتح فلم ساز ویٹوریو سٹورارو کے درمیان ساتویں مشترک فلم ہے، آخرالذکر کو کو افی 51 نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔ یوسیبیو پاچا نے ان کے ساتھ ہونے والے ناقابل یقین سفر اور ان کی غیر معمولی دوستی کے بارے میں بات کی۔ "وہ ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں ۔ ان کے درمیان رشتہ اتنا مضبوط ہے کہ دونوں بات کیے بغیر سمجھتے ہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں ۔ "

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3-3TIA7.jpg

یہ فلم شان دار موسیقی، غیر معمولی رقص کی شکلوں اور حیرت انگیز مناظر کا کولاج ہے، جس میں سورا فلموں کے تمام عناصر پیش کیے گئے ہیں ، جہاں ہدایت کار نے 'تھوڑے سے' تشدد کا استعمال کرتے ہوئے وقت کے اظہار کی تصویر کشی، حقیقت کو خیال اور ماضی کو حال کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

فلم میں پیش آئے واقعات کے تناظر میں جہاں تشدد معاون کردار ادا کرتا ہے، اسسٹنٹ پروڈیوسر میرتا رینے نے کہا کہ فلم نہ سیاسی ہے اور نہ ہی تمثیلی۔ انھوں نے کہا کہ یہ فلم صرف میکسیکو میں ہونے والے تشدد کے بارے میں نہیں بلکہ اس تشدد کے بارے میں بھی ہے جس کا سامنا ہر فرد کو کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کا کسی سیاسی نظریے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایک طرح سے یہ لاطینی امریکہ اور میکسیکو کی تاریخ کی کہانی ہے۔ "

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3-4XCM7.jpg

ہسپانوی میکسیکو کی ایک مشترکہ پروڈکشن جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے والے تانے بانے کو دریافت کرنے کی کوشش کرتی ہے، اس فلم میں انا ڈی لا ریگویرا، مینوئل گاررسیا رلفو، ڈیمیئن الکازار، اینریک آرسی، مانولو کارڈونا، آئزک ہرنانڈز اور گریٹا ایلیزونڈو کی قیادت میں دونوں ممالک کے اداکاروں اور رقاصوں کا شاندار کاسٹ پیش کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3-5E6ER.jpg

بھارت کے اپنے پہلے دورے پر ٹیم نے افی آئی کا بے حد شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے انھیں ان کی فلم کو فلمی میلے کا حصہ بنایا۔ ہدایت کار سورا اور میں بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ میکسیکو اور بھارت بہت سی چیزوں میں ایک جیسے ہیں، چاہے وہ رنگ ہو، موسیقی ہو یا ثقافت۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3-637Z6.jpg

ان خطوط پر بھارت کے ساتھ مزید تعاون کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے یوسیبیو پاچا نے رائے دی کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ بھارتی فلمیں بھارت کے اندر کچھ زیادہ ہی رہتی ہیں اور اس بات کی ضرورت ہے کہ دنیا کو ان کے بارے میں مزید بتایا جائے کہ یہ فلمیں کتنی عظیم ہیں ۔ "وقت کی ضرورت ہے کہ فلموں کی بین الاقوامی مشترکہ پیداوار کے لیے پہل کی جائے۔ فن کاروں ، سنیما اور ثقافت کا تبادلہ اس طرح آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔ "

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3-7C364.jpg

فلم کا خلاصہ: مینوئل اپنے اگلے شو کی تیاری کر رہا ہے، جو میوزیکل شو کے لیے ایک موسیقی ہے۔ وہ ہدایت کاری کے لیے سارہ سے  مدد مانگتا ہے، جو اس کی سابقہ بیوی اور معروف کوریوگرافر ہے۔ کاسٹنگ میں نوجوان آئنز اپنے والد اور مقامی ہجوم سے نمٹتے ہوئے ایک ابھرتے ہوئے ستارے کے طور پر نظر آتا ہے۔ ریہرسل کے دوران رقاصوں میں جذبہ اور تناؤ بڑھتا ہے۔ طاقت ور میکسیکن موسیقی فلم کو آگے بڑھانے کی راہ ہم وار کرتی ہے اور ایک ڈرامہ سامنے آتا ہے جس میں المیہ، افسانہ اور حقیقت ایک دوسرے میں ضم ہوجاتے ہیں ۔

* * *

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 14008

 

iffi reel

(Release ID: 1773884) Visitor Counter : 219