وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
1 0

خواہش مند اداکاروں کو خود کو اولمپک ایتھلیٹ کی شکل میں تربیت دینا چاہئے:رِتک روشن


جادو تب ہوتا ہے جب اداکار ایک کردار کے پاگل پند کو سمجھتا ہے

نئی دہلی،21نومبر؍2021:

بالی وڈ سپر اسٹار رِتک روشن نے آج بھارت کے 52ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول کے ورچوئل اِن –کنورسیشن  سیشن میں کہا کہ ’’ہر کردار میں کسی نہ کسی طرح کا پاگل پن ہوتا ہے۔‘‘ اصل جادو تب ہوتا ہے جب ایک اداکار اس پاگل پن کو سمجھتا ہے۔

رِتک نے کہا کہ ایک اداکار کو پہلے اپنے اندر کردار کو جذب کرنے اور ایک مضبوط تعلق قائم کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میں اُن جذبوں کو محسوس کرتا ہوں، جو کردار ادا کرتاہوں۔ عام طورپر جذبے حقیقی ہوتے ہیں ، کیونکہ میں اُنہیں اپنی زندگی اور تجربات سے اخذ کرتا ہوں۔

خواہش مند اداکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ اُنہیں خود کو اولمپک ایتھلیٹ کی طرح کے رویے کا اظہار کرنا چاہئے۔اُنہیں ہر روز تربیت اور مشق میں کڑی محنت کرنی ہوگی اور اس کے ساتھ ساتھ خود کو فلم بینوں کے درمیان گھِرے رہنا ہوگا۔

اوٹی ٹی پلیٹ فارم کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سپر اسٹار نے کہا کہ ہمارے سماجی پس منظر میں تمام طرح کے لوگوں کی سنیما میں ٹھیک طرح سے نمائندگی کرنی کی ضرورت ہے۔او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے آنے سے تمام اداکاروں اور فلم سازوں کے لئے وسیع گنجائش ہے۔کتنا اچھا ہوتا ہے جب ہر اداکار کے پاس سپر اسٹار بننے کا موقع ہوتا ہے۔

 

00001.jpg

 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کبھی بھی کسی فلم کے مکمل ہونے کے بعد کچھ ایسے کرداروں کو فراموش کرنا پانا مشکل ہوتا ہے، جو آپ پر گہری چھاپ چھوڑتے ہیں۔ کوئی مل گیا اور کابل کے کرداروں کو فراموش کیا جانا بلا شبہ مایوس کن ہوگا۔

سیشن میں حصہ لیتے ہوئے قلم کار اور ہدایت کار سدھارتھ آنند نے کہا کہ فلم کی ہدایت ایک طویل اور صحت مند عمل ہے۔ ہدایت کار کو پہلے کہانی کو کریک کرنے کی ضرورت ہے پھر اُنہیں مکالمہ ، کہانی، اداکاروں کا انتخاب اور دوسری بہت سازی چیزیں دیکھنی ہوتی ہے۔

اِن –کنورسیشن سیشن کی نظامت مشہور بالی وو ٹریڈ اِنالسٹ کومل ناہٹا نے کی۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14012)

iffi reel

(Release ID: 1773844) Visitor Counter : 230


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi