وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
1 0

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آئی ایف ایف آئی 52میں 75کریٹیو مائنڈز آف ٹومارو کو اعزاز سے نوازا


آئی ایف ایف آئی نوجوان صلاحیتوں کے لئے فلم صنعت کی عظیم شخصیتوں سے سیکھنے کا ایک بڑا موقع ہے:جناب ٹھاکر

وزیر اطلاعات و نشریات نے ابھرتے ہوئے فلم اداکاروں سے کہا ’’پلیٹ فارم سے زیادہ اہم مواد ہے، اگر مواد اچھا ہوگا تو لوگوں کے دل و دماغ پر یقینی طورپر اپنے اثرات مرتب کرے گا‘‘

نئی دہلی،21نومبر؍2021:

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے  امور و کھیل کے  مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج گوا میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت منعقد آئی ایف ایف آئی 52میں ’75کریٹیو مائنڈز آف ٹومارو‘مقابلے کے کامیاب فاتحین کو اعزاز سے نوازا۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ ’’بھارت میں صلاحیت اور اہلیت کی کوئی کمی نہیں ہے، ان نوجوان باصلاحیت دماغوں کو اپنے مورل کو بڑھانے اور فلم صنعت کی قیادت کرنے کےلئے آنے والے دنوں میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت بھارت @75کے پلیٹ فارم سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے۔

0005.jpg

مرکزی وزیر نے کہا کہ آئی ایف ایف آئی میں موجود 75تخلیقی صلاحیتیں اتنی خوش نصیب ہیں کہ انہیں فلم صنعت میں اعلیٰ ترین دماغوں سے سیکھنے اور بات چیت کرنے کا موقع ملے گا، جو کئی امیدواروں کو دہائیوں کی مشکل کوششوں کے بعد بھی نہیں ملتا ہے۔جوری کی مایا ناز ہستیوں نے اُن میں سے 75بہترین کا انتخاب کرنے کےلئے موصولہ سینکڑوں تخلیقی کاموں کو دیکھنے کے لئے ایک ساتھ گھنٹوں گزارے ہیں۔ اِن سب کے علاوہ یہاں آپ کو فلم صنعت کی عظیم شخصیتوں سے سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ آپ جو بھی تخلیقی کام کرتے ہیں، اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ پلیٹ فارم کون سا ہے، بلکہ جو چیز اہمیت رکھتی ہے،وہ مواد ہے۔اگر مواد بہتر ہوگا تو لوگوں کے دلوں پر اُس کے بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔یہاں آپ ہندوستانی فلم صنعت کی عظیم شخصیتوں کے ذریعے ماسٹر کلاس میں حصہ لیں گے، تاکہ آپ تمام طرح کے اعلیٰ ترین اور روایتوں کو سیکھ سکیں ، جو آپ کو طاقتور تخلیقی مواد تیار کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

مہوتسو میں پچھلے کچھ سالوں میں ہوئی تبدیلیوں اور اصلاحات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ آئی ایف ایف آئی 52کے انعقاد کی جگہ پر متعدد نمائندوں اور حصہ لینے والوں کے ساتھ ہوئی بات چیت میں، میں نے پایا ہے کہ ’75کریٹیومائنڈز‘ایک اہم استقبال کے لائق تبدیلی ہے، جو آئی ایف ایف آئی میں حال کے برسوں میں ہوئی ہے۔

وزیر موصوف نے نوجوان کامیاب فاتحین سے بھارت کی آزادی کے 75سال کے بارے میں بلاگ لکھنے اور آئی ایف ایف آئی 52میں اپنے سیکھنے کے تجربات پر ردعمل کو ساجھا کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ سیکھنا ایک کبھی نا ختم ہونے والا عمل ہے۔ جناب ٹھاکر نے تمام نوجوان دماغوں سے اُن کے سیکھنے کی بنیاد پر مضبوط کیریئر تعمیر کرنے کو کہا  تاکہ فلم صنعت کو فروغ حاصل ہوسکے۔

مرکزی وزیر نے فلم صنعت اور نوجوان تخلیقی ذہانتوں سے اپنی تخلیقات کے توسط سے بھارت کے سافٹ پاور کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کرنے کی گزارش کی۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات و نشریات کے ذریعے قائم فلم سہولت دفتر ایف ایف او ملک کو پسندیدہ پروڈکشن اور شوٹنگ کا مقام بنانے کےلئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو صلاحیت اور تکنیک ہے، اس سے ہمارا ملک آسانی سے پوسٹ-پروڈکشن ہب اوردنیاکنٹیننٹ سب –کنٹیننٹ بن سکتا ہے۔

نوجوان فلم سازوں کو مخاطب کرتے ہوئے سی بی ایف سی کے چیئر مین اور گرانڈ جوری کے ممبر جناب پرسون جوشی نے کہا کہ اچھی طرح سے تلاش کرنا بہت اہم ہے، کیونکہ جب تک آپ صحیح کی تلاش نہیں کریں گے، تب تک آپ کو صحیح معلومات نہیں ملے گی یا آپ صحیح جگہ پر نہیں پہنچ سکیں گے۔ ایک تخلیقی نوجوان آرٹسٹ کے طورپر میں آپ کو کبھی بھی غلط فہمی سے  نہیں ڈرنا چاہئے، کیونکہ غلط فہمی کی صورتحال میں  آپ کا دماغ سب سے زیادہ زرخیز اور فائدہ مند ہوتا ہے۔

مسلسل مشق کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب جوشی نے نوجوان حصہ  لینے والے کو صلاح دی کہ اب ان کے لئے مشق کرنے کا وقت ہے، تاکہ جب بھی موقع ملے ، وہ اپنے داخلی جذبات کو اپنی تخلیق میں مکمل طور سے اور بہتر انداز میں ظاہر کرسکیں۔

یہ دیکھتے ہوئے کہ بچوں کےلئے بہت کم فلمیں بنتی ہیں۔ جناب جوشی نے نوجوان فلم سازوں سے بچوں کی تفریح کے لئے زیادہ فلمیں بنانے پر زور دیا۔

مشہور فلم ساز اور گرینڈ جوری کے ممبر جناب کیتن مہتا نے کہا کہ سنیمااب صرف بڑی اسکرین تک ہی محدود نہیں ہے، یہ اب ہوا میں ہے اور ہر کسی کی جیب میں ہے۔ اس کے لئے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کا شکریہ۔

مرکزی وزیر نے مقابلے کے انتخاب کرنے والی جوری کے ممبروں اور گرینڈ جوری ممبروں کا بھی اعزاز کیا۔ منتخب جوری نے سینکڑوں درخواستوں میں سے 150تخلیقی صلاحیتوں کا انتخاب کیا اور گرینڈ جوری نے اِن 150 میں سے  آخری 75کریٹیو مائنڈز کا انتخاب کیا۔انتخاب کرنے والے جوری ممبروں میں یتیندر مشرا(رائٹر)، اننت وجے(مصنف)اور سنجے پورن سنگھ(فلم ساز)کا اس موقع پر اعزاز کیا گیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جب جین نیکسٹ سنیما کی نمائندگی کرنے والے 75تخلیقی دماغ گوا میں بین الاقوامی فلم فیسٹول آف انڈیا میں شرکت کررہے ہیں۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر یہ انوکھی پہل ملک میں نوجوان تخلیقی ذہانتوں اور ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرے گی اور انہیں شناخت فراہم کرے گی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14010)

iffi reel

(Release ID: 1773819) Visitor Counter : 203


Read this release in: Bengali , English , Marathi , Hindi