وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

بھونیشور، اڈیشہ میں ماہی گیری کا عالمی دن منایا گیا، بالاسور، اڈیشہ کو پہلی بار بہترین میرین ضلع کے ایوارڈ سے نوازا گیا


ماہی گیری کے شعبے میں ترقی کے زبردست امکانات ہیں : ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا

جناب روپالا نے ماہی گیروں، خواتین کے لیے کسان کریڈٹ کارڈ کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا

حکومت ماہی گیر خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دے رہی ہے: ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن

پارادیپ بھارت کی ان پانچ بڑی بندرگاہوں میں شامل ہے جنھیں ماہی گیری کی بڑی بندرگاہوں کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے: ڈاکٹر مروگن

Posted On: 21 NOV 2021 6:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 نومبر 2021:

ماہی گیری کے شعبے میں ترقی کے زبردست امکانات ہیں اور بھارت سرکار 2024-25 تک اس شعبے سے ایک لاکھ کروڑ برآمدی ہدف کے حصول کے لیے تمام ضروری معاونت فراہم کر رہی ہے۔ جناب روپالا نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کو ایک دوسرے سے ترغیب لینے اور سمندری شعبے میں ترقی کے متبادلات تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ " ماحول دوست ماہی گیری کے ساتھ آنے کی ضرورت ہے اور کھپت جاری رکھتے ہوئے اس شعبے کو برقرار رکھنے کی بھی ضرورت ہے۔" وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے 2024-25 تک اس شعبے سے ایک لاکھ کروڑ کی برآمد حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

جناب روپالا نے کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی) کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پر زور دیا۔ " ہمارے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے سمندری شعبے کی ہر ممکن مدد کی ہے۔ بھارت سرکار نے پہلے ہی ماہی گیروں اور خواتین کو کے سی سی کی اسپورٹ فراہم کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت جلد ہی کے سی سی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک وسیع تر مہم شروع کرے گی۔

قومی سطح پر جشن میں حصہ لیتے ہوئے ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ماہی گیری کے شعبے کے لیے ایک علیحدہ وزارت کا تصور کیا اور اس کے بعد سے مختصر عرصے میں اس شعبے کی صلاحیت کو پورا کیا گیا ہے اور ملک نے اب اس شعبے سے ایک لاکھ کروڑ آمدنی حاصل کرنے کا اولین ہدف مقرر کیا ہے۔ " حکومت متسیہ سمپدا یوجنا نافذ کر رہی ہے اور اس اسکیم کے ذریعے اس شعبے میں 20,000 کروڑ روپے کی رقم شامل کی ہے۔ سیویڈ فارمنگ ایک اور شعبہ ہے جہاں حکومت زیادہ زور دے رہی ہے۔ ہم ماہی گیر خواتین کو بااختیار بنانے اور اس شعبے میں کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے پر بھی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔" ڈاکٹر مروگن نے کہا کہ پارادیپ ان پانچ بڑی بندرگاہوں میں شامل ہے جنھیں ماہی گیری کی بڑی بندرگاہوں کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔

تقریب کے دوران متعدد ایوارڈ دیے گئے۔ بالاسور، اڈیشہ کو ملک کے بہترین میرین ضلع کے طور پر نوازا گیا۔ آندھرا پردیش کو بہترین میرین اسٹیٹ جب کہ تلنگانہ کو بہترین اندرون ملک ریاستی ایوارڈ دیا گیا۔ مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ کو بہترین اندرون ملک ضلع ایوارڈ ملا؛ اور بیسٹ ہلی اور شمال مشرقی ریاست اور ضلعی ایوارڈ بالترتیب تریپورہ اور بونگائی گاؤں، آسام نے حاصل کیے۔

اس سے قبل وزرا اور مندوبین نے اس مقام پر کسانوں اور کاروباری افراد کی جانب سے لگائے گئے نمائشی اسٹالز کا دورہ کیا۔ تقریب کے دوران ماہی گیری کے شعبے سے متعلق مختلف پوسٹرز، سنگیت بھی جاری کیے گئے۔ اس پروگرام میں بھارت سرکار اور حکومت اڈیشہ کے اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 14007

 


(Release ID: 1773814) Visitor Counter : 194


Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil