نیتی آیوگ

سووچھ بھارت 2.0: نیتی آیوگ- یو این ڈی پی نے  پلاسٹک  فضلے کے بندوبست  کے پائیدار بندوبست کے بارے میں مہاراشٹر اور گوا کے یو ایل بیز  کے لئے  پہلی صلاحیت سازی ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 20 NOV 2021 8:06PM by PIB Delhi

 

نیتی آیوگ- یو این ڈی پی انڈیا نے آج ممبئی میں پائیدار پلاسٹک فضلے کے بندوبست کے بارے میں شہری مقامی اداروں  (یو ایل بیز)  کے لئے  پہلی علاقائی  صلاحیت سازی کی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

صلاحیت سازی کی ورکشاپ کے بعد پائیدار  شہری پلاسٹک فضلے کے بندوبست سے متعلق  نیتی آیوگ- یو این ڈی پی ہینڈ بک لانچ کی گئی، جس کا اجرا  نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار، سی ای او جناب امیتابھ کانت، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کے سکریٹری جناب رامیشور پرساد گپتا ، اسپیشل سکریٹری ڈاکٹر کے راجیشور راؤ اور یو این ڈی پی انڈیا کی  ریزیڈنٹ  نمائندہ محترمہ شوکا نوڈا نے گزشتہ ماہ کیا تھا۔

نیتی آیوگ کے اسپیشل سکریٹری ڈاکٹر کے راجیشور راؤ، یو این ڈی پی کی ڈپٹی ریزیڈنٹ نمائندہ  محترمہ نادیہ رشید نے  ورکشاپ کا افتتاح کیا جس میں  شہری مقامی اداروں ، شہری ترقیاتی محکموں  اور  ریاستی  پولیوشن کنٹرول بورڈ کے  40 سرکاری افسروں نے ذاتی طور پر  اور 100 سے زیادہ افسروں نے آن لائن شرکت کی۔

ڈاکٹر راؤ نے کہا ’’سووچھ بھارت 2.0  کو لانچ کئے جانے سے  حکومت ہند نے  شہروں کو  کوڑے کچرے سے پاک کرنے کا کام شروع کیا ہے۔پلاسٹک کے فضلے کا بہتر طریقے سے بندوبست  صاف ستھرے بھارت کے  مقاصد کو پورا کرنے کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اس ورکشاپ کے ذریعہ ہمارا مقصد  پلاسٹک کے فضلے کا  زیادہ موثر طریقے سے  بندوبست کرنے کے معاملے میں  یو ایل بیز کو  عملی حل فراہم کرانا ہے۔ ہینڈ بک میں مذکورہ  پلاسٹک فضلے کےبندوبست کے  ڈی سینٹرالائزڈ  ماڈل کو عالمی سطح پر اختیار کیا گیا ہے اور  اس میں  پلاسٹک ری سائیکلنگ  کے امکان کا ذکر کیا گیا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا ’’مہاراشٹر اور گوا نے  پلاسٹک فضلے کے بندوبست کے سلسلے میں  ہمارے سامنے  کئی بہترین مثالیں پیش کی ہیں اور  ہمیں  یہاں اپنی پہلی ورکشاپ شروع کرکے بہت خوشی ہوئی ہے۔ اس ورکشاپ  سے  ہونے  آموزش اور حل سے  آنے والے مہینوں میں  دیگر ریاستوں میں  ورکشاپ کے انعقاد میں میں مدد ملے گی‘‘۔

یہ ہینڈ بک یو این ڈی پی انڈیا اور  نیتی آیوگ نے  پلاسٹک فضلے کے  حلقہ اثر  کے  ممتاز ماہرین اور  تنظیموں کے مشورے سے  مشترکہ طور پر  تیار کی ہے۔  اس ہینڈ بک کے لئے   بات چیت کا آغاز فروری 2021 میں کیا گیا تھا۔ اس کے بعد  20 بار ورچوول  طریقے سے   متعلقین سے مشورہ کیا گیا جن میں  شہری مقامی ادارے، ری سائیکلرز ، کارپوریٹس، سول سوسائٹی تنظیمیں اور تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ اس کے سلسلے میں ماہرین سے انٹرویوز  کئے گئے ، مرکوز  گروپ مباحثے ہوئے اور  14 بھارتی شہروں اور  4  جنوب مشرق ایشیائی شہروں   کا احاطہ کرتے ہوئے  تکنیکی ورکشاپ  کا انعقاد کیا گیا۔ ہینڈ بک میں  بھارت اور جنوب مشرق ایشیا کے  ایسے شہروں سے  بہترین طریقہ کار  اور مثالیں  پیش کی گئی ہیں جن کے سامنے  بنیادی ڈھانچے  اور پلاسٹک فضلے کے  ایسے ہی چیلنج  موجود ہیں۔

یو این ڈی پی انڈیا کی ڈپٹی ریزیڈنٹ نمائندہ  محترمہ نادیہ رشید  نے کہا ’’ یو این ڈی پی کی  پلاسٹک فضلے کے بندوبست کی پہل، ہر قسم کے پلاسٹک فضلے کو  جمع کرنے، علیحدہ کرنے اور اس کی ری سائیکلنگ کے ایک پائیدار ماڈل کو فروغ دیتی ہے۔ اس میں اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ  صفائی ساتھیوں (کچرا اٹھانے والے) کو تسلیم کیا جائے اور  ان کو ان کے کام کے لئے ادائیگی کی جائے۔یہ ورکشاپس  سووچھ بھارت مشن 2.0 کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے  شہروں میں  فضلے کے بندوبست کے واسطے  ایک پائیدار ماڈل کو  فروغ دینے کے لئے  ہماری عہد بندی کو ظاہر کرتی ہے۔ ہم  حکومت ہند  ، نیتی آیوگ  اور شہری مقامی اداروں  کے  اس کوشش میں ساتھ کام کرنے اور شرکت کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں‘‘۔

ہینڈ بک میں  سوکھے پلاسٹک کے بندوبست  کو ڈی سینٹرالائزڈ کرتے ہوئے  پلاسٹک  فضلے کے بندوبست کی تفصیل پیش کی گئی ہے۔ ملک میں  فضلے کے بندوبست کے کئی ماڈل ہیں اور  ان میں سے کچھ  اہم ہیں، مثلاً یو این ڈی پی کے پلاسٹک فضلے کے بندوبست کے پروگرام  کی  یو ایل بی کو مرحلے والے طریقے سے طریقہ  کار  سمجھانے میں  مدد  مل گئی ہے۔ اس ہینڈ بک میں  ایسے مختلف  مالیاتی ماڈلوں کی تفصیل بھی پیش کی گئی ہے جنہیں  کچرا اٹھانے والوں کے روزگار کو بہتر بنانے اور  اقتصادی شمولیت کے لئے اختیار کیا جاسکتا ہے۔

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن   کے ایڈیشنل میونسپل کمشنر   جناب سریش کاکانی نے کہا ’’آب و ہوا کی تبدیلی سے  بہت زیادہ متاثر ہونے کے خدشے والے  علاقوں کی فہرست میں  ممبئی بہت اوپر ہے۔ پلاسٹک فضلے کا پائیدار بندوبست  آب و ہوا کی تبدیلی اور ماحولیات کے بندوبست کے لئے بہت اہم ہے۔ آب و ہوا  کے اثرات  کو کم کرنے  کے لئے  ممبئی کلائمنٹ ایکشن پلان  پہلے ہی فضلے کے بندوبست کو ترجیح دیتا ہے۔ ہم پہلے ہی  پلاسٹک فضلے کے بندوبست اور  فضلے کے پائیدار نمٹان ، اس کے مفید استعمال اور آب و ہوا کی تبدیلی کے اثر کو کم کرنے میں مدد دینے والی اختراعات کو  فروغ دینے کے  مقصد سے  سووچھتا کیندر قائم کرنے کے مقصد سے یو این ڈی پی  جیسے شراکت داروں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ اس ورکشاپ اور بہترین طریقہ کار  شیئر کرنے کے لئے مہاراشٹر کے شہری مقامی اداروں  کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرانے کے لئے ہم  نیتی آیوگ کے شکر گزار ہیں‘‘  ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U-13083

                          



(Release ID: 1773709) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu