وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے  گوہاٹی میں  شمال مشرقی ریاستوں کے  وزرائے تعلیم کی میٹنگ کی صدارت کی


جناب پردھان نے  تحقیقی اداروں پر زور دیا کہ وہ  حیاتیاتی تنوع کے تحفظ ،  حیاتیاتی وسائل  کی پائیدار کمرشیل پیداوار  کا منصوبہ بنائیں

انہوں نے اسکول چھوڑنے والے بچوں کی شرح میں کمی لانے اور این ای پی 2020 کے تیز رفتار نفاذ  کے واسطے  خصوصی پہل  کا منصوبہ بنانے کی بھی اپیل کی        

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 NOV 2021 8:41PM by PIB Delhi

 

تعلیم، ہنر مندری کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے  آج تعلیم اور امور خارجہ کے وزیر مملکت  ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ کے ساتھ گوہاٹی میں  شمال مشرقی ریاستوں کے  وزرائے تعلیم کی میٹنگ کی صدارت کی۔ شمال مشرقی ریاستوں  کے تعلیمی مشیروں  اور حکومت ہند کی وزارت تعلیم کے سینئر افسران بھی  اس موقع پر موجود تھے۔

جناب پردھان نے  شمال مشرقی خطے میں اسکول اور اعلی تعلیم کی صورتحال کے بارے میں  پریزینٹیشنز کا جائزہ لیا ،جن میں داخلے کے رجحانات ، علاقائی طلبا تک پہنچنے کے اقدامات ، سہولیات تک رسائی، مرکز کی اسپانسر کردہ اسکیموں  کی رسائی  تعلیم کو قابل رسائی بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات  کا بھی  ذکر کیا گیا ۔این ای پی 2020 کے نفاذ کے سلسلے میں  آگے کے اقدامات ، شمال مشرقی خطے کو علم پر مبنی  معیشت میں تبدیل کرنے کے لئے  شمال مشرقی ریاستوں میں  آموزشی صورتحال  کو مستحکم کرنے کی  حکمت عملی  کے بارے میں بھی فیصلے کئے گئے۔

جناب پردھان نے  اسکول چھوڑنے والے بچوں کی شرح میں کمی لانے  کے لئے خصوصی اقدامات  کا منصوبہ تیار کرنے میں  شمال مشرقی ریاست کی تعلیم کی وزارتوں کےساتھ مل کر کام کرنے  پر زور دیا اور  تحقیقی اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ  حیاتیاتی تنوع کے تحفظ ، حیاتیاتی وسائل کی پائیدار کمرشیل پیداوار کو فروغ دینے  جیسے شعبوں میں  منصوبہ کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U-13081

                          


(ریلیز آئی ڈی: 1773689) وزیٹر کاؤنٹر : 157