وزارت دفاع
بھارت۔فرانس مشترکہ فوجی مشق ’’ایکس شکتی 2021‘‘ کا چھٹواں ایڈیشن فرانس میں جاری ہے
Posted On:
21 NOV 2021 10:12AM by PIB Delhi
نئی دہلی 21 نومبر 2021:
بھارت۔ فرانس مشترکہ فوجی مشق ’’ایکس شکتی 2021‘‘ کے چھٹویں ایڈیشن کا آغاز ملٹری اسکول آف دراگینیان، فرانس میں ہوا ، اس سلسلے میں افتتاحی تقریبا کا آغاز 15 نومبر 2021 کو ہوا تھا۔ بھارتی فوج کی ٹکڑی کی نمائندگی تین افسران، تین جونیئر کمیشنڈ افسران اور گورکھا رائیفلز کی بٹالین اور سپورٹ آرمز کے 37 افسران پر مشتمل ایک ٹیم کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔
اب تک کی تربیت میں مشترکہ منصوبہ بندی کے پہلوؤں، فوجی کاروائیوں کو لے کر باہمی افہام و تفہیم ، اور اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں مشترکہ کاروائی کے لئے مطلوبہ تال میل کے پہلوؤں کی شناخت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔اس مشق میں حصہ لینے والی فوجی ٹکڑیوں کو جنگی صورتحال اور حکمت عملی تیار کرنے کی تربیت دی گئی جس میں فائرنگ کی مشق اور ’جنگی صلاحیت میں اضافہ کے لیے‘ مشق کے سیشن بھی شامل تھے۔ یہ مشق دو مراحل میں انجام دی جا رہی ہے جو 36 گھنٹوں کی سخت فوجی مشق کے ساتھ مکمل ہوگی تاکہ دونوں مراحل کے دوران حاصل ہوئے اسٹینڈرڈ کو درست کیا جا سکے۔
مشترکہ تربیت کے علاوہ فوجی ٹکڑی نے مارسئی میں واقع مزارگوئیس جنگی قبرستان کا بھی دورہ کیا جہاں پہلی جنگ عظیم کے 1002 بھارتی فوجیوں کو سپرد خاک کیا گیا ہے۔ بھارتی اور فرانسیسی فوجی ٹکڑیوں نے مل کر گارڈ آف آنر پیش کیا اور شہید بہادر فوجیوں کی شجاعت کی یاد میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
*********
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. NO. 13095
(Release ID: 1773685)
Visitor Counter : 230