کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت میں اپریل سے اکتوبر کے درمیان زراعت اور ڈبہ بند خوردنی مصنوعات کی برآمدات میں تقریباً 15 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا

Posted On: 19 NOV 2021 11:40AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20نومبر، 2021/ زرعی پیداوار کے برآمداتی تناظر میں ایک بڑی پیش رفت کے تحت بھارت میں رواں مالی سال 22-2021 کی اپریل سے اکتوبر کی مدت میں زرعی اور ڈبہ بند خوردنی اشیا کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ  ہوا ہے یہ اضافہ پچھلے مالی سال 21-2020 کے ان سات مہینوں کے عرصے کے مقابلے ہوا۔

کمرشیئل انٹیلی جینس اور اعداد و شمار کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈی جی سی آئی اینڈ ایس کی طرف سے جاری  فوری تخمینے کے مطابق زرعی اور خوردنی اشیا کی مصنوعات کی مجموعی پیداوار میں 14.7 فیصد ترقی ہوئی ہے ۔ یہ ترقی پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے اپریل سے اکتوبر 2021 کے دوران امریکی ڈالر کے بقدر ہوئی ہے۔

ایپیڈا مصنوعات کی مجموعی برآمد اپریل – اکتوبر 2020 میں 10157 ملین ڈالر  تھی جو اپریل – اکتوبر 2021 میں بڑھ کر 11651 ملین ڈالر ہو گئی۔

برآمدات میں یہ اضافہ کووڈ – 19 پابندیوں کے باوجود ہوا۔ زرعی برآمدات میں یہ خاطر خواہ اضافہ ملک کی زرعی اور ڈبہ بند خوردنی اشیا  کی برآمدات کو بڑھاوا دے کر کسانوں کی آمدنی  میں اضافہ کرنے کے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔

رواں مالی سال  کے شروع کے سات مہینوں کے دوران زرعی اور ڈبہ بند خوردنی اشیا کی برآمدات میں یہ خاطر خواہ اضافہ مالی سال 21-2020 میں برآمدات میں جاری ترقی کی وجہ سے ہوا ہے ۔

چاول کی برآمدات جس میں 10.5 فیصد کی مثبت شرح ترقی ریکارڈ کی گئی تھی اپریل سے اکتوبر ، 2020 میں یہ 4777.35 ملین تھی جبکہ اپریل سے اکتوبر ، 2021 میں یہ بڑھ کر 5278.95 ملین امریکی ڈالر ہو گئی۔

کویئک اسٹیمیٹ کے مطابق تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں ڈالر کے بقدر 11.6 فیصد ہوئی جبکہ ڈبہ بند خوردنی اشیا کی کھیپ میں 29 فیصد کا اضافہ ہوا۔اپریل – اکتوبر 21-2020 میں تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات 1374.59 ملین امریکی ڈالر کے بقدر تھی جو اپریل – اکتوبر 22-2021 میں بڑھ کر  1534.05 ملین  ہو گئی۔

بھارت میں دیگر موٹے اناج کی برآمدات میں 85.4 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ہوا جبکہ گوشت ، ڈیئری اور پالیٹری مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال 22-2021 کے شروع کے ساتھ مہینوں میں 15.6 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ۔

کاجو کی برآمدات میں اپریل سے اکتوبر 2021 میں 29.2 فیصد کی شرح ترقی ہوئی جبکہ کاجو برآمدات میں اپریل – اکتوبر 2020 میں  205.29 ملین ڈالر تھی اپریل – اکتوبر 2021 میں  یہ بڑھ کر 265.27 ملین امریکی ڈالر ہو گئی۔

ایپیڈا کی طرف سے کیے گئے ان اقدامات سے جو کامرس کی وزارت کے تحت کام کرتی ہے ملک کو ایک ایسے وقت میں یہ سنگ میل حاصل کرنے میں مدد ملی ہے جب زیادہ تر تجارتی سرگرمیاں کووڈ – 19 وبا کی دوسری لہر کے سبب لاگو کی گئی بندشوں سے سست روی کا شکار تھی۔

 

بھارتی برآمدات کا مقابلہ جاتی  بیان: ایپیڈا مصنوعات

پیداوار کے نام

اپریل – اکتوبر،

2020-21

اپریل – اکتوبر،

2021-22

%  تبدیلی (اپریل – اکتوبر، 2021)

روپے کروڑ میں

امریکی ڈالر ملین میں

روپے کروڑ میں

امریکی ڈالر ملین میں

امریکی ڈالر

پھل اور سبزیاں

10300.11

1374.59

11367.76

1534.05

11.6

موٹے اناج کی تیاریاں اور مختلف ڈبہ بند چیزیں

7262

972.71

9293.89

1254.71

29.0

گوشت، ڈیری  اور پالیٹری مصنوعات

14748.51

1978.6

16933.47

2286.32

15.6

چاول

35753.96

4777.35

39096.62

5278.95

10.5

دیگر  اناج

2046.08

274.98

3773.07

509.77

85.4

کاجو

1535.23

205.29

1966.41

265.27

29.2

تیل

4277.89

573.14

3867.43

522.31

-8.9

کل  میزان

75924

10157

86299

11651

14.7

ذریعہ : ڈی جی سی آئی ایف اپریل – اکتوبر ، 2021 کے لیے فوری اندازے۔

۔۔۔

                  

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

U –13064



(Release ID: 1773567) Visitor Counter : 192


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu