وزارت آیوش

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے شمال مشرق میں آیوش کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کا اعلان کیا

Posted On: 20 NOV 2021 5:50PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  20/نومبر 2021 ۔

  • پاسی گھاٹ میں 30 سیٹوں والا ایک نیا آیوروید کالج قائم کیا جائے گا
  • پاسی گھاٹ میں 60 بستروں والا ایک نیا آیوروید اسپتال قائم کیا جائے گا
  • این ای آئی اے ایف ایم آر کیمپس کے اندر نئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے 53.72 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائے گی
  • اس اقدام کی سہولت بہم پہنچانے کے لئے 86 عہدوں کے لئے نیو ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ تخلیق کیا جائے گا

آیوش اور بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج یہاں اروناچل پردیش میں آیوش کے فروغ کے لئے چند اہم اقدامات کا اعلان کیا۔ یہ اعلان پورے شمال مشرق میں آیوش کے شعبے کے فروغ کے لئے مرکوز نقطہ نظر کا ایک تسلسل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00144EM.jpg

آج اروناچل پردیش کے پاسی گھاٹ میں نارتھ ایسٹرن انسٹیٹیوٹ آف آیوروید اینڈ فوک میڈیسن ریسرچ (این ای آئی اے ایف ایم آر) میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کیمپس کے اندر نئے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے 53.72 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ پاسی گھاٹ میں این ای آئی اے ایف ایم آر کیمپس کے اندر ایک نیا 30 سیٹوں والا آیوروید کالج قائم کیا جائے گا، جس میں 60 بستروں والا آیوروید اسپتال بھی ہوگا۔ اس کے قیام سے موجودہ گنجائش کے علاوہ 86 عہدوں پر راست روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ مستقبل قریب میں ایک اکیڈمک بلاک ، لڑکوں کے ایک ہاسٹل، لڑکیوں کے ایک ہاسٹل، اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا بھی منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا کہ فوک میڈیسن روایتی صحت بخش طور طریقوں اور عقائد کا ایک ملعوبہ ہے۔ شمال مشرق میں فوک میڈیسن کا ایک مضبوط کلچر ہے، جس کا تحفظ سائنٹفک طریقے سے نہیں کیا گیا ہے۔ اب ہم ویدک دور کے میڈیسن کے اس حیرت انگیز تحفے کو محفوظ کرنے اور اسے مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہاسپٹل کے ساتھ ایک نیا آیوروید کالج قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہورہی ہے۔ اس سے خوش حال روایتی علوم کے تحفظ اور اسے آگے بڑھانے کے سلسلے میں این ای آئی اے ایف ایم آر کے توسط سے کی جارہی ہماری کوششوں کو تقویت ملے گی۔

شمال مشرقی خطے میں آیوش کے شعبے کی نشر و اشاعت کے لئے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے سونووال نے مزید کہا کہ خطے میں ہمارے آیوروید کالجوں کو مضبوط بنانے کے علاوہ آنے والے وقت میں کچھ دیگر اہم ادارے قائم کئے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جن میں ریجنل را ڈرگ ریپوزیٹری (آر آر ڈی آر) اینڈ میوزیم، سوفیسکیٹڈ اینالیٹکل انسٹرومنٹ فیسیلٹی (ایس اے آئی ایف)، اسٹیٹ آف آرٹ پنچ کرما ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر، اور پیرامیڈیکل ٹیچنگ سینٹر جیسے ادارے شامل ہیں۔

نارتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف فوک میڈیسن (این ای آئی ایف ایم)، پاسی گھاٹ، جسے نارتھ ایسٹرن انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدا اینڈ فوک میڈیسن ریسرچ کا نیا نام دیا گیا ہے، حکومت ہند کی آیوش کی وزارت کے تحت ایک خودمختار قومی ادارہ ہے۔ یہ ادارہ 40 ایکڑ سے زیادہ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اسے مرکزی کابینہ نے 21 فروری 2008 کو منظوری دی تھی۔ این ای آئی اے ایف ایم آر کو روایتی حفظان صحت کے طور طریقوں کو مضبوط کرنے اور فروغ دینے اور ملک کے بھلے کے لئے قائم کیا گیا تھا،  جس کی خاص توجہ شمال مشرقی خطے پر ہے۔ اس ادارے کا مقصد شمال مشرقی خطے میں بالعموم اور اروناچل پردیش میں بالخصوص آیورویدک نظام طب کو متعارف کرانا، مقامی صحت روایات، ہیلنگ نالیج، روایتی علوم پر مبنی تھیراپیوٹک مصنوعات کے فروغ، آئی پی آر نظام کے توسط سے روایتی علوم کا تحفظ،  روایتی طور طریقوں کے تحفظ اور پائیدار استعمال کی حمایت، حیاتیاتی تنوع وغیرہ کی  دستاویز سازی اور تجزیہ ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13073



(Release ID: 1773558) Visitor Counter : 129