وزارت اطلاعات ونشریات

آئی ایف ایف آئی کے 52 ویں ایڈیشن میں کھیل کود کے جذبے کی حوصلہ افزائی کرنے والی فلمیں دکھائی جائیں گی


52ویں آئی ایف ایف آئی کے کھیل کے زمرے میں کھیل کود کے موضوع پر بنی چار بین الاقوامی فلمیں دکھائی جائیں گی

آئی ایف ایف آئی بیلجئم، کوریا، پولینڈ، فرانس اور سوئٹزرلینڈ کی کھیل کود کی آرزوؤں پر مبنی کہانیوں کو پیش کرے گا

Posted On: 19 NOV 2021 4:39PM by PIB Delhi

 

20 سے 28 نومبر 2021 کے دوران گوا میں منعقد ہونے والے بھارتی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (آئی ایف ایف آئی) کے 52ویں ایڈیشن کے کھیل کے زمرے میں کھیل کود کے جذبہ کو بہترین طریقے سے دکھانے والی  کھیل کود سے متعلق حوصلہ افزائی فراہم کرنے والی چار فلمیں دکھائی جائیں گی۔

ایسے وقت میں جب کھیل کے مقابلوں کو لے کر عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر جشن منایا جا رہا ہے، کھیل کود پر مبنی فلموں نے حقیقی تحمل ، عزم مصمم، جوش اور رفاقت کی عکاسی  کی وجہ سے ہمیشہ سنیما کی شیدائیوں کو اپنی جانب راغب کیا ہے۔ اس کے علاوہ، بھارت نے اس سال اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں میں متعدد تمغات جیت کر تاریخی مظاہرہ کیا ہے جس سے یہ برس بھارتی کھیلوں کے لیے سب سے بہترین سال بن گیاہے۔ پردے پر کھیلوں کی عظمت کا جشن منانے کے لیے آئی ایف ایف آئی سنیما شائقین کے لیے کھیل کود پر مبنی چار بین الاقوامی فلمیں لا رہا ہے۔

اس زمرے میں پیش کی جا رہی فلمیں ہیں- لیوین وین بائے لین کے زیر ہدایت بنی فلم ’روکی‘ (ڈچ)، جیرو یون کے زیر ہدایت ’فائٹر‘ (کوریائی )، میسیز بارزویسکی کے زیر ہدایت ’دی چیمپئن آف آش وِٹز‘ (جرمن، پولش) اور ایلی گریپ کے زیر ہدایت بنی فلم ’اولگا‘ (فرینچ، روسی، یوکرینی)۔

آئی ایف ایف آئی گوا کے پاس سال 2018 سے کھیلوں کے لیے خصوصی طور سے کوریٹیڈ پیکج ہے۔

روکی

اس فلم میں دوستی، رقابت اور مسابقت کا ایک ایسا امتزاج ہے جو آپ کے دل کی دھڑکن کو بڑھا دے گا۔ زندگی اور زندگی میں حاصل ہوئے دوسرے مواقع کے بارے میں بتانے والی ڈچ فیچر فلم ’’روکی‘‘ کی ہدایت کاری کے فرائض لیوین وین بائے لین نے انجام دیے ہیں۔ فلم میں نکی نام کے شخص کی کہانی بتائی گئی ہے، جو ایک نوجوان، بلند نظر اور خوداعتمادی سے لبریز بائیکر ہے، جو ریسنگ کے دوران ہمیشہ اپنی جان کی بازی لگا دیتا ہے۔ کھیل کے لیے اس کا بہادرانہ جنون بالآخر ایک برے حادثے کا سبب بنتا ہے، جس سے اس کی دنیا بکھر جاتی ہے۔ فلم ہمیں دکھاتی ہے کہ کیسے نکی اپنے بھتیجے کو کوچنگ دے کر اسے بائیک ریس کے لیے تیارکرتا ہے اور اپنا خواب پورا کرتا ہے۔

برسلز میں برسلز بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے نیشنل کمپٹیشن میں روکی انٹرنیشنل پریمئر ہوا تھا۔

 

فائٹر

جیرو یون کے زیر ہدایت بنی کوریائی فلم ’’فائٹر‘‘ ایک شمالی کوریائی مہاجر جینا کے بارے میں ہے جو بہتر زندگی کی تلاش میں سیئول آتی ہے۔ اسے اپنے والد کو جنوبی کوریالانے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس نے اس کے لیے سخت محنت بھی کی لیکن دونوں کوریا کے درمیان کشیدگی اور اس کے بعد برتے جانے والے امتیاز نے اس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی  کر دیں، جس کی وجہ سے وہ مطلوبہ رقم جمع نہیں کر سکی۔ تبھی وہ باکسنگ جم کی صفائی کے کام کی بدولت مکے بازی کی دنیا میں قدم رکھتی ہے۔ نوجوان اور خوداعتمادی سے لبریز خواتین مکے بازوں کو دیکھ کر جینا کو حوصلہ ملتا ہے۔ آگے کیا ہوتا ہے یہ یقینی طور پر فلم فیسٹیول کے شائقین کو ترغیب فراہم کرے گا۔

 

دی چیمپئن آف آش وِٹز

یہ فلم عالمی جنگ دوئم کے واقعات پر مبنی  استقامت اور بقا کی ایک غیر معمولی حقیقی زندگی کی کہانی کو پیش کرتی ہے۔ میسیز بارزے وسکی کی ہدایت میں بنی ’دی چیمپئن آف آش وِٹز‘ ایک مکے باز اور کنسنٹریشن کیمپ کے قیدی آش وِٹز۔برکناؤ کے قیدیوں میں سے ایک، ڈیٹیوز ’ٹیڈی‘ پیئتریزکووسکی کی فراموش کر دی گئی کہانی کو سامنے لاتی ہے۔ کنسنٹریشن کیمپ میں اپنے تین برسوں کے قیام کے دوران ’ٹیڈی‘نازی دہشت پر فتح کی امید کی علامت بن گیا۔ آش وِٹز کے سابقہ قیدیوں کے محفوظ کیے گئے دستاویزات  اور خود مکے باز کی یادوں کی بنیاد پر ان کی آن اسکرین تاریخ کو تفصیل سے دستاویزی شکل میں لایا گیا ہے۔ سنیما کے شائقین اب 52ویں آئی ایف ایف آئی میں ان کے سفر کا احساس کر پائیں گے۔

اولگا

ایک نوجوان جمناسٹر کی دلچسپ کہانی پر مبنی فلم ’اولگا‘ ہدایت کار ایلی گریپ کی ہدایت میں بنی ایک کثیر لسانی فلم ہے۔ سوئٹزلینڈ میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے والی لڑکی اپنے نئے ملک کے ماحول کے مطابق ڈھل جاتی ہے اور یوروپین چیمپئن شپ کی تیاری کرتی ہے، تبھی یوکرین کاانقلاب اس کی زندگی کو متاثر کرتا ہے اور اس کی زندگی بکھر جاتی ہے۔

کھیل اور سنیما کے سنگم سے ترغیب حاصل کرنے کے لیے، ان فلموں کو بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے 52ویں ایڈیشن میں دیکھیں۔

 

*********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 13058



(Release ID: 1773486) Visitor Counter : 188