وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے آپریشن ’’مولٹن میٹل‘‘ کے تحت 85.535 کلو گرام سونا ضبط کیا، چار غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا

Posted On: 19 NOV 2021 5:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19 نومبر 2021:

ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ’’مولٹن میٹل‘‘ کوڈ نام کی ایک خفیہ مہم چلائی۔ اس کے تحت ایئر کارگو روٹ کا استعمال کرکے ہانگ کانگ سے بھارت میں سونے کی اسمگلنگ  میں ملوث ہونے کے شبہ میں متعدد بھارتیوں اور غیر ملکی (چینی، تائیوانی اور جنوبی کوریائی) شہریوں کی شناخت کی گئی ہے۔ انٹیلی جنس نے اشارہ دیا ہے کہ مشینری کے پرزوں میں اسمگل کیے گئے سونے کو مقامی بازار میں فروخت کرنے سے قبل پگھلایا جا رہا تھا اور اس کو سلاخ/بیلن کی شکل میں لایا جا رہا تھا۔

مذکورہ بالا اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے، ڈی آر آئی کے افسران نے اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایئر کارگو کامپلیکس میں بیرونِ ملک سے آئے سامان کی جانچ کی۔ جانچ کے دوران، سامان میں ٹرانسفارمر کے ساتھ لگی الیکٹروپلیٹنگ مشین پائی گئی۔ ٹرانسفارمر کے ’ای آئی‘ لیمینیٹس پر سونے کی شناخت کو پوشیدہ رکھنے کے لیے نکل (ایک قسم کی سفید دھات) کا لیپ کیا گیا تھا۔80درآمد شدہ الیکٹرو پلیٹنگ مشینوں میں سے ہر ایک سے تقریباً ایک کلو گرام سونا برآمد کیا گیا ہے۔


اس کے بعد  فوری طور پر کی گئی کاروائی میں، بھارت میں اسی طرح سے اسمگل کرکے لائے گئے 5.409 کلو گرام غیرممالک سے لایا گیا سونا برآمد کیا گیا، جو دہلی کے ایک سنار کے یہاں سے برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ چھترپور اور گڑگاؤں میں متعدد کرائے کی املاک میں کی گئی تلاشی مہم کے دوران، چار غیرملکی شہری (جنوبی کوریہ سے دو اور چین و تاوئیوان سے ایک ایک) اسمگل کیے گئے سونے کو ’ای آئی‘ لیمینیٹس کی شکل میں آگے تقسیم کرنے کے لیے سلاخ /بیلن کی شکل میں لانے کے لیے جدید ترین میٹالرجیکل تکنیک استعمال کرتے ہوئے پائے گئے۔یہ سرگرمیاں غیرملکی شہریوں کے ذریعہ دہلی اور گڑگاؤں کے علاقوں میں کرائے کے فارم ہاؤس /اپارٹمنٹس میں انجام دی  جا رہی تھیں اور ان کے ذریعہ اپنے قریبی ہمسایوں سے بھی اپنی سرگرمیاں چھپانے کے لیے ازحد احتیاط برتی جا رہی تھی۔

تمام سونے کو ضبط کر لیا گیا ہے، جس کا مکمل وزن 85.535 کلو گرام ہے، اور اس کی قیمت تقریباً 42 کروڑ روپئے ہے۔ اسمگلنگ میں ملوث چار غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ پوچھ تاچھ کے دوران، یہ دریافت ہوا ہے کہ دو غیر ملکی شہری سونے کی اسمگلنگ کے اپنے پچھلے جرائم کے لیے جیل میں رہنے کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئے۔ اس سلسلے میں آگے کی تفتیش جاری ہے۔


 

*********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 13056


(Release ID: 1773449) Visitor Counter : 165


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Telugu