بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے خدمات کے شعبے کے لئے اسپیشل کریڈٹ لنکڈکیپٹل سبسڈی اسکیم (ایس سی ایل سی ایس ایس) کا آغاز کیا
Posted On:
19 NOV 2021 1:01PM by PIB Delhi
ایم ایس ایم ای نورتھ ایسٹ کنکلیو کے دوسرے دن ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے آج گوہاٹی میں خدمات سیکٹر کے لئے ایم ایس ایم ای کے اعلیٰ افسران کی موجودگی میں خصوصی کریڈٹ لنکڈ کیپٹل سبسڈی اسکیم (ایس سی ایل سی ایس ایس) کا آغاز کیا ۔ یہ اسکیم خدمات کے سیکٹر میں صنعتوں کی تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گی اور ادارہ جاتی قرضوں کے ذریعے پلانٹ اور مشنری اور سروس سازوسامان کی خریداری کے لئے 25 فیصد کیپٹل سبسڈی کی گنجائش ہے، جو ایس سی-ایس ٹی ، ایم ایس ایز کو دیا جائے گا اور اس میں ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لئے سیکٹر پر مبنی بندشیں عائد نہیں ہوں گی۔
جناب رانے نے شمال مشرقی خطے کے ایس سی ؍ ایس ٹی صنعت کاروں کی عزت افزائی بھی کی اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ صنعت کاری کے میدان میں آ کر روزگار تلاش کرنے والے سے روزگار دینے والے بنیں۔ جناب رانے نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ ایم ایس ایم ای کی وزارت انہیں کامیاب صنعت کار بننے کے سفر میں تمام تر مدد اور تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کی سازگار پالیسیوں اور ایم ایس ایم ای وزارت کی جانب سے مختلف اسکیموں ؍ پروگراموں، خاص طور پر سماج کے پسماندہ طبقے کے لئے اسکیموں سے ا س خطے کو اس کے تمام تر امکانات بروئے کار لانے میں مدد ملی ہے۔
جناب رانے نے این ایس آئی سی ٹریننگ سنٹر گوہاٹی کے کامیاب امیدواروں کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے اور ایم ایس ایم ای کی وزارت کی مدد والے ایس سی ؍ ایس ٹی صنعت کاروں کے اسٹال بھی دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ایم ایس ایم ای صنعت کاروں، خصوصاً خواتین اور ایس سی ؍ ایس ٹی صنعت کاروں کو اپنی مصنوعات ؍ ہنرمندی کو سامنے لانے اور ترقی و خود کفالت کے مواقع فراہم کرنے میں مددگار ہوئی ہیں۔
***************************
U-13034
ش ح-ع س-ک ا
(Release ID: 1773296)
Visitor Counter : 201