وزارت دفاع
ڈبلیو این سی نے ویسٹرن آف شور ڈویلپمنٹ زون میں انخلا کی مشق کا انعقاد کیا
Posted On:
18 NOV 2021 6:19PM by PIB Delhi
مغربی نیول کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر کے زیراہتمام 16 نومبر 2021 کو ممبئی سے دور آف شور ڈیولپمنٹ ایریا (او ڈی اے) میں ڈپارچر کوڈ کے نام سے ایک آف شور سیکیورٹی مشق منعقد کی گئی۔ ہر چھ ماہ بعد منعقد ہونے والی یہ مشق آف شور سیکورٹی کو یقینی بنانے کا ایک اہم عنصر ہے اور اس کا مقصد آف شور ڈویلپمنٹ ایریاز (ODAs) میں مختلف قسم کے ہنگامی حالات پر ایس او پی اور اقدامات کو بہتر بنانے میں ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی فضائیہ، کوسٹ گارڈ، او این جی سی، پورٹ ٹرسٹ، کسٹمز، اسٹیٹ فشریز ڈیپارٹمنٹ اور میرین پولیس سمیت تمام میری ٹائم اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو مربوط کرنا ہے۔
یہ مشق ممبئی کے مغرب میں لگ بھگ 94 این ایم پر واقع او این جی سی کے ایم ایچ این پلیٹ فارم پر منعقد کی گئی تھی۔
اس میں دہشت گردی کی در اندازی، بم دھماکوں، بڑی آتش زنی، تیل کا رساؤ، اوور بورڈ ہلاکتوں، جہاز کا کنٹرول کھو جانا اور بڑے پیمانے پر انخلا جیسے ہنگامی واقعات کی مشق کی گئی۔ اس مشق میں تمام اسٹیک ہولڈروں کو ایک حقیقی منظر نامہ دکھایا گیا تاکہ مغربی او ڈی اے میں ہنگامی حالات کے تئیں ردعمل کرنے کے لیے ان کی تیاری اور آپس میں ہم آہنگی میں کام کرنے کی ان کی صلاحیت کا اندازہ لگایا جا سکے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- ف ک
U: 13021
(Release ID: 1773135)
Visitor Counter : 142