بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے گٹھ جوڑ میں ملوث ہونے پر کاغذ تیار کرنے والی کمپنیوں پر جرمانہ عائد کیا

Posted On: 18 NOV 2021 4:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18 نومبر، 2021/بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے زرعی کچرے اور قابل تجدید کاغذ کے کچرے سے کاغذ بنانے والی کچھ کمپنیوں اور ایک ایسوسی ایشن کے خلاف قطعی احکامات جاری کیے ہیں ، جنھیںمقابلے سے متعلق قانون 2002 کے  سیکشن  3(1) کی شقوں  جنہیں سیکشن 3(3) (a)  کے ساتھ پڑھا جانا چاہیے ، کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا  تھا؛ جو مقابلہ جاتی رجحان کے خلاف معاہدے ہیں۔

یہ کیس  دو دیگر کیسوں کی جاری تفتیش کے دوران پائے گئے کچھ مواد کی بیاد پر کمیشن نے اپنے طور پر شروع کیا ہے۔ اگرچہ، ڈی جی نے کاغذ بنانے والی  21 اصل کمپنیوں اور ایسوسی ایشن  کے خلاف تحقیقات کی ہے لیکن اس نے  اس قانون کے سیکشن 3(1)  کی شقوں جسے سیکشن 3(3)(a)  کے ساتھ پڑھا جانا چاہیے کی خلاف ورزی کی دریافت کو ہی ریکارڈ کیا۔ یہ تحقیقات کاغذ تیار کرنے والی 10 کمپنیوں اور ایسوسی ایشن کے خلاف پائی گئی۔ گٹھ جوڑ کی یہ مدت ڈی جی کی طرف سے ستمبر 2012 سے مارچ 2013 تک پائی  گئی۔

سی سی آئی نے ان کمپنیوں اور ایک ایسوسی ایشن کو  جنہوں نے اس طرح کی سرگرمیوں کے لیے اپنا پلیٹ فارم فراہم کیا، اس گٹھ جوڑ میں ملوث پائی گئیں۔ یہ گٹھ جوڑ لکھنے اور چھاپنے کے کاغذ کی قیمتوں کو طے کرنے کے لیے کیا گیا تھا ۔

اس پس منظر میں اور اس بات کو زیر غور رکھتے ہوئے کہ عالمی وبا کے دوران زیادہ تر کاروبار  ورچوئل طریقے سے کیے جانے لگے جس کی وجہ سے کاغذ کی ضرورت کم ہو گئی اور کاغذ کا کاروبار متاثر ہوا۔ سی سی آئی نے کاغذ بنانے والی  اُن دس  کمپنیوں پر پانچ پانچ لاکھ روپے کا علامتی جرمانہ عائد کیا، جنہیں گٹھ جوڑ کا قصوروار پایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ مسابقتی سرگرمیوں کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے جرم میں ایسوسی ایشن پر ڈھائی لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ مذکورہ بالا کے علاوہ، سی سی آئی نے مذکورہ پیپر مینوفیکچررز اور ایسوسی ایشنز، اور ان کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے، جنہیں ایکٹ کے سیکشن 48 کی دفعات کے تحت ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، مستقبل میں مسابقتی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے باز  آنے اور اس سے پرہیز کرنے کی ہدایت دی۔

احکامات کی نقل سی سی آئی کی ویب سائٹ www.cci.gov.in پر دستیاب ہے۔

۔۔۔

                  

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –13010



(Release ID: 1773125) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Telugu