پی ایم ای اے سی

وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کی میٹنگ

Posted On: 18 NOV 2021 5:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی:18؍نومبر2021:

وزیراعظم  اقتصادی  مشاروتی کونسل (ای اے سی – پی ایم ) کی ایک میٹنگ جمعرات، 18 نومبر 2021 کو دہلی میں منعقد ہوئی۔ اس کونسل کے تمام اراکیننے 22-2021 کے بجٹ سے متعلق ان حقائق پر اتفاق رائے ظاہر کی کہ  شفاف، حقیقت پسندانہ، اصلاح  پسندانہ اور واضح طور پر ترقی پر مبنی بجٹ ہونے  کی وجہ سے اس کی سبھی شعبوںکے ذریعہ تعریف کی گئی ہے ۔ موجودہ مالی سال 22-2021 سے الگ ، سبھی اراکین  23-2022 کے دوران ریئل اور نامینل  ترقی کے امکانات کے بارے میں پرامید تھے۔ بنیادی اثر کے  ایک عنصر کے علاوہ،انتہائی   رابطہ والے شعبوں اور  تعمیرات کے شعبے کو 23-2022 کے دوران اچھی حالت میں لوٹ آنا چاہئے۔  ایک بار صلاحیتوں کے استعمال میں بہتری ہونے کے بعد، نجی سرمایہ کاری کو بھی بہتر پوزیشن میں واپس آنا چاہیے۔ اس لئے ، اراکین نے محسوس کیا کہ 23-2022 کے دوران ترقی کی حقیقی شرح نمو 7 فیصدسے لے کر  7.5 فیصد تک رہے گی۔

حالانکہ اس کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہیے کہ 23-2022 کے مرکزی بجٹ میں غیر حقیقی طور پر زیادہ ٹیک محصولات یا ٹیکس میں ہونے والے  اتار چڑھاؤ  سے متعلق اعداد و شمار پیش کئے جائیں ۔ اصلاح کے اقدامات کے ساتھ ساتھ اعدادوشمار  کے معاملے میں شفاف  حقیقت پسندانہ نقطہ نظر کی وجہ سے 22-2021 کے مرکزی بجٹ کی تعریف کی گئی تھی۔ وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے اراکین کا یہ خیال تھا کہ کیپٹل ایکسپینڈیچر اور ہیومن کیپٹل ایکسپینڈیچر کی صورت میں اضافی محصولات  کے استعمال کا اشارہ دیتے ہوئے  ان پہلووں کو 23-2022 کے بجٹ میں بھی آگے بڑھاجانا چاہئے  کیونکہ کووڈ نے انسانی سرمایہ کے خسارے  کو جنم دیا ہے۔ نجکاری   کا واضح روڈ میپ ہونا چاہیے اور گزشتہ سال کے بجٹ  کے ترقی پر مبنی رجحان کو  بھی آگے جاری رکھا جانا چاہئے۔

 

 

************

 

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:13016)

 



(Release ID: 1773121) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu