وزارات ثقافت

محترمہ میناکشی لیکھی نے للت کلا اکادمی میں ہفتہ بھر چلنے والی نمائش ’بھارت ماتا ایوم بھارت کے نائک‘ کا افتتاح کیا

Posted On: 18 NOV 2021 2:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  18/نومبر 2021 ۔ آزادی کا امرت مہوتسو کی اہم پہل کے تحت ثقافت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے 18 نومبر 2021 کو للت کلا اکادمی (نیشنل اکیڈمی آف آرٹ) میں ایک ہفتہ تک چلنے والی نمائش کا آج افتتاح کیا۔ للت کلا اکادمی نے کمل آرٹ گیلری کے تعاون سے ’بھارت ماتا ایوم بھارت کے نائک‘ نامی نمائش کا انعقاد کیا ہے۔ معروف فنکار جناب پون ورما ’’شاہین‘‘ کے ذریعے بنائی گئی تصاویر کو اس نمائش میں لگایا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T8B6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OBLT.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HG8Z.jpg

نمائش کا افتتاح للت کلا اکادمی کے پروٹیم چیئرمین ڈاکٹر اتم پچرنے اور کمل آرٹ گیلری کے بانی و منیجنگ ڈائریکٹر جناب کمل چب کی موجودگی میں کیا گیا۔

نمائش میں رابندر ناتھ ٹیگور، سردار ولبھ بھائی پٹیل، اے پی جے عبدالکلام اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی جیسی اہم ہستیوں کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔

یہ نمائش عام لوگوں کے لئے 18 سے 24 نومبر 2021 تک صبح 11 بجے سے لے کر شام 7 بجے تک کھلی رہے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004LUI3.jpg

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.13004

 



(Release ID: 1773004) Visitor Counter : 137