بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نرائن رانے آسام کے وزیراعلیٰ جناب ہیمنت بسوا سرما کے ساتھ شمال مشرقی ایم ایس ایم ای کنکلیو کی صدارت کریں گے

Posted On: 17 NOV 2021 3:02PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای کے مرکزی  وزیر جناب نرائن رانے 18  نومبر  2021  کو  گوہاٹی میں  شمال مشرقی ریاستوں  کے سینئر وزراء  کی موجودگی میں آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت  بسوا سرما کے ساتھ  شمال مشرقی ایم ایس ایم ای کنکلیو  کی صدارت کریں گے۔ اس کنکلیو کا انعقاد  ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد  شمال مشرقی خطے میں ایم ایس ایم ای کے لئے صنعت کاری اور  تجارت کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

 ایم ایس ایم ای  کا سیکٹر  روز گار کی  تشکیل اور  مینوفیکچرنگ کی بنیاد وسیع کرنے  میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ سردست  6 کروڑ سے زیادہ یونٹوں میں 11 کروڑ سے زیادہ افراد  کو روز گا ر ملا ہوا ہے اور یہ  30  فیصد سے زیادہ جی ڈی پی  میں تعاون کرتا ہے اور بھارت سے  ہونے والی بر آمدات  میں  49  فیصد  سے زیادہ  تعاون کرتا ہے۔

بھارت اسی وقت ہی ترقی کر سکتا ہے جب کہ  شمال مشرق ترقی کرے اور  ایم ایس ایم ای کی وزارت  کی یہ  سب سے  اہم ترجیح ہے۔ وزارت   شمال مشرقی خطے میں  اقتصادی خوش حالی  اور  ملک کی جی ڈی پی میں  اس کے تعاون میں اضافہ کرنے کی خاطر شمال مشرق میں  ایم ایس ایم ای کے فروغ پر  خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

بھارتی معیشت  اور ایم ایس ایم ای سیکٹر کی کارکردگی  کے درمیان  اتنا تعلق پہلے کبھی نہیں رہا۔ آنے والے برسوں میں اس میں اور زیادہ اضافہ ہوگا۔ ہماری معیشت پر  ایم ایس ایم ای کے اثرات کو دیکھتے ہوئے یہ بات ناگزیر ہے کہ نوجوانوں میں صنعت کاری کو فروغ دینے پر  زور دیا جائے اور انہیں بھارتی معیشت  کے فروغ میں اہم رول ادا کرنےکی رغبت دلائی جائے تاکہ  5 ٹریلین معیشت  کے خواب کو پورا کیا جاسکے۔

اس طرح کے کنکلیو  شمال مشرقی خطے کو  صنعت کاری کی ہمت افزائی کرنے اور بدلتے ہوئے اقتصادی منظر نامے میں مسابقت کو فروغ دینے کی کوششوں میں مدد کریں گے۔ یہ کنکلیو وزارت کے ذریعے  نافذ کی  گئی اسکیموں  کی سمجھ میں  اضافہ کرنے  اور  ریاستی حکومتوں اور دیگر فریقوں کے درمیان  مذاکرات  کرنے  کی ہمت افزائی کریں گے، جس کے نتیجے میں سیکٹر کے لئے  بہتر منصوبہ بندی  اور پالیسیوں  کے بہتر نفاذ  میں مدد ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔و ا۔ ق ر

12994U-



(Release ID: 1772878) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu