اسٹیل کی وزارت
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا (سیل ) نے پروانچل ایکسپریس وے کے لئے 48200 ٹن فولاد سپلائی کیا
Posted On:
17 NOV 2021 6:04PM by PIB Delhi
اسٹیل کی وزارت کے تحت اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا (سیل ) ، سی پی ایس ای نے پروانچل ایکسپریس کے لئے 48200 فولادسپلائی کیا۔ جس کا حال ہی میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے افتتا ح کیا تھا۔ اس زبردست پروجیکٹ کے لئے سیل کی جانب سے فولاد کی کُل مقدار سپلائی کی جاچکی ہے ، جس میں ٹی ایم ٹی بارس ، ڈھانچہ جاتی اور پلیٹس شامل ہیں۔ 341 کلومیٹر لمبی پروانچل ایکسپریس وے روڈ کنکٹوٹی کو کافی بہتر بنائے گا اور اترپردیش کے کئی ضلعوں ک جوڑے گا۔

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا نے ہمیشہ ملک کی گھریلو اسٹیل کی ضرورت کو پورا کیا ہے اور ملک کی ترقی اور نشوونما میں کلیدی رول ادا کیا ہے ۔ ماضی میں اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کے اسٹیل کو بنیادی ڈھانچے کے مختلف پروجیکٹوں کی تعمیر نیز مشرقی اور مغربی دائریہ کار ایکسپریس وے ، اٹل ٹنل ، بوگی بیل اور دھولہ سدیا پُلوں کے لئے زبردست طورپر استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قومی اہمیت کے دیگر کئی اہم پروجیکٹو ں کے لئے بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا اپنی پیداوار باسکٹ میں ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے تناسب میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اپنی پیداوار میں مسلسل اضافہ کررہا ہے ۔

*************
ش ح۔ ح ا ۔رم
U-12988
(Release ID: 1772862)
Visitor Counter : 115