کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہم 2025تک  10بلین ڈالرسے زیادہ کے چمڑے کی برآمدات کے ہدف کی امید کرسکتے ہیں :جناب پیوش گوئل


صرف کولہا پوری چپل ہی ایک بلین ڈالر کی برآمدات کے ہدف کو حاصل کرسکتی ہے :جناب پیوش  گوئل

بھارت کی چمڑا صنعت کو دنیا میں پہلامقام دلانے کی امید کرنی چاہیئے :جناب پیوش گوئل

جناب گوئل نے ‘میڈ ان انڈیا ’ برانڈکو مہارت کا ہال مارک بنانے کے لئے بھارت کی چمڑا صنعت کو  اپنی ‘مسابقتی  اورتقابلی حالت ’ کا فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی

جناب پیوش گوئل اور وزیرمملکت  محترمہ انوپریہ پٹیل نے سال 20-2019اور سال 21-2020کے لئے سی ایل ای نیشنل ایکسپورٹس ایوارڈ فراہم کئے

Posted On: 17 NOV 2021 6:10PM by PIB Delhi

 

 کامرس وصنعت  ، امورصارفین ، خوراک اورعوامی تقسیم اور کپڑے کے مرکز  ی وزیرجناب پیوش گوئل نے کہاہے کہ بھارت کی چمڑا صنعت کو دنیا میں پہلا مقام  دلانے کی امید کرنی چاہیئے ۔ آج یہاں چمڑے کی برآمدات کی کونسل (سی ایل ای ) کے قومی برآمدات  میں  مہارت  کے تقسیم انعامات  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم پہلے ہی دنیا میں دوسری سب سے بڑی چمڑا صنعت ہیں ۔

جناب گوئل نے کہا ‘‘ میں اس بات سے بہت ، بہت مطمئن ہوں کہ آپ 2025تک  کم از کم 10بلین ڈالرتک  بڑھنے کی امید کررہے ہیں حالانکہ ابھی بھی یہ آپ کو صرف 17-15فیصد کی شرح نموہی فراہم کررہاہے ۔ جب کہ آپ سب کی صلاحیتوں پرغورکرنے کے بعد ...میں سمجھتاہوں کہ ہم اوربھی زیادہ امید افزاہدف متعین کرسکتے ہیں ۔’’  انھوں نے یہ بھی کہاکہ صرف کولہاپوری چپل ہی ایک بلین ڈالر کی برآمدات کے ہدف کو حاصل کرسکتی ہے ۔

جناب گوئل نے چمڑا صنعت سے  خود کفیل بننے  اور نئی اسکیموں کو شروع کرنے ، سبسڈی کی شرحوں پر زمین مہیاکرانے ، پی ایل آئی فراہم کرنے کے لئے حکومت کا انتظام نہ کرنے کی اپیل کی۔انھوں نے کہا‘‘ میراماننا ہے کہ یہ تمام چیزیں  آپ کی پیش رفت میں رکاوٹ پیداکریں گی ۔ ’’

انھوں نے بھروسہ دلایاکہ سرکار چمڑا کلسٹروں کے  کافی قریب بی آئی ایس پیمانے کی تجربہ گاہیں قائم کرکے  چمڑا صنعت کو اس کا ہدف حاصل کرنے میں مدد کرے گی ۔

جناب گوئل نے کہا ‘‘آپ کی صنعت اختراعات ، اعلیٰ معیار ، ڈیزائن ، برآمدات میں اچھی پہچان ، عالمی بازاروں میں  سب سے آگے رہی ہے ۔ ’’

جناب گوئل نے کہا کہ بھارت کی چمڑا صنعت  بقیہ دنیا کے مقابلے  ‘مسابقتی اورتقابلی ’ حالات کا فائدہ اٹھانے والی رہی ہے اوراس کا مقصد ‘میڈان انڈیا ’ برانڈکو مہارت کا ہال مارک بناناہے ۔

انھوں نے کہا‘‘ میں سمجھتاہوں کہ بہت ساری  (اعلیٰ معیاری ) مصنوعات  ہندوستان میں تیارہوتی ہیں لیکن وہ دنیا بھرمیں ان میں سے کچھ کمپنیوں  کے  برانڈنگ  عمل کے ذریعہ اعلیٰ مارک اپس کو فروخت کی جاتی ہیں ۔ ’’

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کامرس وصنعت کی مرکزی وزیرمملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے چمڑا صنعت کو ان کی اختراعی کوششوں میں  حکومت کی جانب سے مدد کا بھروسہ دلایا۔

اس موقع پر دونوں وزراء نے سال 20-2019اور سال 21-2020کے لئے  قومی برآمداتی  انعامات  تقسیم کئے ۔

****************

U-12986

ش  ح۔ ق ت۔ع آ



(Release ID: 1772845) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Marathi , Hindi