وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ثقافت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے وارانسی میں تین روزہ تہوار "کاشی اتسو" کا افتتاح کیا


کاشی اتسو کاشی کی مشہور شخصیتوں کے اعزاز میں ہے: محترمہ میناکشی لیکھی

Posted On: 17 NOV 2021 4:48PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں

میلے کے ہر دن کے لیے ایک تھیم مختص کی گئی ہے اور یہ ہیں: ’کاشی کے ہستاکشر‘؛ ’کبیر، ریداس کی بانی اور نرگن کاشی‘ اور ’کویتا اور کہانی - کاشی کی زبانی‘

ڈاکٹر کمار وشواس نے تہوار کے پہلے دن ’میں کاشی ہوں‘ سنایا

 

ثقافت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے وارانسی میں 16 نومبر 2021 کو کاشی خاص طور پر صدیوں پرانے روشن خیالوں جیسے سوامی تلسی داس، سنت کبیر، سنت ریداس، بھارتیندو ہریش چندر، منشی پریم چند اور جے شنکر پرساد کے کلاسک ورثے اور ثقافت کو منانے کے لیے تین روزہ تہوار کاشی اتسو کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم او ایس یوپی حکومت جناب نیلکنٹھ تیواری؛ ایڈیشنل سکریٹری، وزارت ثقافت، جی او آئی جناب روہت کمار سنگھ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

آئی جی این سی اے، حکومت ہند کی وزارت ثقافت کی جانب سے، اتر پردیش کی ریاستی حکومت اور وارانسی انتظامیہ کے تعاون سے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے زیر اہتمام پروگرام کی میزبانی کر رہا ہے۔

 

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ثقافت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ یہ ایک یادگار واقعہ ہے کہ کاشی شہر میں میلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ کاشی کی زندگی لوک موسیقی، وید، سائنس اور علم سے بھری ہوئی ہے۔ کاشی میں تین روزہ فیسٹیول کا مقصد لوگوں کو علاقے کے شاندار ورثے سے واقف کرانا ہے۔ محترمہ لیکھی نے مزید کہا کہ ملک کی قابل فخر تاریخ کو سب کے سامنے رکھنا ہر شہری کا فرض ہے۔ ”یہ تہوار کاشی کے مشہور روشن خیالوں کے اعزاز میں ہے۔ کاشی کو اس تہوار کے لیے اس کے بھرپور ثقافتی ورثے اور شاندار تاریخ اور شاندار خوبصورتی کی وجہ سے چنا گیا ہے“۔

 

 

ڈاکٹر کمار وشواس نے تہوار کے پہلے دن ’میں کاشی ہوں‘ پرفارم کیا جبکہ جناب منوج تیواری، ممبر پارلیمنٹ آخری دن ’تلسی کی کاشی‘ پر میوزیکل پرزنٹیشن دیں گے۔ اس میلے میں فنکاروں جیسے محترمہ کلاپنی کومکالی، جناب بھونیش کومکالی، پدم شری جناب بھارتی بندھو، محترمہ میتھلی ٹھاکر کی کئی عقیدتی پرفارمنسز شامل ہیں۔

تہوار کے ہر دن کے لیے ایک تھیم مختص کی گئی ہے اور یہ ہیں: ’کاشی کے ہستاکشر‘؛ 'کبیر، ریداس کی بانی اور نرگن کاشی‘ اور ’کویتا اور کہانی - کاشی کی زبانی‘۔ پہلے دن کی توجہ ممتاز ادبی شخصیات، بھارتندو ہریش چندر اور جناب جے شنکر پرساد پر مرکوز تھی۔ دوسرے دن ممتاز شاعروں، سنت ریداس اور سنت کبیر داس پر روشنی ڈالی جائے گی اور آخری دن گوسوامی تلسی داس اور منشی پریم چند کو مرکزی خیال کے طور پر رکھا جائے گا۔

 

 

اس تقریب میں پینل مباحثوں، نمائشوں، فلموں کی نمائش، موسیقی، ڈرامہ اور رقص پرفارمنس کے ذریعے کاشی کی ان شخصیات پر روشنی ڈالی گئی۔ تقریب میں نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

رانی لکشمی بائی پر مبنی ایک ڈرامہ ’خوب لڑی مردانی‘ 18 نومبر 2021 کو نیشنل اسکول آف ڈرامہ (NSD) کے فنکار پیش کریں گے جس کی ہدایت کاری محترمہ بھارتی شرما نے کی ہے۔ وارانسی پر آئی جی این سی اے کی فلمیں بھی میلے میں شامل کی گئی ہیں۔

میلے میں کتابوں اور چھ ادبی شخصیات کی نمائش کی جائے گی؛ جن کے موضوعات کو IGNCA اور ساہتیہ اکادمی، نئی دہلی نے منصوبہ بند اور تیار کیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی حصہ داری کو یقینی بنانے کے لیے، مقامی فنکاروں، شخصیات اور ثقافتی اسکالرز کو بھی دعوت دی جائے گی کہ وہ فیسٹیول میں شرکت کریں اور اپنے خیالات اور افکار کو ویڈیوز کے ذریعے یا ذاتی طور پر پیش کریں۔ تقریب میں 150 فنکار حصہ لے رہے ہیں۔

 

                                               **************

 

ش ح۔ ف ش ع- ف ک   

U: 12972


(Release ID: 1772807) Visitor Counter : 196


Read this release in: English , Hindi , Bengali