وزارت اطلاعات ونشریات

حکومت اے وی جی سی کے لئے قومی مرکز امتیاز کی تعمیر کی سمت میں کام کررہی ہے: جناب اپوروا چندرا

Posted On: 17 NOV 2021 3:27PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17/نومبر 2021 ۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے ذریعے پرسار بھارتی کی شراکت داری میں منعقد کئے جارہے سی آئی آئی بِگ پکچر سمٹ کا دسویں ایڈیشن کی 17 نومبر کو ورچوئل طریقے سے شاندار شروعات ہوئی۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) کے چیئرمین ڈاکٹر پی ڈی واکھیلا نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ڈیجیٹل میڈیا کی طاقت اور ملک میں ٹیلی ویژن کی سو فیصد رسائی یقینی بنانے کے لئے صنعتی دنیا کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ سربراہ اجلاس کا موضوع مواد، تخلیقیت اور اختراع کی نئی بلندیوں تک مزید پرواز عطا کرنا ہے۔

افتتاحی اجلاس سے اپنے خطاب میں اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا نے بیرونی ممالک میں بھارت کے ایم اینڈ ای کے دائرے کی توسیع کا اعلان کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ نشریات سیوا پورٹل کی تعمیر مختلف حصص داروں کو نشریاتی شعبے کے لئے ایک عمدہ اور شفاف نظام فراہم کرنے کے لئے سنگل پوائنٹ سہولت دستیاب کراتا ہے۔ جناب چندرا نے کہا کہ حکومت اے وی جی سی کے لئے ایک قومی مرکز امتیاز بنانے کی سمت میں کام کررہی ہے اور تھیٹر کھولنے کی منظوری میں مدد کرنے کے لئے فلم سہولیاتی دفتر کام کررہا ہے۔ میڈیا اور تفریحی صنعت میں اے وی جی سی شعبہ کی بڑھتی حصے داری کو تسلیم کرتے ہوئے جناب چندرا نے کہا کہ سبھی اہم بین الاقوامی فلم تقریبات میں حصہ لینے کے علاوہ، بھارت 2022 سے اینی میشن، گیمنگ اور ویژوئل افیکٹس کی بین الاقوامی تقریبات میں بھی حصہ لے گا۔

جناب چندرا نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ریگولیشنز ہلکے ہوں اور وہ سہولت کار کے طور پر زیادہ کام کرے۔ انھوں نے کہا کہ صنعت میں گزشتہ 20 برسوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے اور ہم جلد ہی 100 ارب امریکی ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے لئے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا اور تفریحی صنعت گھریلو اور بین الاقوامی سطح پر اقتصادی ترقی کے لئے ایک اہم محرک کے طور پر تبدیل ہورہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ آبادی کے ایک اہم حصے کو روزگار دے رہی ہے اور بھارتی معیشت کے مرکزی نقطہ میں تبدیل ہوگئی ہے۔

 

 

پرسار بھارتی کے سی ای او جناب ششی شیکھر ویمپتی نے آرکائیول فوٹیج کو مشترک کرنے لائق جدید فائل فارمیٹ میں تبدیل کرکے مواد، تخلیقیت اور اختراع کی نئی بلندیوں کو چھونے والے پبلک براڈ کاسٹر کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی۔ انھوں نے کہا کہ مستقبل میں ٹیکنالوجی کے توسط سے ٹیلی ویژن اور ریڈیو مواد کا ایک ساتھ استعمال کیا جاسکے گا۔

 

 

سی آئی آئی بگ پکچر سمٹ 2021 کا دسواں ایڈیشن صنعت کے سبھی حصص داروں کو ایک مضبوط اور بھرپور ماحول بنانے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جو بھارت کی ایم اینڈ ای صنعت کو 100 بلین امریکی ڈالر کی سطح تک پہنچنے میں مدد کرے گا۔

ہر سال کی طرح دوروزہ سربراہ اجلاس میں کئی نشستیں ہوں گی، جن میں میڈیا اور تفریحی صنعت کے پورے منظرنامے کو شامل کیا جائے گا۔ اس میں براڈ کاسٹنگ اور ٹیلی ویژن، او ٹی ٹی، فلم، اینی میشن اور ویزوئل افیکٹس، گیمنگ، ایڈورٹائزنگ، نیوز اور پبلشنگ شامل ہیں۔ ان نشستوں کو مختلف امور کے ساتھ ساتھ خصوصی شعبوں کے لئے خصوصی امور کو شامل کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

اَسّی سے زیادہ مقررین شعور اور حساسیت کے درمیان توازن قائم کرنے، نئی بلندیوں کو چھونے کے لئے پالیسی کو اہل بنانے، صنعت میں صلاحیتوں کے مسئلے اور اس کی کمی کو دور کرنے کے طریقوں، میڈیا اور تفریح میں کلاؤڈ ٹکنالوجی کے بڑھتے اثر، ٹیلی ویژن کے لئے ایک بڑے نقطہ نظر، تھیٹر کے مستقبل، ڈیجیٹل انڈیا میں ڈیجیٹل ادائیگی، او ٹی ٹی ٹیلی ویژن کا نیا چہرہ، علاقائی مواد کی قوت، اے وی جی سی اور ای سپورٹس میں قدری تخلیق اور غیر طبع شدہ اور آرکائیول مواد کی ممکنہ سونے کی کان جیسے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

میڈیا اور تفریحی شعبہ کے بارے میں جناب کے مادھون، چیئرمین سی آئی آئی نیشنل کمیٹی آن میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ اور کنٹری منیجر و پریسیڈنٹ، ڈی والٹ ڈزنی کمپنی انڈیا اینڈ اسٹار انڈیا نے بھارت کے ایم اینڈ ای صنعت کے لئے سی آئی آئی کی بڑی پچ کو پیش کیا، جسے بھارت کی ایم اینڈ ای صنعت میں بھارت کی اگلی بڑی ترقی کی کہانی کی شکل میں دیکھا جارہا ہے۔

جناب سدھارتھ رائے کپور نے کہا کہ اگر کوریا اپنی کے- پاپ کلچر کے توسط سے دنیا پر راج کرسکتا ہے، تو کوئی وجہ نہیں کہ 100 سال پرانی فلم و تفریحی صنعت کے ساتھ بھارت دنیا بھر میں راج نہیں کرسکتا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.12965

 



(Release ID: 1772735) Visitor Counter : 139